عمران خان اور آئی ایم ایف: پاکستان کا ’بیل آؤٹ المیہ‘ ہے کیا

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
عمران خان اور آئی ایم ایف: پاکستان کا ’بیل آؤٹ المیہ‘ ہے کیا

پاکستان میں عام الیکشن کی فاتح تحریک انصاف کے عمران خان کے پاس وزیر اعظم بننے اور حکومت سازی کے بعد سوچ بچار کے لیے زیادہ وقت نہیں ہو گا۔ انہیں ملکی معیشت کی نازک حالت میں بہتری لانے سمیت بہت سے کام بہت جلد کرنا ہوں گے۔

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے جمعہ تین اگست کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی ایک تفصیلی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق چند ہی روز بعد عمران خان کے پاس اس کام کے لیے کوئی وقت نہیں بچے گا کہ وہ اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف یا پی ٹی آئی کی انتخابی کامیابی کے جشن مناتے رہیں۔

پاکستان کے اگلے وزیر اعظم کو جس داخلی، اقتصادی اور سیاسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا، اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام آباد میں نئی حکومت کو کئی معاملات پر فوری اور نتیجہ خیز انداز میں توجہ دینا پڑے گی۔ ان معاملات میں ملکی معیشت کی بہت نازک صورت حال سرفہرست ہے۔

اے ایف پی نے لکھا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کو اگلے چند ہی ہفتوں میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے اپنے ملک کے لیے ایک نیا مالیاتی بیل آؤٹ پیکج لینا پڑے گا۔ کئی عام پاکستانی شہری یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ اس ملک کے موجودہ بہت شدید اقتصادی اور مالیاتی مسائل ہیں کیا؟ ماہرین کے مطابق ان مسائل کی مندرجہ ذیل پہلوؤں سے درجہ بندی کی جا سکتی ہے:

مالی ادائیگیوں کے توازن کا بحران
جنوبی ایشیا کی یہ ریاست، جو ایک ایٹمی طاقت بھی ہے، مالی ادائیگیوں کے توازن کے ایک بحران کے دہانے پر کھڑی ہے۔ یہ ممکنہ بحران اس ملک کی کرنسی یعنی پاکستانی روپے کے استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہو سکتا ہے اور یوں پاکستان کی اپنے ذمے قرضوں کی ادائیگی اور درآمدات کے لیے مالی ادائیگیاں کرنے کی صلاحیت بھی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

بجٹ میں بےتحاشا خسارہ
پاکستان کے سالانہ بجٹ میں مالی خسارہ گزشتہ پانچ برسوں میں مسلسل بڑھا ہے اور اب اس کا تناسب تشویش ناک حد تک زیادہ ہو چکا ہے۔ پاکستان کے اس بجٹ خسارے کی شرح 2013ء میں چار فیصد سے بڑھ کر اب 10 فیصد ہو چکی ہے۔

بہت مہنگی درآمدات
گزشتہ کئی برسوں، خاص کر پچھلے پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں درآمد کی جانے والی مصنوعات کا حجم اور مالیت بہت زیادہ ہو چکے ہیں، زیادہ تر بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بھی۔ اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ جولائی 2017ء اور مارچ 2018ء کے درمیانی نو ماہ کے عرصے میں پاکستان نے اپنے ہاں درآمدات کے لیے جتنی بھی مالی ادائیگیاں کیں، ان میں سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 70 فیصد ادائیگیاں صرف تیل، مشینری اور مختلف دھاتوں کی درآمد کی مد میں کی گئی تھیں۔

