عمران خان کو نکالنے کی غلطی کا احساس ہوگیا،بحران دیکھ رہا ہوں:شیخ رشید

imran-khan-and-sheikh-rasheed%20again%20hk.jpg


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ کو انٹرویو میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خبردار کردیا کہ میں ملک کے حالات بہت خوفناک دیکھ رہا ہوں، لوگوں کے پاس قبر کے پیسے نہیں ہیں، آنے والے دنوں میں خوراک کا بحران بھی دیکھ رہا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں لوگوں کے آنکھوں میں نفرت دیکھ رہا ہوں، اب بات الیکشن کمیشن اور حکومت سے آگے نکل گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں تمام محکموں کو تباہی اور بربادی کی طر ف دیکھ رہا ہوں، لوگوں میں نفرت کی وہ چنگاری دیکھ رہا ہوں جو کسی سے نہیں سنبھالی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ سے 63 اے کا فیصلہ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی، 63 اے کا فیصلہ پاکستان کی سیاست میں اہم ترین فیصلہ ہوگا۔شیخ رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر حالت یہی رہی تو حکومت نہیں چل سکتی،آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو چوک پر لا کر مارا ہے، جو لوگ عمران خان کو چھوڑ کے گئے وہ اب پچھتا رہے ہیں، میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف 22 حلقے ہیں جہاں الیکشن ہو رہے ہیں اور وہاں بجلی نہیں جا رہی ہے، عمران خان کو چھوڑنے کا مجھے کوئی پیغام نہیں آیا اور نہ آسکتا ہے، میں جیل جانے کیلئے تیار ہوں اور سب سے پہلے یہ مجھے لے کر جائیں گے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمیں ہر حال میں اداروں کو بچانا چاہئے،عمران خان کو نکلالنا بڑی غلطی تھی،عمران خان کو نکالنے کی غلطی کا احساس ہو گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان مضبو ط ہوگئے اور ن لیگ ٹھس ہوگئی، سارے پیسے آصف زرداری کے خرچ ہوئے ہیں، سورج مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن زرداری حکومت نہیں آئے گی، سارا گلیشئر ن لیگ پر گر رہا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز ایک دن میں چار بار پاسپورٹ لے کر گئی،جولائی کا مہینہ اہم ہے، میں توقع کررہا ہوں، سپریم کورٹ ان لوٹوں کا ستیاناس کر دے، میں اکتوبر میں الیکشن دیکھ رہا ہوں۔

اس سے قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام اداروں سے کہتا ہوں ضمنی انتخابات کو شفاف بنائیں ورنہ لوگ پولنگ اسٹیشن نہیں چھوڑینگے۔اسٹبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئےسابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ مہنگائی اور پیٹرول کی روزانہ بڑھتی قیمتوں کے باعث غریب آدمی نے پیدل چلنا شروع کر دیا ہے۔

لاہور میں گزشتہ روز پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہےتو شوق سے کرے، جس سازش کے تحت عمران خان کو اتارا گیا اس کے بعد ترقی پذیر ممالک کی کانفرنس میں پاکستان کو نہیں بلایا گیا،آج کل وفاق میں ایم کیو ایم، بی اے پی،شیر پاؤ دکھائی نہیں دے رہے، یہ مہنگائی پر قابو پانے آئے تھے مہنگائی نے انہیں کنٹرول کر لیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عید کے بعد چاروں حلقوں میں ایک ایک جلسہ کروں گا تمام طاقتو روں سے کہتا ہوں الیکشن ہونے د یں اگر دھاندلی ہوئی تو لوگ نہیں چھوڑ یں گے۔
 
Advertisement

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
خان صاحب یہ بہت بڑا رانگ نمبر ہے یہ سجیلوں کا پرانا دلال ہے اس کو خود سے دور ہی رکھیں
تن کہ رکھو باجرے اور انجمی کھسرے کو ان کو جوتے کی نوک پے رکھو گارڈ کو گارڈ کی طرح ٹریٹ کرو ان غداروں کو بہت عزت دے لی آپنے بھی اور عوام نے بھی
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
The illegal regime change has costed Pakistan big time. Shame on all those who were involved in conspiracy against Pakistan and are responsible for the current mess.
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Zardari and PMLN and corrupt generals were, are and will be together.
 

abdulmajid

Senator (1k+ posts)
Sheeda Talli is lying. If neutral realized their mistake, they should had pull two votes from govt oxygen to go for elections.
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Jab tak Baap..MQM..Q.League ke votes Showbaz ke sath hain..samajh lo Neutrals Showbaz k sath hain..Sirf ANP k leaders Neutrals ki har baat nahi manay gein..ANP will lose KPK forever if they continue to support this Gov.
IK narrative will damage ANP massively in KPK..KPK k log ghulami pasand nahi kartay kisi ki bhi..Fazulo already finish in KPK..
 
Sponsored Link