فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی علیحدگی اختیار کرلی؟

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
2111667-feroz-1606806100-517-640x480.jpg


کراچی: معروف اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے شادی کے 2 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے اور دونوں اب الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فیروز خان نے اہلیہ علیزہ فاطمہ اور ان کی فیملی کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا ہے جب کہ علیزہ کی والدہ نے بھی فیروز خان سے متعلق تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔

ff.png


علیحدگی کی خبروں سے متعلق دونوں کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم فیروز خان اور ان کی اہلیہ سے جڑے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں۔ اداکار فیروز خان اور علیزہ فاطمہ نے 2 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام سلطان فیروز ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔


Source
 
Last edited by a moderator: