علی ظفراورمیشاشفیع تنازع میں ایک نیا موڑ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

لاہور ( 24 نیوز )گلوکارعلی ظفراورمیشاشفیع کے درمیان تنازع،عدالتی حکم نامہ میشا شفیع کے گھر پہنچ گیا، عدالت نے ہتک عزت کے نوٹس پر 28ستمبر کو جواب طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارعلی ظفراورادکارہ میشاشیفع کےدرمیان جنسی ہراسگی کے معاملے عدالت نے حکم نامہ جاری کردیا،عدالتی اہلکار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نوٹس میشا شفیع کے ملازم نے وصول کیا، عدالت نے ہتک عزت کے نوٹس پر 28ستمبر کو جواب طلب کیا ہے۔عدالتی اہلکارنےنوٹس کی تعمیل رپورٹ متعلقہ جج کوپیش کر دی ہے۔

یاد رہے علی ظفرکا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کےبےبنیاد الزامات عائد کئےہیں، معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف عدالت میں 100 کروڑ ہتک عزت کا قانونی دعویٰ دائر کررکھا ہے۔اس سے قبل 23 اپریل 2018 کو علی ظفر نے گلوکارہ کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا تھا، علی ظفر نے میشا شفیع کو بھیجے گئے 100 کروڑ کے نوٹس میں مطالبہ کیا تھا کہ گلوکارہ ان کے خلا ف لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر 2 ہفتوں کے اندر معافی مانگیں، تاہم میشا شفیع نے علی ظفر سے معافی نہیں مانگی تھی

https://www.24newshd.tv/22-Sep-2018/16558