عمران خان کو انڈراسٹیمیٹ کرنا پی ڈی ایم کی سیاسی بیوقوفی ہے، عامرخاکوانی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

دوسری بڑی غلطی عمران خان کی سیاسی حیثیت کا ادراک نہ کرنا ہے۔ اپوزیشن لیڈروں نے یہ رٹ لگائی ہے کہ عمران خان صفر ہیں اور وہ محض سلیکٹڈ ہیں، کٹھ پتلی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے وغیرہ وغیرہ۔ اس کا پہلا حصہ تو صریحاً غلط ہے کہ عمران خان قومی سیاست کا بہت اہم حصہ ہے۔ عمران خان نے 2013کے الیکشن میں سترلاکھ ووٹ لئے تھے، جب اس کے پاس مناسب امیدوار تھے نہ الیکشن مشینری اور تب اسٹیبلشمنٹ کی انہیں ہرگز حمایت حاصل نہیں تھی۔ 2018ء کے الیکشن میں عمران خان کو پونے دو کروڑ کے لگ بھگ ووٹ ملے۔ اس میں کچھ حصہ اسٹیبلشمنٹ کے ایما پر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے الیکٹ ایبلز کا ہوگا، ن لیگ کے قائد نواز شریف کی اسیری کا بھی کچھ فائدہ ملا ہوگا۔ اسکے باوجود عمران خان ہر حال میںسوا کروڑ ووٹ لینے کی قوت رکھتے تھے، ممکن ہے اس سے بھی زیادہ۔ عمران خان کے پاس آج بھی سیاسی عصبیت موجود ہے۔ ایک بڑا حلقہ اس کی بیڈ گورننس، ناتجربہ کاری اور سیاسی غلطیوں کے باوجود ساتھ کھڑا ہے۔

عمران خان کو ڈس کریڈٹ کرنے کے لئے انہوں نے اس پر پھبتیاں کسیں، سلیکٹڈ، کٹھ پتلی، زیرو وغیرہ کہا۔ غلطی یہ ہے کہ ان تقریروں پر خود بھی یقین کر لیا۔ عمران خان کو انڈر اسٹیمیٹ کرنا سیاسی بے وقوفی ہے۔ عمران خان توقع کے مطابق پرفارم نہیں کر پایا، یہ ایک سامنے کی حقیقت ہے۔ عمران کی ناتجربہ کاری اور نالائق ٹیم نے اس کی بھد اڑوائی ہے، یہ حق سچ ہے۔ عمران خان زیرو ہوچکا، یہ البتہ سچ نہیں۔ ہمارے ہاں حکومتوں کی بری کارکردگی کے باوجود اس کے حامی اور ووٹر اتنا جلد مایوس نہیں ہوتے۔ عمران خان کی کامیابی یہ ہے کہ اس نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو اپنے حامیوں کے سامنے کرپٹ اور سٹیٹس کو کی علمبردار جماعتیں ثابت کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے حامی عمران خان کی ناکامی کے بعد بھی ان دونوں جماعتوں کا رخ نہیں کر سکتے۔ وہ یہی کہتے ہیں کہ چلیں عمران خان ڈیلیور نہیں کر سکا، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ پچھلی پارٹیاں دوبارہ حکومت میں آ جائیں۔ عمران خان کی یہ پوزیشن، اسکی سیاسی عصبیت اور پڑھے لکھے نوجوانوں میں گہرا اثر ونفوذ بھی اسٹیبلشمنٹ کو تحریک انصاف سے دور نہیں ہٹنے دے رہا۔ انہیں اندازہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے جیالے، مسلم لیگ کے متوالے، مولانا کے شیدائی اور بلوچ، پشتون قوم پرست حلقے ان کے مخالف ہیں، اگر انصافین بھی مخالف ہوگئے تو کوئی پاپولر دھڑا ان کا حامی نہ رہے گا۔عمران خان سے مکمل عوامی مایوسی میں ڈیڑھ دو سال مزید لگیں گے۔



P3-LHR-015.jpg


 
Last edited:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان صاحب عقل نہیں ہے
سات سال اسے صنعت کی اہمیت سمجھنے میں لگے ، سستی بجلی کی کیا اہمیت ہے اسے ابھی سمجھ آیا ہے
اس کے علاوہ عمران خان میں بڑھکیں مارنے کی بہت عادت ہے ، میں یہ کر دوں گا وہ کر دوں گا کہتا ہے پر کیسے کرے گا وہ اسے سمجھ نہیں آتا . اور اس بات کو تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان کو یہ ہرگز پتہ نہیں ہوتا کہ یہ کوئی کام اپنی سرکاری مشینری سے کیسے کروائے گا
جیسے روزگار کے نئے مواقے کیسے پیدا ہوں گے ؟ قابل لوگوں کو کیسے آگے لائے گا ؟ ہزارہ جیسے واقعات نہ ہوں کیسے یقینی بنائے گا ؟ . . . . یہ سب باتیں عمران خان کرنا چاہتا ہے لیکن اسے معلوم نہیں کہ کیسے کروائے گا
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کے وزیر بھی بس باتیں کرنے میں ہی اچھے ہیں ان کی طرف سے یا تو ترولنگ سننے کو ملتی ہے یا پھر ایسے دعوے جنہیں یہ کبھی پورا نہیں کر پاتے
مثلا
اکیس میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا
ملک میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری لگے گی
? ? ?
روزگار کے لئے بارڈر پر مارکیٹیں بنیں گی
 

