فرض کریں۔۔ سہیل وڑائچ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
فرض کریں کہ زرداری اور نواز شریف کے بارے میں جو چاہا جا رہا ہے وہ ہو جاتا ہے اور آصف علی زرداری عمربھر کے لئے نااہل ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح سندھ سے پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہو جاتی ہے اور اس کی جگہ مہروں، حروں اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ متحدہ کو ملا کر ایک نئی سندھ حکومت بن جاتی ہے۔ فرض کریں یہ مخلوط حکومت جام صادق، ارباب رحیم اور ممتاز بھٹو کے دور سے بھی کامیاب ٹھہرتی ہے تو حتمی نتیجہ کیا نکلے گا؟ پیپلز پارٹی کے ختم ہونے سے سندھ میں کوئی اور قومی سیاسی جماعت قدم نہیں پائے گی بلکہ پیپلز پارٹی کی جگہ علیحدگی پسند و شدت پسند غالب آ جائیں گے۔

Screenshot_1-1.png

اب اگر زرداری اور پیپلز پارٹی کو نکال کر علیحدگی پسندوں کو لانا مقصود ہے تو ضرور ایسا کریں مگر اس کا فائدہ ملک اور قوم کو نہیں بلکہ ملک دشمنوں کو ہو گا۔ پیپلز پارٹی کا اندرون سندھ میں خلاسیاست سے نہیں مصنوعی ٹانکوں سے پُر ہو گا جو سراسر غلط ہو گا۔ فرض کریں کہ نواز شریف اور شہباز شریف اسی طرح جیل میں سڑتے رہتے ہیں، مسلم لیگ ن کو بلدیاتی انتخابات یا دوسرے حربوں سے ناک آئوٹ کر دیا جاتا ہے تو کیا سنٹرل پنجاب کے اکثریتی ووٹر تحریک انصاف کے حامی بن جائیں گے؟ ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔ تاریخ اور تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ نون لیگ ٹوٹ جائے یا ختم ہو جائے تب بھی اس کے ووٹر پی ٹی آئی کے حامی نہیں بنیں گے۔ وہ غصے میں آ کر خادم رضوی اور حافظ سعید کو تو ووٹ دے دیں گے لیکن نواز شریف کے مخالف عمران خان کو اپنا لیڈر نہیں مانیں گے۔

کبوتر، بازوں کے دوست نہیں بنتے کبوتروں سے ہی دوستی کرتے ہیں۔ اپنے جیسی سیاسی سوچ اور فکر رکھنے والے ایک دوسرے کے دوست ضرور بن سکتے ہیں۔ مخالف سیاسی کیمپ میں جانا ضمیر فروشی گردانا جاتا ہے۔ جنرل ضیاء الحق کے زمانے میں ایم کیو ایم اور سپاہ صحابہ بنی۔ دونوں میں غصے اور ردِعمل کا عنصر نمایاں تھا۔ بظاہر مقصد پیپلز پارٹی کو توڑنا تھا تاکہ اردو اسپیکنگ ووٹر اور سندھی ووٹر آمنے سامنے ہوں۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کے شیعہ ووٹر اور سپاہ صحابہ کے دیوبندی ووٹر کا ٹکرائو ہو۔ یہ جس نے بھی سوچا تھا اس نے ملک کا کیا بھلا کیا؟ قومی سیاسی جماعت تو توڑ ڈالی مگر فرقہ واریت کو جنم دے ڈالا۔

