غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی،جہانگیر ترین

9%D8%AA%D8%A7%D8%B1%D8%B9%D8%B9%D9%86%D9%85%D8%B9%DA%BE%D9%86%DA%AF%D8%A7%DB%8C.jpg

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے، غریب آدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کراچی میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ملاقات کی جس میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔

مللاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟ جس پر جہانگیر ترین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے، غریب آدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔


علاوہ ازیں، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