برآمدات میں اضافہ غیر تسلی بخش
پاکستانی معیشت کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ درآمدات اور برآمدات کے حجم میں فرق گزشتہ برسوں میں بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ پاکستانی برآمدات کی مالیت ملکی درآمدات کی مالیت سے بہت کم ہے۔ اس ملک کی زیادہ تر برآمدات ٹیکسٹائل کے شعبے کی مصنوعات ہوتی ہیں اور ماضی قریب میں ان برآمدات کی شرح میں اضافہ بہت معمولی رہا ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
ان جملہ وجوہات کی وجہ سے پاکستانی ریاست کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے اور اس وقت ان کی مالیت کم ہو کر قریب 10.3 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ یہ وہ اعداد و شمار ہیں جو حال ہی میں ملک کی موجودہ نگران حکومت کی طرف سے باقاعدہ طور پر جاری کیے گئے تھے۔ ماہرین کے مطابق زر مبادلہ کے اتنے کم ذخائر اس لیے پریشانی کا باعث ہیں کہ ان رقوم کے ساتھ پاکستان مستقبل میں اپنی صرف دو ماہ یا اس سے بھی کم عرصے کی درآمدات کا بل ادا کرنے کے قابل ہی ہو سکتا ہے۔

اکثر لوگوں کو دشمنی مہنگی پڑتی ہے لیکن پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو شاید بھارتی وزیراعظم کی دوستی بھاری پڑی۔ نواز شریف کی نریندر مودی سے پہلی ملاقات ان کی حلف برداری کی تقریب میں 2014ء میں ہوئی۔ اس کے بعد 2015ء میں پیرس میں منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں مودی نے نواز شریف کو روک کر مصافحہ کیا۔ چند روز بعد بھارتی وزیراعظم نے افغانستان کے لیے اڑان بھری لیکن پھر اچانک لاہور پہنچ گئے۔

روپے کی قدر میں کمی
پاکستانی کرنسی روپے کے لیے مشکل یہ ہے کہ درآمدات زیادہ، برآمدات کم اور پھر بجٹ میں خسارہ، یہ سب ایسے اسباب ہیں، جو ملکی کرنسی پر دباؤ کی وجہ بنتے ہیں۔

لیکن اس کے ساتھ ہی حکومت گزشتہ برس دسمبر سے اب تک روپے کی قدر میں چار مرتبہ کمی بھی کر چکی ہے، جس کا نتیجہ افراط زر کی مزید اونچی شرح کی صورت میں نکلا ہے۔

پچھلے پانچ سالوں کی غلطیاں
پاکستان کی گزشتہ منتخب حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں کیا کیا غلطیاں کیں، ان کی چند لفظوں میں وضاحت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے اے ایف پی کو بتایا، ’’ہم نے پچھلے چار پانچ سالوں میں پاگلوں کی طرح قرضے لیے۔ اب ان کی واپسی کا وقت ہے۔ لیکن ہمارے پاس اب زر مبادلہ کے ذخائر ہیں ہی نہیں۔ تو یہ قرضے واپس کیسے کیے جائیں گے؟‘‘

ہر بار آخری لمحے پر آئی ایم ایف سے مدد
پاکستان 1980 کی دہائی کے اواخر سے اب تک کئی بار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے اپنے لیے قرضے لے چکا ہے۔ آخری مرتبہ یہ قرضے 2013ء میں لیے گئے تھے۔ تب اسلام آباد نے اسی طرح کے ایک بحران کو روکنے کے لیے، جس طرح کے بحران کا اب پھر خطرہ ہے، آئی ایم ایف سے 6.6 ارب ڈالر کے قرضے لیے تھے۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں ایک مالیاتی مشاورتی فرم ’انسائٹ سکیوریٹیز‘ کے ڈائریکٹر ذیشان افضل کے مطابق، ’’پاکستان کو اس وقت کم از کم بھی 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔‘‘ کئی دیگر ماہرین کے بقول پاکستان اس وقت اپنے لیے جن زیادہ سے زیادہ نئے قرضوں کی امید لگائے بیٹھا ہے، ان کی مالیت قریب 6.5 ارب ڈالر بنتی ہے۔
Source
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ ہیں وہ مسائل جو حل ہوں گے تو تبدیلی آئے گی. گزشتہ حکومتوں نے نا صرف ان مسائل سے نظریں چرائیں بلکہ عارضی ٹوٹکوں کے بے دریغ استعمال سے انھے مزید سنگین بنا دیا
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
انصاری صاحب، آپ کے خلافت فورم کے علما نے عمران خان کے بارے میں کوئی پروگرام نہیں کیا کیا؟
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
انصاری صاحب، آپ کے خلافت فورم کے علما نے عمران خان کے بارے میں کوئی پروگرام نہیں کیا کیا؟
آپ کو سرکس دیکھنے سے فرصت ملے تو ایسے پروگرام دیکھیں
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کو سرکس دیکھنے سے فرصت ملے تو ایسے پروگرام دیکھیں
آپ میرے لئے وہ پروگرام لگایا کرتے تھے ؟
.
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
:heart:heart:heart:heart:heart:heart:heart:heart
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
آپ میرے لئے وہ پروگرام لگایا کرتے تھے ؟
.
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
:heart:heart:heart:heart:heart:heart:heart:heart
مجھ میں ایسی جرات کہاں کسی لبرل نے ہمت کی بھی لبرل منافقین علامے کی توہین برداشت نا کرتے ہوئے ناراض ہو گئے
 