فرض کریں کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی کو ختم کرنا ملک بچانے کے لئے ضروری تھا ،یہ بھی فرض کر لیتے ہیں کہ بھٹو کو پھانسی دینا ہی ملکی مسائل کا واحد حل تھا، اگر ایسا تھا تو پھر یہ کرنے کے بعد سندھ سے محمد خان جونیجو، مصطفیٰ جتوئی اور دو بار بے نظیر کو وزیر اعظم بنا کر کیا اس پھانسی کا مداوا کرنا مقصود تھا؟ اگر پھانسی ٹھیک تھی تو یہ 4سندھی وزیر اعظم کیوں بنائے گئے۔ اس سے تو کہیں بہتر تھا کہ بھٹو کو ایک ٹرم اور مل جاتی۔ ہمارے کرم فرما چار سال انتظار کر لیتے تو بہتر ہوتا۔ حد تو یہ ہے کہ اس پر بس نہیں جس پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے لئے پاپڑ بیلے گئے ،سب سے زیادہ باریاں بھی اسی کو ملیں۔ یہ کیا حکمت ِ عملی ہے کہ پہلے اسے مارا پھر اسے راضی کرتے کرتے دہائیاں گزر گئیں۔ عقل پر ماتم نہیں تو اور کیا ہے کہ بھٹو کو 5سالہ اقتدار دے دیا جاتا تو معاملہ ختم ہو جاتا مگر اسے قتل کر کے 13سال خون کے دھبے مٹانے کے لئے اقتدار دینا پڑا۔ یہ 13سالہ خراج کافی مہنگا ہے۔

یہ سب کچھ دیکھنے اور سبق سیکھنے کے باوجود ہمارے کرم فرما بھی وہی کر رہے ہیں ۔ نواز، شہباز کو مصنوعی طور پر ختم کیا گیا تو پنجاب میں انتہا پسندانہ سیاست ابھرے گی۔ بھٹو اور پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش ہوئی تو الذوالفقار بنی، سندھ میں ڈاکوئوں کا راج رہا۔ پنجاب میں بھی ماضی میں انتہا پسندانہ تحریکیں جنم لیتی رہی ہیں۔ احرار، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور خاکسار تحریک سبھی پُرامن جدوجہد سے شروع ہو کر انتہا پسندی کی طرف گئیں۔ حالیہ دنوں میں تحریک لبیک بھی تب سامنے آئی جب مصنوعی طور پر ن لیگ کا تختہ الٹانے کی کوشش ہو رہی تھی۔ سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوتا ہے دبائو سے آپ وقتی فائدہ لے سکتے ہیں۔ کسی کو اقتدار دلا سکتے ہیں لیکن عوام کے دل نہیں جیت سکتے۔ پیپلز پارٹی کا پنجاب سے صفایا سیاست کی وجہ سے ہوا وگرنہ دبائو کی دو تین دہائیوں میں تو پنجاب سے پیپلز پارٹی ختم نہ ہو سکی۔

فرض کریں کہ اگلے الیکشن میں نواز شریف اور شہباز شریف نہ ہوں، حمزہ کو بھی آئوٹ کر دیا جائے تو ن لیگ کی جگہ کون لے گا؟ آخر پورا ملک صرف پی ٹی آئی کا حامی تو نہیں بن سکے گا ایک اختلافی کیمپ تو رہے گا۔ ماضی کا تجربہ بتاتا ہے کہ جب کوئی قومی سیاسی جماعت کمزور ہوتی ہے تو اس کی جگہ انتہاپسند اور علیحدگی پسند جنم لیتے ہیں۔ معاشرے میں گروہی، قبائلی اور برادری اختلافات بڑھتے ہیں اور تو اور فرقوں کی بنیاد پر جھگڑے ہوتے ہیں۔ کیا ہمارے کرم فرما یہی چاہتے ہیں تو پھر اس مفروضے پر تعمیر ہونے والی عمارت پختہ نہیں ،بہت ہی کمزور ہو گی۔

یہ یاد رکھنا چاہئے کہ سیاست گملوں میں نہیں گلیوں میں نمو پاتی ہے۔ عوامی مقبولیت کو قائم رکھنے کے لئے بہادری اور قربانی لازمی جزو ہیں صرف تقریریں اقتدار نہیں بچا سکتیں بلکہ وعدے تو پھندے بن جاتے ہیں۔ اگر ملک کو ترقی اور خوش حالی کے راستے پر چلانا ہے تو واحد راستہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہے۔ احتسابی قوانین کو ملکی قانون اور ملکی آئین سے بالاتر قرار دینے اور احتساب کے ذریعے سے سیاست کرنے سے ملک زوال کا شکار ہو گا۔ احتساب کا نظام سیاست سے الگ تھلگ اور بالاتر ہونا چاہئے۔ بھارت، برطانیہ اور امریکہ میں احتساب ملکی غیر سیاسی ادارے کرتے ہیں اور کوئی ان پر انگلی نہیں اٹھاتا۔

