فاسٹ باؤلرحسن علی اورنجی ٹی وی چینل سےوابستہ صحافی کےدرمیان نوک جھونک،ویڈیو

4%DA%BE%D8%A7%D8%B3%D9%86.jpg

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی اور نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے درمیان ایک پریس کانفرنس کے دوران نوک جھوک ہوئی ہے، واقعے کی ویڈیو منظر عام پرآنے کے بعد حسن علی ٹویٹر پر موضوع بحث بن گئے ہیں۔

واقعہ کچھ یوں ہوا کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی سے نجی ٹی وی چینل جی این این کے رپورٹر انس سعید نے سوال کیا جس کو درمیان میں ٹوکتے ہوئے کہا " اگلا سوال"۔

https://twitter.com/x/status/1470041364289130502
حسن علی کی جانب سے اس ردعمل پر پریس کانفرنس میں موجود تمام صحافیوں نے قہقے لگادیے، انس سعید نے دوبارہ سوال کیا جس پر حسن علی نے دوبارہ یہی جواب دیا، انس سعید نے کہا کہ آپ میرا سوال پورا سن لیں مگر حسن علی نے پھر "اگلا سوال" کہا تو انس سعید نے کہایہ کوئی طریقہ نہیں ہے آپ جواب نہیں دینا چاہتے یہ آپ کا حق ہے مگر سوال سنے بغیر ایسا ردعمل سہی نہیں ہے۔

حسن علی نے انس سعید سے کہا کہ پہلے آپ ٹویٹر پر اچھی اچھی باتیں لکھنا شروع کریں پھر ہم آپ کوجواب دیں گے، کسی کے ساتھ پرسنل نہیں ہونا چاہیے، حسن علی کے ساتھ موجود اسلام آبادیونائیٹڈ کے عہدیدار حسن علی کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ۔

حسن علی پھر کہا کہ کیونکہ پی سی بی تو آپ کو روک نہیں سکتا ہمارے پاس تو اختیار ہے نا ، ساتھ موجود اسلام آباد یونائیٹڈ کے عہدیدار نے ایک بار پھر "حسن بس ، بس ، بس" کہہ کر انہیں روکا۔

سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائرل ہونے کے بعد ٹویٹر پر حسن علی ٹرینڈنگ لسٹ میں آگئے اور صارفین نے اس معاملے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ صارفین نے ایک صحافی کو اس طرح جواب دینے پر حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین حسن علی کے اس ردعمل کے حامی بھی نظر آئے۔

https://twitter.com/x/status/1470261535897538561
https://twitter.com/x/status/1470332181381881860
https://twitter.com/x/status/1470337218455683078
https://twitter.com/x/status/1470239225958350848
https://twitter.com/x/status/1470097324533813257
https://twitter.com/x/status/1470152955575820295
اس سے پہلے بھی دونوں کے درمیان تکرار ہو چکی تھی۔

FGbKxo5WQAIN2rN