فرنٹیئر کور کے آئی جی کو توہینِ عدالت کا نو&#1

jason

Chief Minister (5k+ posts)

لاپتہ کیس:فرنٹیئر کور کے آئی جی کو توہینِ عدالت کا نوٹس


131205084511_maj_gen_ejaz_shahid_304x171_twitter.jpg


سپریم کورٹ نے عدالت میں پیش ہونے تک آئی جی ایف سی کو کوئی رعایت دینے سے انکار کیا


پاکستان کی سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کے مقدمے میں آئی جی فرنٹیئر کور میجر جنرل اعجاز شاہد کو توہینِ عدالت کے معاملے میں اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ حکومت کو تیس لاپتہ افراد کو پیش کرنے کے لیے شام چار بجے تک کی مہلت دی ہے۔
یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی حاضر سروس جنرل کو توہینِ عدالت کا نوٹس دیا گیا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/...e_court_missing_persons_karachi_asif_rh.shtmlجمعرات کو اسلام آباد میں اس معاملے کی سماعت کے دوران سابق اٹارنی جنرل پاکستان عرفان قادر میجر جنرل اعجاز شاہد کے وکیل کے طور پر پیش ہوئے لیکن عدالت نے یہ کہہ کر ان کا وکالت نامہ مسترد کر دیا کہ اس پر ان کے موکل کے دستخط نہیں ہیں۔
عرفان قادر نے عدالت سے استدعا کی کہ اس مقدمے کو کچھ عرصے کے لیے موخر کر دیا جائے اور توہینِ عدالت کا نوٹس جاری نہ کیا جائے لیکن عدالت نے اس موقف کو مسترد کر دیا۔
131129122836_cj_iftikhar_chaudhry_304x171_afp.jpg



"عدالت میں پیش ہونے سے کسی ادارے کا حوصلہ پست نہیں ہو سکتا۔۔۔عدالت کو نیچا دکھانے کی روش برداشت نہیں کی جائے گی۔"

چیف جسٹس افتخار چوہدری


سپریم کورٹ نے کہا کہ جب تک آئی جی ایف سی عدالت میں پیش نہیں ہوتے انہیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئی جی ایف سی خود پیش ہوں اور عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے کی وضاحت کریں۔


عدالت نے سیکریٹری داخلہ سے کہا ہے کہ انھیں اس سلسلے میں نوٹس بھیجا جائے اور ریاست ان کی پیشی کو یقینی بنائے۔
سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے سے کسی ادارے کا حوصلہ پست نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عدالت کو
نیچا دکھانے کی روش برداشت نہیں کی جائے گی۔


خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آئی جی فرنٹیئر کور کو متعدد بار عدالت میں حاضری کا حکم دیا تھا اور گذشتہ سماعت میں فرنٹیئر کور کے ترجمان نے عدالت کو بتایا تھا کہ آئی جی فرنٹیئر کور اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے کہ ایسا کرنے سے فوج کا حوصلہ پست ہوگا۔

131121001839_baloch_long_march_304.jpg


بلوچستان کے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں نے حال ہی میں ان کی رہائی کے لیے کوئٹہ سے کراچی تک پیدل مارچ کیا


30 لاپتہ افراد کے معاملے میں سپریم کورٹ کو اٹارنی جنرل منیراے ملک نے بتایا کہ اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کہنے پر ہی دو دن دیے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں وزیرِ دفاع کو اس لیے طلب کیا گیا تھا کہ وہ اس معاملے کو حل کر سکیں لیکن اب ہمیں بادلِ ناخواستہ کسی بڑے کو بلانا پڑے گا۔
چیف جسٹس نے وزیرِ دفاع سے استفسار کیا کہ آیا عدالت کے متوازی بھی کوئی نظام چل رہا ہے جو احکامات پر عمل نہیں کر رہا۔
اس کے بعد عدالت نے حکومت کو ان افراد کو پیش کرنے کے لیے جمعرات کی شام چار بجے تک کی مہلت دے کر کارروائی ملتوی کر دی۔

http://fb.me/6kIxMXTD1
 
Last edited by a moderator:

Cyclops

Minister (2k+ posts)
Re: لاپتہ کیس:فرنٹیئر کور کے آئی جی کو توہینِ &#1593

drama .
 

inqlab

MPA (400+ posts)
Re: لاپتہ کیس:فرنٹیئر کور کے آئی جی کو توہینِ &#1593

CJ has done nothing in all 10 years, he's the biggest of all topi drama nothing more
 

staray khaatir

Minister (2k+ posts)
Re: فرنٹیئر کور کے آئی جی کو توہینِ عدالت کا ن&#1608

Ye CJ ka SHAHEED honay ka irada hai?
 

jason

Chief Minister (5k+ posts)
Re: فرنٹیئر کور کے آئی جی کو توہینِ عدالت کا ن&#1608

azazsyed @AzazSyed

توہین عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد آئی جی ایف۔سی میجر جنرل اعجاز شاہد دل کے عارضے میں مبتلا ۔۔ واہ رے واہ

 

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
Re: فرنٹیئر کور کے آئی جی کو توہینِ عدالت کا ن&#1608

Army has assumed a superiority conception while proving the opposite may be based on repeated martial laws, coward politicians, and direct link with US.
 

Chaudhry_1960

Minister (2k+ posts)
Re: فرنٹیئر کور کے آئی جی کو توہینِ عدالت کا ن&#1608

​khuda hafiz Iftikhar Chaudhry the biggest drama baaz of the century. Adnan iftikhar adalat no. 5 mein hazir ho
 

smilingfaces

MPA (400+ posts)
Re: فرنٹیئر کور کے آئی جی کو توہینِ عدالت کا ن&#

photo.php


[h=5]خُدا تُجھے کسی طوفان سے آشنا کر دے
کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں
[/h]
 

fawad ali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: فرنٹیئر کور کے آئی جی کو توہینِ عدالت کا ن&#1608

IG FC should be put behind bars.