پاکستان میں جس دن حکومتی جماعت کا حکومتی ادارہ غیرجانبدارانہ اور غیر سیاسی احتساب کرے گا اسی دن احتساب کی ساکھ بہتر ہو گی وگرنہ اسے جانبدارانہ اور ظالمانہ قرار دیا جاتا رہے گا۔ فرض کریں کہ کارگل پر حملہ کامیاب ہو جاتا تو کیا ہم عالمی دبائو کے مقابلے میں یہ قبضہ برقرار رکھ سکتے تھے؟ ہرگز نہیں۔ فرض کریں کہ آپریشن جبرالٹر کے مقاصد حاصل ہو جاتے تو کیا ہم بھارت سے کشمیر چھین سکتے تھے؟ ہرگز نہیں۔ تو سبق کیا ملا کہ مفروضوں اور حکمت عملیوں سے ضروری نہیں آپ کی مرضی کے نتائج حاصل ہوں۔ سیاست اور جنگ دونوں میں کسی ایک فریق کی حکمت ِعملی فیصلہ نہیں کرتی دوسرے فریق کا ردعمل جنگ اور سیاست کا فیصلہ کرتا ہے۔ اسی لئے ہمارے کرم فرمائوں کو اب مفروضوں سے نکل کر حقائق کی دنیا میں آنا ہو گا۔ مٹی کے مادھو بنانے سے ریاست نہیں چلتی اس کے لئے اصلی نام اور اصلی کام والوں کو سامنے لانا ہو گا۔ جنگ اور سیاست میں جعلی ہیرو نہیں چلتے بلکہ ان کی اصلیت کھل جاتی ہے۔ سیاست کی ڈوریاں نہ کھینچیں اسے آزاد چلنے دیں، پاکستان خودبخود ٹھیک ہو جائے گا۔

https://jang.com.pk/news/600981-sohail-warraich-column-23-1-2019
 
Sonya Khan

Minister (2k+ posts)
Downfall starts when a person thinks he is indispensable.... Pharaohs of Egypt r bigger examples then Zardaris and Sharifs..... All in all seems to be an article written by a personal Servant or beneficiary rather then a journalist......
 
Abid_J

Senator (1k+ posts)
مطلب یہ ہے کہ نواز شہباز حمزے رانے زرداری بیوپاری وغیرہ کو کرپشن کرنے دو
ورنہ وہ ہو جاَئے گا جس کا زکر پھٹکار وڑائچ کر رہا ہے
 
shahidsaqi

Senator (1k+ posts)
farz karen ke mulk ko dhakelna hi inteha pasandi ki taraf ho tbi sb ho rha ho :censored:

sab ne koshish krli. KPK balochistan sindh karachi ke bad ab punjab ma b kam start hai.
 
moonlessmars

Councller (250+ posts)
محترم کہنا یہ چاہ رہے ہیں کہ کرپشن کرنے والوں کو نہ پکڑو۔ ان کی حکومت کو نہ چھیڑو یعنی مزید کرپشن کرنے دو۔ بات کی کوئی تک نہیں بنتی ۔ یا تو زرداری صاحب تائب ہوگئے ہوں اور پیسے واپس کرنے کی حامی بھری ہو اور آئیندہ اچھا بچہ بننے کی یقین دہانی کروائی ہو تو چلو ملک و قوم کے لیے ان کو گوشہ نشینی کی اجازت دے دی جائے مگر مسٹر زرداری جن کی گردن ہی اس وقت قبر سے باہر ہے مگر صاحب زر کی ہوس تو دیکھئے کہ اپنے آپ کو معصوم قرار دینے پر بضد ہیں۔ اگر اسی حالت میں یہ مر گیا تو پیپلز پارٹی والے قوم کو مزید ایک شہید کا تحفہ دیں گے۔میرے خیال میں اس کیس کو منطقی انجام تک پیہنچانا بہت ضروری ہے۔
 
Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
بس چور کو چور نہ کہو۔۔

عوام کی مرواتے رہو اور اِن بے غیرت کے بچوں کو لفافے پہنچاتے رہو۔۔
 
!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)
Lolzz what a chotia person he is... hum ye kion na faraz karinee ke tum jaisee ghatia lifafee ko tashreef me laat mar ker ghar bitha dia jaiee ya jail me daal dia jiee tu boheet maza aiee ga
 
liuali

MPA (400+ posts)
Hum ye kiun na farz karey ke... PTI apney wadoo me se 25% deliver kardeti hai aur aglay election me poray mulk se doo thai aksariat le kar clean sweep kar jati hai ... Hum ye kiun na farz karey ke... ehtisab ke baad mulk me har shaks corruption karne se pehle hazar bar soche.. hum ye kiun na farz karey ke mulk me izzat us ki hoo jo sach bolta ho aur zulum ke samne khara hojaaye na ke corruption karne walo aur paiso waloo ki.
Yehi Pakistani quom bahir mulko me har qanoon par sab se pehle amal karti hai magar apne mulk ke airport runway par jahaz utarte hi tamam qawanin ki khilafwarzi shuruh kardeti hai...
matlab mulk ka qanoon kamzoor aur log is ki khilafwarzi ko glat nahi samjhtey..
 
tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
We don't need a country in which we can't punish corrupt and country looters. Do the justice only whatever happen
 
Ali_91

MPA (400+ posts)
He used to write columns like Iqtidaar IK ka wait kr rha hai aur Khudara IK ko aanat do bfr elections , now masnooi tareekay se pmln ka takhta htaya gaya wtf. However i do agree space void hogi atleast sindh ka pta hai JSQM etc might get stronger like bfr lekin majority wont go that way
 
KhanBeijing

Voter (50+ posts)
You already lost your credibility sir. No one is interested to
فرض کریں کہ زرداری اور نواز شریف کے بارے میں جو چاہا جا رہا ہے وہ ہو جاتا ہے اور آصف علی زرداری عمربھر کے لئے نااہل ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح سندھ سے پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہو جاتی ہے اور اس کی جگہ مہروں، حروں اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ متحدہ کو ملا کر ایک نئی سندھ حکومت بن جاتی ہے۔ فرض کریں یہ مخلوط حکومت جام صادق، ارباب رحیم اور ممتاز بھٹو کے دور سے بھی کامیاب ٹھہرتی ہے تو حتمی نتیجہ کیا نکلے گا؟ پیپلز پارٹی کے ختم ہونے سے سندھ میں کوئی اور قومی سیاسی جماعت قدم نہیں پائے گی بلکہ پیپلز پارٹی کی جگہ علیحدگی پسند و شدت پسند غالب آ جائیں گے۔

Screenshot_1-1.png

اب اگر زرداری اور پیپلز پارٹی کو نکال کر علیحدگی پسندوں کو لانا مقصود ہے تو ضرور ایسا کریں مگر اس کا فائدہ ملک اور قوم کو نہیں بلکہ ملک دشمنوں کو ہو گا۔ پیپلز پارٹی کا اندرون سندھ میں خلاسیاست سے نہیں مصنوعی ٹانکوں سے پُر ہو گا جو سراسر غلط ہو گا۔ فرض کریں کہ نواز شریف اور شہباز شریف اسی طرح جیل میں سڑتے رہتے ہیں، مسلم لیگ ن کو بلدیاتی انتخابات یا دوسرے حربوں سے ناک آئوٹ کر دیا جاتا ہے تو کیا سنٹرل پنجاب کے اکثریتی ووٹر تحریک انصاف کے حامی بن جائیں گے؟ ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔ تاریخ اور تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ نون لیگ ٹوٹ جائے یا ختم ہو جائے تب بھی اس کے ووٹر پی ٹی آئی کے حامی نہیں بنیں گے۔ وہ غصے میں آ کر خادم رضوی اور حافظ سعید کو تو ووٹ دے دیں گے لیکن نواز شریف کے مخالف عمران خان کو اپنا لیڈر نہیں مانیں گے۔

