عمران نیازی کا نیا حملہ ای وی ایم مشین

Dastgir khan19

Minister (2k+ posts)
ایسے لوگ جنھیں مہنگائی سے کوئی شرم نہیں اور معاشی تباہی سے کوئی حیا نہیں وہ مہنگائی اور معیشت کو چھوڑ کر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے پیچھے کیوں پڑ گۓ ہیں اس کی وجہ صرف ایک ہے اور وہ ہے الیکشن میں دھاندلی کا بندوبست . پہلے جب الیکشن میں دھاندلی کرنا ہوتی تھی تو پورے ادارے کا ملوث ہونا ضروری ہوتا تھا . ہر پولنگ سٹیشن پر نتائج کنٹرول کیے جاتے تھے . اب اگر ادارہ چند شخصیات کے ساتھ نہ کھڑا ہو تو دھاندلی کروا نا نا ممکن ہے . اب دھاندلی کرنے کے لیے عمران نیازی نئی چال چل رہا ہے وہ مودی کی طرح پاکستان فتح کرنا چاہتا ہے . مودی نے ایسی دھاندلی کی کہ جہاں بے جے پی کا نام و نشان نہیں تھا وہاں سے بھی بی جے پی جیت گئی . اتر پردیش کے وہ حلقے جہاں مسلمان اکثریت تھی اور جہاں سے کوئی کسی ہندو کی فتح کا خواب بھی نہ دیکھ سکتا تھا وہاں بھی ای وی ایم نے ہندؤں کو جتوا دیا تھا . مودی کی بھر پور کامیابی دیکھ کر پیوٹن بھی متاثر ہوے بغیر نہ رہ سکا اور پیوٹن نے بھی بھارتی ای وی ایم استعمال کر کے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کر لی
ای وی ایم سے دھاندلی انتہائی آسان ہو گی نہ کوئی ری کاؤنٹنگ اور نہ کوئی انگوٹھا ٹیسٹ بس ایک دفعہ جو نتیجہ مشین نے بتا دیا وہ ہی حرف آخر . نارمل حالات میں مشین بالکل ٹھیک کام کرتی ہے لیکن اس میں کچھ خفیہ اشارے یا بٹن رکھ دئیے جاتے ہیں جو الیکشن کے دن استعمال ہوتے ہیں . ایک دفعہ پولنگ ایجنٹس کی تسلی کروانے کے بعد دھاندلی کا فنکشن چلا دیا جاتا ہے . دھاندلی کا فنکشن ایسے کام کرتا ہے کہ دھاندلی کا سراغ نہ لگ سکے دھاندلی کا فنکشن کم ووٹوں والے امیدوار کے ووٹ مطلوبہ امیدوار کو ڈال دیتا ہے مطلب ایک طرف ایک امیدوار کے ووٹ ہوں گے اور دوسری طرف تین چار امیدواروں کے ووٹ ایک امیدوار کو ڈال دئیے جائیں گے
ای وی ایم میں سب سے بڑا سقم یہ ہے کہ اس سے پرائویسی نہیں رہتی . جو چٹ دی جاۓ گی اس سے ووٹ کی خرید و فروخت اور بدمعاشی کلچر کو فروغ ملے گا . کوئی بھی بدمعاش لوگوں سے چٹ وصولنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کر سکے گا . لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھایا جاۓ گا . لوگوں سے ہزار ہزار روپے میں ترین ماڈل کی طرح ووٹ خریدا جا سکے گا . کسی کی بھی پرائویسی نہیں رہے گی خاندان اور برادری کے دباؤ پر لوگوں کو ووٹ ڈالنے ہوں گے اور آزادی سے ووٹ کا تصور ختم ہو جاۓ گا
عمران نیازی نریندر مودی کی طرح پاکستان فتح کرنا چاہتا ہے . جس قدر قوم کو عمران نیازی تباہ کر چکا ہے ووٹ تو ایک طرف اسے امیدوار نہیں ملیں گے . جب حکومت میں ہوتے ہوے اس کے ایم ایز اس کے ساتھ نہیں گیلانی کو جتوا دیتے ہیں تو جب حکومت نہ ہو گی تو اس کا حشر کیا ہو گا . عمران نیازی صرف و صرف ملک کو تباہ کرنے کے لیے پیدا ہوا ہے . پہلے اس نے نوجوانوں کو کرکٹ پر لگا کر تباہ کیا . اس کے بعد اس نے حکومت میں آ کر ادارے تباہ کیے ایچ ای سی تباہ کیا تو پی ایم ڈی سی تباہ کیا عدلیہ پر حملہ کیا تو الیکشن کمیشن پر بھی ہلہ بول دیا . یہ صرف و صرف اس ملک کی جمہوریت پر حملہ کر کے اسے برباد کرنا چاہتا ہے . اس کا مشن ہی ملک تباہ کرنا ہے . عمران نیازی ای وی ایم سے ملک میں ایک نیا جمہوری بحران کھڑا کرنا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ لوگ اس کے خلاف سول نا فر ما نی کی تحریک چلا یں اور اسے ڈی چو ک پر لٹکا دیں
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

بلاول نے نہایت افسردگی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اب تو ایلفی بھی اسکے کسی کام کی نہیں رہی
فورم ممبران اسکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ایلفی کے کام کرنے کے لیے دعا گو بھی
 

rmunir

Minister (2k+ posts)
Question : If this machine is so bad and current system is so good, why does every party say that previous elections were rigged
All of these parties and their electables rig the election according to their capacity. Whoever rigs the most wins and others cry about rigging.