عمران خان کو فوج مخالف ثابت کرنے کیلئے ن لیگ کا اسٹریٹجک میڈیا سیل بحال

10pmlnmediacell.jpg

وفاقی حکومت نے عمران خان اور تحریک انصاف کو ریاست مخالف ثابت کرنے کیلئے اسٹریٹجک میڈیا سیل دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس سیل کو سب سے پہلے یہ ٹاسک دیا جائے گاکہ وہ عمران خان کا ریاست مخالف سیاستدان اور تحریک انصاف کو ریاست مخالف سیاسی جماعت ثابت کرے، اس سیل کے ساتھ میڈیا کے مخصوص لوگ بھی اس ایجنڈے پر کام کریں گے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹریٹجک سیل عمران خان کو فوج مخالف سیاستدان کے طور پر عوام کے سامنے پیش کرے گا، اس کام کیلئے سیل میں میڈیا کنسلٹنٹس شامل کیے جائیں گے، مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی اس کام کیلئے استعمال کیا جائے گا۔


تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے اس حوالے سے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی اور کہا کہ یہ ن لیگ کے پرانے طریقے ہیں، ماضی میں مریم نواز بھی میڈیا سیل چلاتی رہی ہیں، یہ ایک بار پھر سیل قائم کرکے گھناؤنے کھیل کھیلنے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کے سب سے مقبول لیڈر ہیں جن کے خلاف ریاستی مشینری استعمال کرکے پراپیگنڈے کی کوشش کی جارہی ہے، مگر یادرکھیں عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں،اس پراپیگنڈے کیلئے استعمال ہونےوالی ایک ایک پائی کا حساب ہوگا، عوامی لیڈر کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
 
Advertisement

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

الله کے ایک نیک بندے کے ساتھ جب اوپر الله ہو اور نیچے اسی الله کی مخلوق ہو تو اُس بندے کو ایسے اوچھے اور گھٹیا پراپوگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا . جو مرضی کرتے رہو . عوام ان حرکتوں سے اور زیادہ مشتعل ہونگے اور جوق در جوق اس سے جڑتے چلے جائیں گے . ان غداروں کو یاد رکھنا چاہیے... الله الحق ہے
 

AhmadSaleem264

Minister (2k+ posts)
Lol this will backfire. People are standing with IK. If you try to prove Ik anti army then public will also turn anti army
 
Sponsored Link