کبوتر، بازوں کے دوست نہیں بنتے کبوتروں سے ہی دوستی کرتے ہیں۔ اپنے جیسی سیاسی سوچ اور فکر رکھنے والے ایک دوسرے کے دوست ضرور بن سکتے ہیں۔ مخالف سیاسی کیمپ میں جانا ضمیر فروشی گردانا جاتا ہے۔ جنرل ضیاء الحق کے زمانے میں ایم کیو ایم اور سپاہ صحابہ بنی۔ دونوں میں غصے اور ردِعمل کا عنصر نمایاں تھا۔ بظاہر مقصد پیپلز پارٹی کو توڑنا تھا تاکہ اردو اسپیکنگ ووٹر اور سندھی ووٹر آمنے سامنے ہوں۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کے شیعہ ووٹر اور سپاہ صحابہ کے دیوبندی ووٹر کا ٹکرائو ہو۔ یہ جس نے بھی سوچا تھا اس نے ملک کا کیا بھلا کیا؟ قومی سیاسی جماعت تو توڑ ڈالی مگر فرقہ واریت کو جنم دے ڈالا۔

فرض کریں کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی کو ختم کرنا ملک بچانے کے لئے ضروری تھا ،یہ بھی فرض کر لیتے ہیں کہ بھٹو کو پھانسی دینا ہی ملکی مسائل کا واحد حل تھا، اگر ایسا تھا تو پھر یہ کرنے کے بعد سندھ سے محمد خان جونیجو، مصطفیٰ جتوئی اور دو بار بے نظیر کو وزیر اعظم بنا کر کیا اس پھانسی کا مداوا کرنا مقصود تھا؟ اگر پھانسی ٹھیک تھی تو یہ 4سندھی وزیر اعظم کیوں بنائے گئے۔ اس سے تو کہیں بہتر تھا کہ بھٹو کو ایک ٹرم اور مل جاتی۔ ہمارے کرم فرما چار سال انتظار کر لیتے تو بہتر ہوتا۔ حد تو یہ ہے کہ اس پر بس نہیں جس پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے لئے پاپڑ بیلے گئے ،سب سے زیادہ باریاں بھی اسی کو ملیں۔ یہ کیا حکمت ِ عملی ہے کہ پہلے اسے مارا پھر اسے راضی کرتے کرتے دہائیاں گزر گئیں۔ عقل پر ماتم نہیں تو اور کیا ہے کہ بھٹو کو 5سالہ اقتدار دے دیا جاتا تو معاملہ ختم ہو جاتا مگر اسے قتل کر کے 13سال خون کے دھبے مٹانے کے لئے اقتدار دینا پڑا۔ یہ 13سالہ خراج کافی مہنگا ہے۔

یہ سب کچھ دیکھنے اور سبق سیکھنے کے باوجود ہمارے کرم فرما بھی وہی کر رہے ہیں ۔ نواز، شہباز کو مصنوعی طور پر ختم کیا گیا تو پنجاب میں انتہا پسندانہ سیاست ابھرے گی۔ بھٹو اور پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش ہوئی تو الذوالفقار بنی، سندھ میں ڈاکوئوں کا راج رہا۔ پنجاب میں بھی ماضی میں انتہا پسندانہ تحریکیں جنم لیتی رہی ہیں۔ احرار، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور خاکسار تحریک سبھی پُرامن جدوجہد سے شروع ہو کر انتہا پسندی کی طرف گئیں۔ حالیہ دنوں میں تحریک لبیک بھی تب سامنے آئی جب مصنوعی طور پر ن لیگ کا تختہ الٹانے کی کوشش ہو رہی تھی۔ سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوتا ہے دبائو سے آپ وقتی فائدہ لے سکتے ہیں۔ کسی کو اقتدار دلا سکتے ہیں لیکن عوام کے دل نہیں جیت سکتے۔ پیپلز پارٹی کا پنجاب سے صفایا سیاست کی وجہ سے ہوا وگرنہ دبائو کی دو تین دہائیوں میں تو پنجاب سے پیپلز پارٹی ختم نہ ہو سکی۔

