عمران خان کو اقتدار سے ہٹائے جانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناخوش؟سروے نتائج

naraazi11.jpg

گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے پر پاکستانیوں کی اکثریت ناراض ہے۔

سروے نتائج کے مطابق 61 فیصد پاکستانی عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے پر ناراض ہیں جبکہ 39 فیصد پاکستانی خوش ہیں۔

گیلپ سروے میں سوال کیا گیا کہ عمران خان کا 25 مئی کا لانگ مارچ کامیاب تھا یا ناکام تو 41 فیصد نے اسے کامیاب، 28 فیصد نے ناکام جبکہ 31 فیصد نے نہ کامیاب،نہ ناکام قرار دیا۔

سروے میں سوال کیا گیا کہ عمران خان کو ہٹانے کی وجہ مہنگائی تھی یا امریکی سازش تو 48 فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کو ہٹانے کی وجہ مہنگائی اور 46 فیصد نے امریکی سازش کو قرار دیا۔

یہ سروے 30 مئی سے 13 جون 2022 کے درمیان کیا گیا جس میں 12 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گیلپ سروے میں 76فیصد عوام نے ملک میں فوری طورپر انتخابات کا مطالبہ کیا تھا جبکہ 24 فیصد نے وقت پر انتخاب کرانے کی رائے دی تھی۔

بلوچستان میں سب سے زیادہ لوگوں نے فوری انتخابات کی رائے دی، یہاں 85 فیصد لوگوں نے انتخابات کے حق میں رائےدی، سندھ میں 78 فیصد، پنجاب میں 76 فیصد اور خیبر پختونخوا کے71 فیصد لوگوں نے فوری انتخابات کے حق میں رائے دی۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Actual figures are 80% are not happy..10% are happy.. While 10% don't know.. Inflation ki wajah se log zayda naraz howay hain..
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Research shows that asking same question in different ways can effect the opinion of the people.
It's mostly difficult to maintain impartiality in surveys.
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
Those 39% who are happy about removal of Imran Khan should have their heads tested; it's likely that they have low moral values and should hold their heads in shame.