عمران خان کا مسئلہ فلسطین پر غیر متزلزل موقف قابل ستائش ہے،امام مسجد اقصی

13%D9%85%D8%A7%D8%B3%D8%AC%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D9%82%D8%B3%D8%A7.jpg

مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا فلسطین پر غیر متزلزل مؤقف قابلِ ستائش ہے، ہر صبح مسجد میں عمران خان کو دعاؤں میں یاد کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی شیخ عکرمہ صبری سے ویڈیو لنک پر بات چیت ہوئی جس میں مسجد اقصیٰ کے امام کا کہنا تھا کہ عمران خان کا فلسطین پر غیر متزلزل مؤقف قابلِ ستائش ہے، عمران خان کی طرح واضح اور غیر مبہم الفاظ میں کسی نے فلسطین کا ساتھ نہیں دیا، غزہ کی کشیدگی پر جاندار سفارت کاری اور وزیر خارجہ کے اقدامات نے دل جیت لیے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سے ورچوئل ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت اسلامیہ کے لیڈر عمران خان نے فلسطین کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ میں موثر آواز بلند کی عمران خان کی صورت میں موثر آواز فلسطین کیلئے خوشی اور اطمینان کا باعث ہے، فلسطین کا بچہ بچہ عمران خان کی حمایت کا قرض دعاں کی صورت میں ادا کر رہاہے،ہر صبح مسجد اقصی میں عمران خان کو اپنی دعا میں یاد کرتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1512487105598935043
اس موقع پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان بابائے قوم کے وقت سے اب تک فلسطین پر موقف سے پیچھے نہیں ہٹا، بابائے قوم اور عمران خان کے موقف کے تحت کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، اسرائیل ایک ناجائز اور خلاف قانون ریاست ہے جس نے خطہ کے امن کو برباد کر دیا، فلسطین کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ قبلہ اول کی آزادی اور انسانی المیہ سے متعلق ہے۔

https://twitter.com/x/status/1512495997469040641
بیت المقدس کی حرمت ؛ تقدس کی بحالی اور آزادی پاکستانی قوم کی خواہش ہے، عمران خان مسئلہ فلسطین کے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان فلسطین کیلئے غیر متزلزل حمایت کی سیاسی قیمت چُکا رہے ہیں۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
مگر باجوہ اینڈ کمپنی اور اسکے امریکی مالک نہیں پسند کرتے یہ موقف