عمران خان نے غیر مشروط مذاکرات جیسی کوئی پیشکش نہیں کی، فواد چودھری

3fawadpaiskash.jpg

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کی کوئی غیر مشروط پیش کش نہیں کی۔

ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کا پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال خراب ہے، وزارت دفاع کو مزید پیسے چاہئیں، سفارت خانے کے عملے کی تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ یہ بہت خطرناک ہو گا اگر حکومت خود پاکستان کو ڈیفالٹ ڈکلیئر کر دے۔


یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان فوری اسمبلیاں توڑنے سے پیچھے ہٹ گئے تھے، وفاق کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔

لاہور میں پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ مل بیٹھ کر انتخابات کی تاریخ نہیں دی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

جبکہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے عمران خان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ انہیں ہر طرح کا اختیار حاصل ہے وہ جب چاہیں یا کہیں گے تو اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

عمران خان نے غیر مشروط مذاکرات جیسی کوئی پیشکش نہیں کی،​

fraud chaudhry​