فواد چودھری کی ضد کی وجہ سے جہلم کی دونوں سیٹیں داؤ پر لگ گئیں

sumisrar

Senator (1k+ posts)
فواد چودھری کی ضد کی وجہ سے جہلم کی دونوں سیٹیں داؤ پر لگ گئیں

NA 67 فواد چودھری کی پوزیشن
NA 66 میں بہت مضبوط تھی اگر
میں چوہدری ثقلین کو ٹکٹ مل جاتا


فواد چوہدری نے اپنے قاف لیگ والے کزن کو ٹکٹ دلوا کر پی ٹی ائی کا نقصان کر دیا

اب پی ٹی آئی کے لئے یہ دونوں سیٹیں جیتنا بہت مشکل ھے

- پی ٹی آئی میں دھڑے بندی
- ٹکٹ ہولڈر کی بری شہرت
- نظریاتی پینل - جس کا ووٹ بینک ٹکٹ ہولڈر سے زیادہ ہے کا آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان
- خاموش ووٹر اب پی ٹی آئی کو ووٹ مشکل دے - وجہ قبضہ مافیا کو ٹکٹ
- ثقلین آزاد نہیں جیتے گا - پر پی ٹی آئی بھی بہت مشکل
- نوں لیگ ایک دفعہ پھر - الله نہ کرے
- ووٹر کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا




حتمی نتیجہ

پی ٹی آئی کا نقصان
فرخ گروپ ایک دفعہ پھر پارٹی تبدیل کر لے گا.
اس دفعہ موقع تھا جہلم سے نوں لیگ کا صفایا کرنے کا
اب نہیں تو کبھی نہیں



جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جہلم میں مضبوط پینل میدا ن میں اتار دیا، تحریک انصاف کی شکست واضح ، ندیم خادم اور مطلوب مہد ی قومی، جبکہ چوہدری لال حسین ، مہر فیاض اور انتظار حسین صوبائی اسمبلی کیلئے شیر کے نشان پر انتخاب لڑیں گے ,تحریک انصاف سے فرخ الطاف اور فواد حسین امیدوار ہوں گے باہمی چپقلش نے تحریک انصاف کو تقسیم کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی مرکزی قیادت کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ ہونے کے بعد این اے 66سے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، این اے 67سے راجہ مطلوب مہدی ، جبکہ صوبائی سیٹوں پر پی پی 25سے مہرفیاض، پی پی 26سے چوہدری لال ، پی پی 27سے انتظار حسین کی صور ت میں انتہائی مضبوط پینل میدان میں اتار دیا گیا ہے جس کے بعد ضلع میں پانچ بار کلین سویپ کرنے والی ن لیگ کی چھٹی بار کلین سویپ کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

ن لیگی اعلی قیادت کی جانب سے تما م امیدواروں کو مرکزی دفتر طلب کرکے باہمی معمولی اختلا ف کو ختم کروا کے انتخابی کامیابی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور اس وقت ضلع جہلم میں ن لیگ کے تمام دھڑے اور ضلعی تنظیم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوچکی ہے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف جو ضلع میں ابھرتی ہوئی سیاسی قوت قرار دی جارہی تھی اور ممکنہ طور پر ضلع میں بڑی کامیابی کی دعوے دار تھی کے بیچ این اے 66میں ہے اور چوہدری ثقلین گروپ نے سابق ضلعی صدر زاہد اختر کو ساتھ ملا کر آزاد گروپ تشکیل دے کر تحریک انصاف کی انتخابی شکست کی بنیاد رکھ دی ہے جبکہ تحریک انصا ف کے کارکن اس صورتحال سے انتہائی پریشان اور کشمکش کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ ن لیگ کی جانب سے ضلع کی سیاست کے اہم گھرانے گرمالہ گروپ کو قومی او ر صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ دئیے گئے ہیں جو کہ 2013میں بھی ان ہی سیٹوں پر کامیابی حاصل کر چکا ہے جبکہ مہرفیاض بھی متعدد بار ایم پی اے رہ کر انتہائی مضبوط سیاسی ساکھ بنا چکے ہیں، پی پی 27میں اس دفعہ ایک غیر معرو ف اور نئے سیاسی چہرے انتظارحسین کو سامنے لایا گیا ہے جس کی کامیابی کا امکان مقامی تنظیم اور سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی کی سیاسی مدد سے ہی ممکن ہو سکتا ہے ۔



http://www.jhelumupdates.pk/story/180945/16251
 
Last edited by a moderator:

mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
35299506_2029520267089256_423276968415330304_n.jpg
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
میں جہلم کے اسی حلقے سے تعلق رکھتا ہوں اور آپ سے سو فیصد متفق ہوں

چوہدری ثقلین یہ سیٹ نکال سکتا تھا مگر شرابی کزن فرخ کو ٹکٹ دے کے فواد چوہدری نے خاندان کو خبروں کی زینت تو بنا لیا لیکن پارٹی سے زیادتی کر دی

لیکن اس میں سارا قصور فواد کا نہیں خان صاحب کا اپنا بھی ہے جو جانتے تھے ثقلین پرانا ممبر ہے ، پچھلا الیکشن بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑا تھا پھر پانچ سال ہر وقت پارٹی کے لئے موجود رہا

