فرانس نے فلسطینی حمایت کے مظاہروں پر پابندی عائد کردی

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
2177898-france-1621017134-816-640x480.jpg

پیرس: فرانس کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس ضمن میں پولیس کو خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ضمن میں فرانسیسی وزیرِ داخلہ جیرالڈ ڈرمینِن نے جمعرات کو پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ہفتے اور اتوار کو فلسطین کی حمایت میں کئی جلوس اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی جنہیں روکنا ہوگا۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اس فیصلے سے قبل ہی بدھ کو پیرس میں مقبوضہ فلسطین اور غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ ظلم و جبر کے خلاف ایک ریلی پر کریک ڈاؤن کیا گیا تھا۔

فرانسیسی وزیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ مظاہرے مبینہ طور پر عین اسی طرح کے باہمی تصادم کی وجہ بن سکتےہیں جو 2014 میں رونما ہوئے تھے۔ 2014 کے ماہِ رمضان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ بھر کی نصف عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں اور سینکڑوں فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

اس سے قبل 12 مئی بروز بدھ کو پیرس کی پولیس نے فرانسیسی فلسطینی حمایتی تنظیم (اے ایف پی ایس) کے سربراہ برٹرانڈ ہائیلبرون کو گرفتار کرلیا تھا ، تاہم کئی گھنٹوں بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ برٹرانڈ کی گرفتاری پر فرانس میں انسانی حقوق کی کئی تنظیموں نے شدید ردِ عمل اور افسوس کا بھی اظہار کیا تھا۔

franceroits-1621017251.jpg

دوسری جانب فرانسیسی وزیراعظم ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حاصل ہے۔

یہ بات انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے لیے جاری کردہ بیان میں کہی۔ بیان کے مطابق ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔

ایمانوئیل میکرون نے غزہ میں شہری آبادی کی خراب صورتحال پر اظہار تشویش بھی کیا۔

https://www.express.pk/story/2177898
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

بہترین اقدام