عمران کی سیاسی خودکشی یا ؟؟؟؟؟؟*

k.a.kiani

Minister (2k+ posts)
میں آج اپنے ان تحریک انصاف کے دوستوں کے ساتھ مخاطب ہونا چاہتا ہوں جو عمران کے فیصلہ سے مایوس ہو گیے ہیں۔ مجھے اپنے ان بھاییوں سے اس کی توقع ہے۔ کیونکہ میں نے انکو کرکٹ دیکھتے ہوے بھی دیکھا ہے۔ جب کویی کھلاڑی آہستہ کھیل رہا ہو تو پورے میچ میں اسے گالیاں پڑتی رہیں گی کہ اتنا سکور پڑا ہے اور یہ ٹک ٹک کر رہا ہے اور پھروہی کھلاڑی جب پورے میچ میں ٹک ٹک کرکے وکٹیں بچا کر جب آخر پر چھکے چوکے مار کر ایوریج ٹھیک کر لیتا ہے اور نتییجہ جیت کی صورت میں نکلتا ہے تو وہی کھلاڑی جسکو تھوڑی دیر پہلے گالیاں پڑرہی ہوتیں ہیں وہی انکا ہیرو بن جاتا ہے۔ اسکی تعریفوں کی اور بیٹنگ کی تعریفیں اگلے دن ہر جگہ ہو رہی ہوتی ہیں۔ اسی طرح جب کویی کھلاڑی کسی اہم میچ میں آوٹ ہو جاتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ اس نے کبھی اچھا کھیلا ہی نہیں اور آگے کھیلے گا بھی نہیں اور پھر اسکے ٹیم میں ہونے سے لیکر، آج تک نہ نکالے جانے پر اور اس پر سفارشی ہونے کے الزام تک لگا دیے جاتے ہیں جو سب اگلے میچ کی اچھی پرفارمنس رفو کر دیتی ہے۔ ہماری ٹیم جب بھی کسی ٹورنامنٹ میں کھیلنے جاتی ہے اس بے چاری کے پاس فاینل جیت کر آنے کے سوا کویی چارہ نہیں ہوتا گالیوں اور لعن طعن سے بچنے کا۔


یہ جذبات صرف ہمارے کرکٹ میں نہیں بلکہ یہ ہمارا ایک قوم کے طور پر مزاج ہے۔ ہم مستقل مزاج نہیں۔ جب کسی پیروی کی تو اندھی پیروی شروع کر دی اور جب کسی کو دل سے اتارا تو فورا اتاردیا۔


مسلہ صرف ان لوگوں کے ساتھ ہے جو سمجھتے ہیں عمران کبھی کچھ غلط نہیں کرسکتا۔ ( میں یہاں یہ قطعا نہیں کہہ رہاکہ عمران نے جو آج تقریر میں کہا ہے وہ غلط کہا ہے “ عمران انسان ہے اور وہ غلط بھی کرسکتا ہے۔ ایک عام کارکن اور نظریاتی کارکن میں فرق یہ ہوتا ہے کہ عام کارکن لیڈر یا فیصلہ کو اپنی پسشند اور نا پسند کی کسوٹی پر پرکھتا ہے اور اگر اسے اچھا لگے تو ٹھیک ورنہ رد کر دیتا ہے اور پھر مایوس ہو جاتا ہے۔ جبکہ نظریاتی ورکر لیڈر یا پارٹی کے نظریے سے محبت رکھتا ہے اور لیڈر یا پارٹی کے ہر فیصلہ کو
اس نظریہ یا پارٹی کی کسوٹی پر پرکھتا ہے۔ اسلیے وہ تب تک پارٹی سے منسلک رہتا ہے جبتک نظریہ زندہ ہے۔ لیڈر اگر فیصلہ غلط کر ے لیکن اسکا مقصد اپنے نظریات کو عملی شکل دینا ہو تو ہمیں اس پر اسوجہ سے الزام نہیں دھرنا چاہیے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ورکر کو اپنی لیڈر کی صلاحیتوں پر اعتماد ہونا چاہیے اور اسے کچھ وقت دینا جاہیے تاکہ وہ اپنے فیصلوں کو صحیح ثابت کرے۔


