عمران خان نے کے پی کے میں کیا کر لیا

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
یہ وہ مشہور زمانہ جملہ ہے ، جو ہمارے لیگی پٹواری اس وقت ارشار فرماتے تھے ، جب ان کی برسر اقتدار جماعت کی کارکردگی کے حوالے سے سوال ہوتا تھا۔اور اب جب کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے، تو انصافی پٹواریوں نے بھی ایک جملہ رٹ لیا ہے، کہ نواز شریف نے بھی تو ایسا کیا تھا۔ آپ کسی بھی حکومتی کمزوری، غلطی ، نا اہلی یا کرپشن پر بات کریں،ان حضرات کے پاس ہر اعتراض کی ایک ہی "ماسٹر کی "ہے چنانچہ یہ حضرات آپ کو ڈھونڈ ڈھانڈ کر کسی پرانے اخبار کا تراشہ یا ویڈیو کا ٹوٹا دکھا دیں گے کہ پہلے بھی تو ایسا ہوتا رہا ہے۔
وزیر ریلوے، ہوا باری استعفی کیوں نہیں دیتا/ کیا پہلے کسی وزیر نے دیا ہے
قرضے بہت ذیادہ لئے جا رہے ہیں/ پچھلے دور حکومت میں اتنے اتنے قرضے لئے گئے۔
پٹرول ڈیزل کی قیمتیں کیوں بڑھائیں، ہر لیٹر پر اتنا ٹیکس کیوں وصول کیا جا رہا ہے/پچھلے دور حکومت میں بھی تو ایسا ہی ہو رہا تھا۔
مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، عوام کا برا حال ہے/ پہلے کون سی دودھ شہد کی نہریں بہ رہی تھیں
وغیرہ وغیرہ
اور اب اس طرز عمل کا تازہ مظاہرہ اسلام آباد میں سرکاری خرچہ پر بتوں کی بوجا پاٹ کی سہولت دینے پر ہوا۔ پہلے پہل کچھ لوگوں کو ریاست مدینہ بنتی نظر آئی۔ مگر پھر جب دیکھا کہ علماء و عوام کی اکثریت اس کی مخالف ہے، تو فورا یاد آیا کہ اس کا سنگ بنیاد تو نواز شریف نے رکھا تھا۔ اور خدا کے بندوں اگر تم نے پچھلے کرپٹ حکمرانوں کے نقش قدم پر چلنا ہے، ان کی ڈھالی گئی بنیادوں پر عمارت تعمیر کرنی ہے، اور وہی کچھ کرنا ہے جو پچھلے کرتے رہے ہیں، تو پھر تمہیں ووٹ کس لئے دیا تھا۔ اور اپنی اس" پچھلی حکومت" والی دلیل سے کسی نون لیگی سپورٹر کو تو خاموش کروا لو گے، اپنے نا امید یا مایوس ووٹر کو کیسے راضی کرو گے؟
اور مندر کی تعمیر کے حوالے سے ایک اور بات جو سامنے آئی کہ کچھ لوگ یورپ و امریکا وغیرہ کی مثالیں دیتے ہیں کہ وہ بھی تو مساجد تعمیر کرتے ہیں، یا سہولت یا فنڈ فراہم کرتے ہیں۔ اس ضمن میں عرض یہ کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اور اگر اسلام میں اس عمل کی گنجائش نہیں تو بات ختم۔امریکا یورپ والے اپنے ملک میں جو بھی کرتے رہیں، وہ ہمارے لئے دلیل نہیں۔ ویسے بھی وہ خود کو نام نہادسیکولر ریاستیں کہتے ہیں، لہذا اگر وہ اپنے سیکولزم کے بھرم کو قائم رکھنے کے لئے دو چار مساجد تعمیر کر دیں، یا کچھ فنڈ دے دیں، تو یہ ان کی مجبوری ہے، مگر ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ یہی ممالک بہت سے اسلامی ممالک میں سینکڑوں ہزاروں مساجد و مدارس کو بمباری کر کے تباہ بھی کر چکے ہیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ویسے کس حدیث میں آیا ہے کہ اسلامی ریاست میں مندر یا چرچ تعمیر نہیں ہو سکتا؟

پاکستانہ ہندوؤں بھی اتنا تو ٹیکس دیتے ہونگے جن سے انکے لیے عبادت گاہیں بن سکے؟
 

KhanSuppporter

Minister (2k+ posts)
The dummies should know that a church or a Hindu temple in Pakistan wouldn’t hurt Islam and Muslims. However, banning mosques in India and other European countries would hurt a lot of Muslims.
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
اصل میں پچھلی حکومت میں اور اس حکومت میں چند ایک باتیں مختلف ہیں جن کی وجہ سے ایک ہی قسم کے عمل کا اثر بلکل الٹ ہو جاتا ہے
مثلا پچھلی حکومت کے تمام کے تمام لوگ کرپٹل تھے لہٰذا وہ سارے ٹیکس کے پیسے کھانے پینے میں لگاتے تھے لیکن اس حکومت میں عمران خان کرپٹ نہیں ہے
لہٰذا تیل کی قیمت بڑھ جائے ، یا حکومت قرضے لے مجھے کوئی پرابلم نہیں کیونکہ یہ جو پیسا اکھٹا ہو گا یہ پاکستان کی بہتری کے لئے ہی استعمال ہو گا
میرا حکومت سے اختلاف بس اتنا ہے کہ ٹیکس وغیرہ لگانے سے پہلے روزگار کے مواقے پیدا کرنے چاہیں تھے
.
یاد رکھیں ایماندار شخص کا پیسا جمع کرنا اور بے ایمان بندے کا ٹیکس جمع کرنا ہرگز برابر نہیں
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
سرکاری اداروں کی تباہی اور ایکسیڈنٹ وغیرہ پر بھی اس حکومت کو الزام نہیں دیا جا سکتا
کیونکہ پچھلی حکومتوں کے لوگ اپنے لوگوں کو سرکاری اداروں میں ملازمت دلواتے تھے جس سے ادارے کی کارکردگی انتہائی خراب ہو جاتی تھی اور ایکسیڈنٹ ہونے لگتے تھے
اب نئی حکومت آ گئی لیکن ان اداروں میں اب بھی وہی گند موجود ہے لہٰذا اب بھی کارکردگی خراب ہو رہی ہے اور ایکسیڈنٹ ہو رہے ہیں لیکن اس صورت میں موجودہ حکومت قصوروار نہیں ہوئی
حکومت نااہل لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرے تو فرسودہ نظام آڑے آ جاتا ہے لہٰذا حکومت کا کوئی قصور کیسے ہوا ؟
ضرورت اس بات کی ہے کہ جو برائی کے خلاف لڑے اس کا ہم ساتھ دیں ، یہ نہیں کہ اس کو کہیں کہ تمہاری کارکردگی کوئی نہیں اس لئے تم بھی کرپٹ لوگوں کی مانند ہو گئے
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
ویسے کس حدیث میں آیا ہے کہ اسلامی ریاست میں مندر یا چرچ تعمیر نہیں ہو سکتا؟

پاکستانہ ہندوؤں بھی اتنا تو ٹیکس دیتے ہونگے جن سے انکے لیے عبادت گاہیں بن سکے؟
آپ نے کون سی حدیث کی کتاب میں پڑھا ہے کہ کسی مسلمان خلیفہ راشد نے ریاست کے پیسوں سے مندر یا چرچ وغیرہ بنایا ہو؟ اور ٹیکس یا جزیہ تو غیر مسلم پہلے بھی دیتے ہی تھے۔