اب ثقلین آزاد کھڑا ہو گا اس سے این اے چھیاسٹھ کا ووٹ تقسیم ہو گا نتیجہ یہ نکلے گا فرخ بھی ہارے گا ثقلین بھی ہارے گا اور فواد چوہدری اپنی ضد اور انا کی وجہ سے ندیم خادم جیسا غنڈا ہم پر مسلط کرے گا

خان صاحب حسب معمول الیکشن کے بعد ٹی وی یر آ کے کہہ دیں گے " آ نہیں ہم سے غلطی ہو گئی تھی اس ٹکٹ میں ، ہم آئندہ سیکھیں گے اور بہتر امیدوار کو ٹکٹ دیں گے "

پھر راوی چین ہی چین لکھے گا اور جہلم غنڈہ راج بھگتے گا

میری آج ہی والد صاحب سے صبح بات ہوئی ہے انہوں نے ایک کزن کا کہا آج وہ گھر آیا تھا اور فرخ کو ٹکٹ دینے پر کافی نالاں تھا ، وہ ندیم خادم کے لئے ووٹ مانگ رہا تھا ، یہ کزن میری پھپھو کا بیٹا ہے اور ان کے گھر کے آٹھ ووٹ تھے ، اب یہ سب ووٹ ن لیگ کو جائیں گے ، ابو یہ بھی بتا رہے تھے گاؤں کے ٧٥ فیصد لوگ اس فیصلے سے بد دل ہیں اور سب متفقہ فیصلہ کر رہے فرخ الطاف کو ووٹ نہیں دینا

ہم نے اس خبیث کا ناظم کا دور بھگتا ہوا ہے ، اب میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ پورے گاؤں کو راضی کر سکوں

فرخ الطاف ق لیگ کا ناظم تو تھا ہی لیکن اس کے بعد یہ ٢٠١٣ کے الیکشن میں ضیاء لیگ میں چلا گیا تھا ، ابھی چند ماہ قبل ہی پی ٹی آئی میں آیا ہے

فواد چوہدری دل کرتا ہے تم پر لعنت بھیجوں پر خان صاحب کی وجہ سے تمہیں دفع دور کر رہا ہوں

میں نے چند دن پہلے اسی ایشو پر ایک تھریڈ بھی بنایا تھا اسکا لنک یہ ہے

PTI Ticket For NA-66 Jhelum ... این اے ٦٦ جہلم کا ٹکٹ
 
Last edited:

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
PTI-Jhelum-Pic.jpg


پاکستان تحریک انصاف نے جہاں بہت سے حلقوں کے ٹکٹوں کا فیصلہ کر دیا ہے وہاں باقی بچ جانے والے حلقوں میں این اے چھیاسٹھ ( ٦٦ ) جہلم بھی ہے

این اے ٦٦ میں تین امیدواروں چوہدری قربان حسین ، چوہدری محمد ثقلین اور چوہدری فرخ الطاف نے تحریک انصاف کے ٹکٹ کی درخواست دی ہوئی ہے جن میں سے تگڑے امیدوار چوہدری محمد ثقلین اور چوہدری فرخ الطاف ہیں

ایمانداری سے دیکھا جائے تو امیدوار ہے ہی چوہدری محمد ثقلین جو پچھلے پانچ سالوں سے جماعت کے ساتھ کھڑا رہا ہے، چاہے وہ دھرنا ہو یا کوئی اور موقع چوہدری ثقلین ہمیشہ جہلم کی نمائندگی کرتے ہوۓ وہاں پہنچے ہیں

دوسرے مضبوط امیدوار ہیں جناب چوہدری فرخ الطاف حسین صاحب ، فرخ صاحب نے کچھ ماہ قبل ہی تحریک انصاف میں شمولت اختیار کی ہے اور ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے فواد چوہدری کا تایا زاد بھائی ہونا انکی واحد قابلیت ہے

فرخ الطاف سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کا بیٹا ہے اور مشرف دور میں ضلع جہلم کا ناظم بھی رہا ہے

جب کے چوہدری ثقلین ١٩٩٦ ، ٢٠٠٢ اور ٢٠٠٨ میں جہلم سے تین دفع ایم پی اے رہ چکے ہیں اور ٢٠١٣ کے الیکشنز میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر چوہدری ثقلین ایم این اے کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں

٢٠١٣ کے الیکشن میں چوہدری ثقلین نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 62572 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ چوہدری فرخ الطاف نے مسلم لیگ ضیاء کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور 36878 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی

اپنی عوامی طبعیت کی وجہ سے چوہدری ثقلین این اے ٦٦ میں بے حد مقبول ہیں ، خاص طور پر تحصیل سوہاوہ اور تحصیل دینہ میں چوہدری صاحب کا اچھا خاصہ اپنا ذاتی ووٹ بینک بھی ہے ، ڈومیلی ، سوہاوہ شہر اور اس سے ملحقہ آبادی ، ڈھوک دانی ، پھلڑے سیداں ، ٹبی سیداں ، چھبر اور ڈھوک امب وغیرہ چوہدری ثقلین کے مضبوط ترین علاقے ہیں