میرے خیال میں عمران نے کل جو تقریر کی ہے وہ اسکی کیریر کی سب سے اہم تقریر تھی اور وہ بہت اچھا کھیلا ہے۔ اب جب یہ کسی کو سمجھ آے گا تو وہ خود ہی منہ بسور کر بیٹھ جاے گا۔ آییے دیکھتے ہیں عمران نے کیا کہا۔ نمبر ایک سول نا فرمانی کی تحریک کا آغاز جسکا پاکستان میں کامیاب ہو یا نہ ہو لیکن پوری دنیا میں اسکا اثر بہت زیادہ ہو گا۔ خلیج ٹایمز اور اکنامک ٹایمز میں تو ابھی بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے حکومت پر آیی ایم ایف اور ورلڈ کا پریشر پڑے گا جو کہ کم نہیں ہو گا۔ دوسرا اس نے 48 گھنٹوں کی کال دیکر ایک طرف تو نواز حکومت کو انٹرنل تھریٹ سے دو چار کر دیا ہے اور دوسری طرف طاہرالقادری کے ہاتھوں میں نیی بال دے دی ہے۔ کیونکہ قادری صاحب بھی دو دنوں سے عمران کی کمزوریوں کا فایدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے تھے کبھی کارکنوں میں نہ رہنے کی صورت میں اور کبھی مڈٹرم الیکشن پر۔ اب قادری صاحب کو عمران نے کہہ دیا ہے کہ ”قادری صاحب پہلے آپ‘‘ اب قادری صاحب کو تو کچھ کرنا ہی پڑے گا۔ اگر وہ کچھ نہیں کرتے تو وہ تو بولڈ ہو جاییں گے اور اگر وہ کچھ کرتے ہیں تو انکا تصادم حکومت ک ساتھ ہو گا۔ اب آگے آپ خود سیانے ہیں کہ ماڈل ٹاون کے بعد اور لاشوں اور زخمیوں کی تاب ن لیگ تو نہیں لا سکتی۔


تو دوستو کچھ صبر اور دیکھیں کہانی تو اب شروع ہویی ہے۔ کل ورکنگ ڈے ہے اور تمام دفاتر، دکانیں بھی کھلیں گی تو کیا ہو گا۔


آخر پر اتنا ہی کہوں گا ’’ پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست‘‘ عمران کو ابھی سلو اننگ کھیلنے دو۔

 
Last edited by a moderator:

shimlee143

Councller (250+ posts)
PTI ko sab say zayda nuqsan in dion main jo poncha raha hey woh Haroon Rasheed hey , PTI ki har move ko galat qarar deta hey or us per yeh fatwa lagata hey k imran khan ki syasat khtam ho gaye hey

agar kissi nay mery sath ikhtlaf kerna hey tu koi thoos baat kerna
 

samiather

MPA (400+ posts)
Decision leading to chaos is not good, but that is okay as I expect him to close this issue in coming days, all that is required or wished for is that we want democracy to continue, and don't want undemocratic force to come to helm of affairs
 

adil786

Minister (2k+ posts)
ایسے ہی تو نہیں میرا رب فرماتا ہے کہ انسان بہت کمزور اور جلد باز ہے
عمران نے ان سوئنگ کروائی ہے جو کہ اس کے پرانے جو اس کے ساتھ کافی عرصہ سے پریکٹس میں بھی رہے لیکن بال کو سمجھ نہ پاۓ

 

Imran Siddiqi

Minister (2k+ posts)
Jab Piar Kia toh Darna Kiya
I M R A N K H A N IS THE ONLY OPTION
We need an Honest Person, That is called Imran Khan PERIOD.
 

ualis

Minister (2k+ posts)
Demcracy? Is this really a democracy? Please get your definition of democracy before posting here. Democracy does not mean getting in power through rigging. If you consider it democracy then good luck and say good bye to your children future.......
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
Allah swt karay k aap ka tajziya durust ho aur aisa hi ho jaisa aap furma rahay hain..................................................
 

k.a.kiani

Minister (2k+ posts)
its good that pti people now realising that imran khan is big fail.

and nawaz is success. Fiqrah tu poora kr dia kro yaar. pata nhi tum noon waalon ko apne leader ki tareef krtai sharam kyun aati hai. kaho na phir mein tumhein usski successes batata hon. lakin phir iman-daari se batana kah thik bata raha hon kah ghalat. Ab bhaagna nahi jawab zroor daina.
 

Darvesh

MPA (400+ posts)
حاکم شہر بھی ،مجمع عام بھی
صبح ناشاد بھی ،روز ناکام بھی
تیر الزام بھی،سنگ دشنام بھی


ان کا دم ساز اپنے سوا کون ہے
شہر جاناں میں اب با صفا کون ہے
دست قاتل کے شایاں رہا کون ہے
رخت دل باندھ لو دل فگارو چلو
پھر ہمِیں قتل ہو آئیں یارو چلو


آج بازار میں پابجولاں چلو
آج بازار میں پابجولاں چلو

 

samiather

MPA (400+ posts)
Demcracy? Is this really a democracy? Please get your definition of democracy before posting here. Democracy does not mean getting in power through rigging. If you consider it democracy then good luck and say good bye to your children future.......
Understand where you are coming from. and I am in same boat, but what are the means to change system to get better democracy. If you are saying that undemocratic forces will introduce the transparent system of democracy , then big history of pak is infront of you. As IK has said it again and again, that we believe in System , we have accepted election but haven't accepted rigging, so keep pressure on government to get electroal reforms, but make sure that undemocratic forces dont come into power
 

majidpeco

MPA (400+ posts)
​believe me ager IK fail howa tu hamara future Pakistan mien nahi kyunke os ke ilawa humare liye do khandaan he reh jayien gey aur app ko putta hai wo koon hien