عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گر پڑا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

9.jpg

حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ38 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 47 پیسے اضافے کرنے کی سفارش کی تھی۔


نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی کی تجویز پر نیپرا نے یکم ستمبر کو عوامی سماعت کی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 38 پیسہ اضافہ کیا جائے۔

نیپرا کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق صرف ماہ ستمبر کے بجلی بلوں پر ہوگا، تمام ڈسکوز کے صارفین اس فیصلے سے متاثر ہوں گے تاہم لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے استثنیٰ ہوگا۔
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
mehngai mehngai mehngai... ? ? ? ? ? ? ?
Pakistanis got nothing else to do but cry while people all over the world have the same problem but just get on with it. Spend less on fancy weddings and motor cars and you can survive like the rest of the world.