فوادچوہدری نے بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو کے فرانزک کا مطالبہ کردیا

fawadhi1i1i1.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے منسوب مبینہ آڈیو کی فرانزک کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’کل تک‘ میں جاوید چوہدری کو دیے گئے انٹرویو انہوں نے فواد چوہدری نے واضح طور پر کہا کہ مبینہ آڈیو سو فیصد جعلی ہے،موجودہ حکومت کو پی ٹی آئی کے کسی رہنما کے خلاف کرپشن کے ثبوت نہیں مل رہے تو گھر کی خواتین کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے انتقامی سیاست کی بنیاد پر پارٹی کے ہر رہنما پر 5 سے 13 کیسز بنائے ہیں، سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور بشریٰ بی بی کے بھائی کے خلاف 80 کے دہائی کے کیسز بنائے گئے، حکومت کے پاس بشریٰ بی بی سمیت کسی کی کرپشن کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ہیں اب دراصل یہ وچ ہنٹ کیسز ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے پاس اگر ثبوت ہیں تو وہ کرپشن کے مقدمات درج کرے اور قانونی کارروائی شروع کرے مگر یہ باتیں صرف بیانات کی حد تک ہی محدود ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے دور میں رانا ثنا اللہ کے ساتھ زیادتی ہوئی اُن کے خلاف کیس نہیں بننا چاہیے تھا لیکن موجودہ وزیر داخلہ کے خلاف کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا، ان پر کس نے کیس بنایا اس کا جواب رانا ثنا اللہ خود دے سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جب سابق وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی مذکورہ کیس کابینہ میں لے کر آئے تو متعلقہ افسران اٹھ کر چلے گئے اور میں نے ذاتی طور پر اس کی مخالفت کی تھی۔

فواد چوہدری نے انٹرویو میں کہا کہ رانا ثنا اللہ کے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف حالیہ بیانات شرمناک ہیں، وزیر داخلہ ہمارے خلاف ایسے کیسز بنا رہے ہیں جیسے انہیں ہمیشہ حکومت میں رہنا ہے۔

مریم اورنگزیب کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ان کے شوہر علی ترین کے تمباکو مافیا کے ساتھ تعلقات ہیں جس کی وجہ سے وزیر اطلاعات نے تمباکو مافیا کو فائدہ پہنچایا،اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے کیونکہ اب تمباکو کی مقامی صنعت تباہ کردی گئی ہے۔
 
Advertisement

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Stupid demand.
When everybody knows it....... it is all concocted story, then simply ignore it.
Why to fall in their trap???
 

Islamabadiya

Minister (2k+ posts)
Her pronounciation of Mooolak leaves no doubts but I thin it’s a good demand from daboo

And if proven, perpetrator should be tried for treason
 
Sponsored Link