sthands

Councller (250+ posts)
یہ ہیں وہ مسائل جو حل ہوں گے تو تبدیلی آئے گی. گزشتہ حکومتوں نے نا صرف ان مسائل سے نظریں چرائیں بلکہ عارضی ٹوٹکوں کے بے دریغ استعمال سے انھے مزید سنگین بنا دیا

abi say randi rona shoru kar diya. nawaz hukumat bhe yahi kehti the ke pichli hukumaton ne jo qarz liay tha os ko waps karnay ke liay mazeed qarz lena parhta hay. agar wahi baat PTI walay kartay hin to phir farq kia howa. Min shart laga kar keh sakta hon 5 saal baad pakistan ke karzo min mazeed izafa hoga pagal khan jo cocaine ka aadi aik tawahm parast shakhs hay wo kia pakistan ko theek karay ga ye koi cricket ka fazool khel nahi hay
 
اتنی جلدی کیا ہے کھانے کے لئے لگانے والوں کے مقابلے میں یہ رنڈی رونا ہے یا حقیت کا ادارک اس کا فیصلہ انے والے وقت کرے گا. پانچ سال پاکستان کے قرضوں میں مزید اضافہ ہوگا مفروضے سے یہ نہیں نتیجہ نہ نکلتا ہے عمران خان کو موقع نا دیا جائے
 
sthands

Councller (250+ posts)
اتنی جلدی کیا ہے کھانے کے لئے لگانے والوں کے مقابلے میں یہ رنڈی رونا ہے یا حقیت کا ادارک اس کا فیصلہ انے والے وقت کرے گا. پانچ سال پاکستان کے قرضوں میں مزید اضافہ ہوگا مفروضے سے یہ نہیں نتیجہ نہ نکلتا ہے عمران خان کو موقع نا دیا جائے

moqa to osay mil chuka hay magar wahi baat abhi saay randi rona shoru ho gia ke ye sab pichli hukumat ka gand hay
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
moqa to osay mil chuka hay magar wahi baat abhi saay randi rona shoru ho gia ke ye sab pichli hukumat ka gand hay
ایسی بھی کیا بے صبری ابھی حلف بھی نہیں لیا. یہ کالم پی ٹی آئی نے مرتب نہیں کیا
 
sthands

Councller (250+ posts)
ایسی بھی کیا بے صبری ابھی حلف بھی نہیں لیا. یہ کالم پی ٹی آئی نے مرتب نہیں کیا

tumhari naaz bardar asad umar jo asal min IMF avr world bank ka aadmi hay wo bhe pehlay din se ro raha hay keh hamin IMF say bailout package chahye
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
tumhari naaz bardar asad umar jo asal min IMF avr world bank ka aadmi hay wo bhe pehlay din se ro raha hay keh hamin IMF say bailout package chahye
اور غیر ملکی بینکوں کے خفیہ اکاونٹس میں رکھی ملکی دولت واپس لانی چاہے