values

Chief Minister (5k+ posts)
اگر میں کاردکردگی میں یہ حکومت کا مقابلہ پچھلی حکومتوں سے بھی کروں تو عمران ان سب سے بہت آگے نظر آتا ہے .عوام کو کرپشن کی کہنیاں اشتعال میں لاتی ہیں اور وہ اب نہیں .مہنگائی موجود ہے اور گر حالت درست سمت میں اسی طرح چلتے رہے تو لوگ مکمل مطمئن نظر آنے لگیں گے .اپوزیشن اگر مہنگائی کے پتے کو کیش نہیں کر سکی تو باقی اس کے پلے اس کی اپنی بدنامی ہے .....
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
سچ یہ ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کو بے سروپا باتوں میں الجھا دیا ہے ، اب حکومت کی کل کارکردگی اپوزیشن کے ساتھ بد زبانی تک رہ گئی ہے
اور مزے کی بات یہ ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کو ٹرول کر کر کے ججز کو سیکورٹی دینے یا ثبوت اکھٹے کرنے بھی روک دیا ہے ، اب کوئی بھی کیس ہو تو یہ بدمعاش لوگ اور ہمارا کمزور سا انصاف کا نظام آمنے سامنے ہوتے ہیں ، ہمارے خواجہ سراء ججز پریشر برداشت نہیں کر پاتے ، نتیجا کرپٹ لوگ بری ہو جاتے ہیں اور پھر چوڑے ہو کر پھرتے ہیں
عمران خان نے کرپٹ کو جیل میں ڈالنے کا وعدہ کیا تھا وہ بھی وفا نہ ہوا
 
Last edited:

Musa Khel

Citizen
ناتجربہ کاری کے باوجود یہ حکومت پہلی دو حکومتوں سے بہت بہتر ہے۔ بس میڈیا کے اشتہار اور لفافے بحال ہو جائیں، عوام بھی دیوانی ہو جائیگی
 

Salman Mughal

Minister (2k+ posts)
We are satisfied with what Imran khan is doing ... Yeh baatain kerte hain ke Imran khan perform nahi ker saka ... Yeh Baree Baare barkhain marnay walay Likhaarrii givt ke Ads ke bagair apnay idaray nahi chala sakay aur Imran khan per tanqeed kerte hain.

Secondly agar peechli govt itna he acha sab chala rahee thee toh koi be 1 institution bata dain Pakistan ka joh profit mei chal raha ho? Import and Export ke numbers kia thay? Kitna trade deficit tha? Yeh 3 question ka answer de doh baqi koi Economics se related question nahi karain ghe.

Imran khan is not the best choice, He is the only choice for PAKISTAN.

Imran khan is taking the country in the right direction and Inshallah PAKISTAN will prosper and will see.

Last but not the leasttt the way Imran khan stand on all the International forum and on all fronts - He had made us proud.


Long live IMRAN KHAN - Long live PAKISTAN
 

asallo

Senator (1k+ posts)
عمران خان صاحب عقل نہیں ہے
سات سال اسے صنعت کی اہمیت سمجھنے میں لگے ، سستی بجلی کی کیا اہمیت ہے اسے ابھی سمجھ آیا ہے
اس کے علاوہ عمران خان میں بڑھکیں مارنے کی بہت عادت ہے ، میں یہ کر دوں گا وہ کر دوں گا کہتا ہے پر کیسے کرے گا وہ اسے سمجھ نہیں آتا . اور اس بات کو تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان کو یہ ہرگز پتہ نہیں ہوتا کہ یہ کوئی کام اپنی سرکاری مشینری سے کیسے کروائے گا
جیسے روزگار کے نئے مواقے کیسے پیدا ہوں گے ؟ قابل لوگوں کو کیسے آگے لائے گا ؟ ہزارہ جیسے واقعات نہ ہوں کیسے یقینی بنائے گا ؟ . . . . یہ سب باتیں عمران خان کرنا چاہتا ہے لیکن اسے معلوم نہیں کہ کیسے کروائے گا
Tum ki maloom hai to ja ker parliment ke samne bolo ke mujhe saab maloom hai main saab ker donga mujhe pm bana do Imran khan ke bajai