فرض کریں کہ اگلے الیکشن میں نواز شریف اور شہباز شریف نہ ہوں، حمزہ کو بھی آئوٹ کر دیا جائے تو ن لیگ کی جگہ کون لے گا؟ آخر پورا ملک صرف پی ٹی آئی کا حامی تو نہیں بن سکے گا ایک اختلافی کیمپ تو رہے گا۔ ماضی کا تجربہ بتاتا ہے کہ جب کوئی قومی سیاسی جماعت کمزور ہوتی ہے تو اس کی جگہ انتہاپسند اور علیحدگی پسند جنم لیتے ہیں۔ معاشرے میں گروہی، قبائلی اور برادری اختلافات بڑھتے ہیں اور تو اور فرقوں کی بنیاد پر جھگڑے ہوتے ہیں۔ کیا ہمارے کرم فرما یہی چاہتے ہیں تو پھر اس مفروضے پر تعمیر ہونے والی عمارت پختہ نہیں ،بہت ہی کمزور ہو گی۔

یہ یاد رکھنا چاہئے کہ سیاست گملوں میں نہیں گلیوں میں نمو پاتی ہے۔ عوامی مقبولیت کو قائم رکھنے کے لئے بہادری اور قربانی لازمی جزو ہیں صرف تقریریں اقتدار نہیں بچا سکتیں بلکہ وعدے تو پھندے بن جاتے ہیں۔ اگر ملک کو ترقی اور خوش حالی کے راستے پر چلانا ہے تو واحد راستہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہے۔ احتسابی قوانین کو ملکی قانون اور ملکی آئین سے بالاتر قرار دینے اور احتساب کے ذریعے سے سیاست کرنے سے ملک زوال کا شکار ہو گا۔ احتساب کا نظام سیاست سے الگ تھلگ اور بالاتر ہونا چاہئے۔ بھارت، برطانیہ اور امریکہ میں احتساب ملکی غیر سیاسی ادارے کرتے ہیں اور کوئی ان پر انگلی نہیں اٹھاتا۔

پاکستان میں جس دن حکومتی جماعت کا حکومتی ادارہ غیرجانبدارانہ اور غیر سیاسی احتساب کرے گا اسی دن احتساب کی ساکھ بہتر ہو گی وگرنہ اسے جانبدارانہ اور ظالمانہ قرار دیا جاتا رہے گا۔ فرض کریں کہ کارگل پر حملہ کامیاب ہو جاتا تو کیا ہم عالمی دبائو کے مقابلے میں یہ قبضہ برقرار رکھ سکتے تھے؟ ہرگز نہیں۔ فرض کریں کہ آپریشن جبرالٹر کے مقاصد حاصل ہو جاتے تو کیا ہم بھارت سے کشمیر چھین سکتے تھے؟ ہرگز نہیں۔ تو سبق کیا ملا کہ مفروضوں اور حکمت عملیوں سے ضروری نہیں آپ کی مرضی کے نتائج حاصل ہوں۔ سیاست اور جنگ دونوں میں کسی ایک فریق کی حکمت ِعملی فیصلہ نہیں کرتی دوسرے فریق کا ردعمل جنگ اور سیاست کا فیصلہ کرتا ہے۔ اسی لئے ہمارے کرم فرمائوں کو اب مفروضوں سے نکل کر حقائق کی دنیا میں آنا ہو گا۔ مٹی کے مادھو بنانے سے ریاست نہیں چلتی اس کے لئے اصلی نام اور اصلی کام والوں کو سامنے لانا ہو گا۔ جنگ اور سیاست میں جعلی ہیرو نہیں چلتے بلکہ ان کی اصلیت کھل جاتی ہے۔ سیاست کی ڈوریاں نہ کھینچیں اسے آزاد چلنے دیں، پاکستان خودبخود ٹھیک ہو جائے گا۔

https://jang.com.pk/news/600981-sohail-warraich-column-23-1-2019
You alrea