جبکہ فرخ الطاف جو عوام کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہے، ہر وقت گھٹیا اور غلیظ زبان استمعال کرتا ہے ، کسی صورت یہ سیٹ نہیں جیت سکتا

میرا تعلق بھی اسی حلقے سے ہے اور میں ذاتی طور پر نہ چوہدری ثقلین سے کبھی ملا ہوں نہ فرخ الطاف سے مگر میرے سب رشتہ دار اسی حلقے سے ہونے کے ناطے دونوں امیدواروں کو اچھی طرح جانتے ہیں

میری خان صاحب سے گزارش ہے یہاں سے ٹکٹ چوہدری ثقلین کو ہی دیں ، یہ ٹکٹ اس کا حق بھی ہے اور عوام کی رائے بھی

فواد چوہدری فرخ الطاف کے لئے بھلا زور لگائے اور آپ خود ایک چھوڑ دس جلسے جہلم میں کر لیں میں لکھ کر دینے کو تیار ہوں وہ یہ سیٹ کبھی نہیں جیت پائے گا

اس فورم پر میری تحریک انصاف سے وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے مگر فرخ الطاف کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں کم از کم میں نہ کسی سے اس کے لئے ووٹ مانگنے کی پوزیشن میں ہوں گا نہ ہی میری پوری فیملی میں سے کوئی اسے ووٹ دے گا

اگر خدا نخواستہ تحریک انصاف نے فرخ الطاف کو ٹکٹ دیا ایسے میں چوہدری ثقلین شاید آزاد کھڑا ہو جائے اس کے باوجود چوہدری ثقلین فرخ الطاف سے زیادہ ووٹ لے گا

خان صاحب آپ سے گزارش ہے آپ اس ٹکٹ کا فیصلہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوۓ کریں نہ کہ فواد چوہدری کی سفارش پر

یہ ٢٠١٣ کے جنرل الیکشنز کا سکرین شاٹ ہے اس سے بھی آپ کو اندازہ ہو جائے گا حلقے میں کون کتنا مقبول ہے

NA62_Result_2013.png
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
اس حلقے میں ایک راجہ افضل کا خاندان بھی ہوا کرتا تھا ، ق لیگ کی حکومت میں ٢٠٠٢ کے سے ٢٠٠٧ تک فواد چوہدری کے چچا چوہدری شہباز حسین کے بطور ایم این اے و وفاقی وزیر اور فرخ الطاف کے بطور ناظم دونوں حلقوں کے عوام ان سے شدید متنفر ہو گئے تھے یہی وجہ ہے ٢٠٠٨ کے الیکشنز میں یہاں سے راجہ محمد افضل کے دو بیٹے راجہ محمد اسد خان اور راجہ محمد صفدر خان ایم این اے منتخب ہوۓ

دونوں بیٹوں کے ایم این کے منتخب ہونے کے بعد جہلم کی ساری سیاسی قوت راجہ افضل کے ہاں چلی گئی اور وہ فرعون بن گیا ، بعد میں اسی حلقے کے ٢٠١٣ کے الیکشن میں الیکشن میں راجہ افضل خود دونوں قومی اسمبلی کی سیٹوں سے لڑا تو دونوں پر اس کی ضمانت ضبط ہو گئی تھی

مجھے سمجھ نہیں آتی ایک سیٹ سے ان لوگوں کا گزارہ کیوں نہیں ہو رہا ، فواد چوہدری نے دونوں سیٹیں رکھ کے فرعون ہی بننا ہے اور نتیجہ بعد میں راجہ افضل والا ہی نکلنا ہے
 
Last edited:

Nebula

Minister (2k+ posts)
har part mai rift hai....per pti overflow hoo rahii hai.....Imran kii ilawa aik bhii leader nahii hai PTI kai pass joo solo show kara aur uus kii high rating hoo...koi aur tu agaa bharaa..haa Amir liaquat hai....aur koi doosra bataoo jo solo show kara...
 

Ghulam Imran

Politcal Worker (100+ posts)
Fawad ch is a grrat leader and future information minister and ultimately our future PM. People of Jehlum should support both him and his cousin.
 

sumisrar

Senator (1k+ posts)
You are very right.
Noon league main bhi grouping hey. MMA aur MPA ke ticket holders are like enemies in Jhelum.

But.

Leadership called them, convinced them and settled all differences on one point agenda to win election.

PTI Farrukh group and PTI Saqlain group are fighting like mad dogs.


pti election hari to aik bri wajah internal rifts hon gi,ager fawad ch nien ticket cousin ko dilwa bhi li tha to inhien chahietha k ch saqlain group ko manatay,
 

GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)
I meant the term Chootiam Sulfate ….. Where did you get it from?

Take 3 grams of Choo**ium (also known as Patwarium) and mix it with 5 milliliters of Hydrosulphuric acid in Maryam's petri dish. Add a drop of stupidity as catalyst and there you have it: "Choo**tium Sulphate". But be a bit careful since this reaction is exothermal and emits hydrogen sulphide gas as by product which smells like rotten eggs.