فواد چودھری نے بھارت کو سیمی فائنل میں جانے کا طریقہ بتا دیا

fawad.jpg


بھارت کا ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل کا سفر اب بھی کٹھن ہے، لیکن اگر بھارتی قومی ٹیم وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بتائے ہوئے نسخے پر عمل کریں تو منزل آسان ہوجائے گی، جی ہاں فواد چوہدری نے بھارت کو زبردست تنقیدی مشورہ دے ڈالا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے اگروہ جعلی میلز بھیج دیں، اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی کی و جہ سے عرب امارات کو چھوڑ کرچلی جائے۔

https://twitter.com/x/status/1456102842901614593
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کی ٹیم کرکٹ سیریز منسوخ کر کے واپس لوٹ گئی تھی،کیوی ٹیم نے سیکیورٹی کا بہانہ بنایا تھا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے پیچھےبھارت ملوث تھا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ بھارت میں جعلی اکاونٹ بنائے گئے۔ احسان اللہ احسان کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بنا۔نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت سے دھمکیاں دیں گئیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی فی الحال مشکل ہے،افغانستان کو شکست کے بعد ابھی بھارت کا ٹاکرا نیوزی لینڈ سے ہونا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے معرکے جاری ہیں،آج دو میچز کھیلے جائیں گے،تین بجے دبئی میں آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،سات بجے ابوظبی میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا آمنا سامنا ہوگا۔

 
Last edited: