عسکری اور سیاسی دوستو، پاکستان پر رحم کرو

HamzaK

Banned
عسکری اور سیاسی دوستو، پاکستان پر رحم کرو
58403-neozfltpeq-1495024593.jpg

پاکستان کے محب وطن حلقے اس چوہے بلی کے کھیل سے تنگ آچکے ہیں۔ افواج پاکستان ، ملک کا طاقتور ترین ادارہ ہے جو کم سے کم 3 بار کامیابی کے ساتھ سیاسی حکومتوں کے تختے الٹ چکا ہے۔
یہ بات ہر باشعور اور سمجھ دار پاکستانی جانتا ہے کہ جو بھی سیاسی حکومت پاکستان میں بنی ہے اس کو مطلق اقتدار نہیں ملا (بھٹو کی استثناء کے ساتھ)۔ کم سے کم دفاع اور خارجہ کے معاملات براہ راست یا باالواسطہ افواج کے ماتحت ہوتے ہیں۔
تو اس خاموش 'انتظام' کو حرف تحریر میں لا کر آئین کا باقاعدہ حصہ کیوں نہیں بنادیا جاتا ، تاکہ پاکستان کے مظلوم عوام کو اس مستقل ڈرامے اور محاذ آرائی سے نجات مل جائے جو سول ملٹری اداروں کے درمیان کم سے کم جونیجو دور سے چل رہی ہے؟
اگر اس نوعیت کی آئینی ترمیم غیر جمہوری ہو گی تو پھر یہ آئین میں جو شق نمبر 6 ہے، وہ کس جانب اشارہ کرتی ہے؟
پھر حالیہ نواز دور، اس سے پہلے زرداری دور، 1990 کی دہائی کی رسہ کشی اور ڈرامے بازیاں کیا جمہوری روایات کا حصہ رہی ہیں؟
قوم کو ان دو کشتیوں کے عذاب سے نکالیں اور ترقی اور کامیابی کے کنارے کی جانب گامزن کریں۔
آدھا تیتر آدھا بٹیر، آدھا اسلام آدھا کفر۔۔ یہ کب تک چلے گا؟
یا تو چین کی طرح نیم فوجی بن جائیں یا بھارت کی طرح جمہوری۔ اس لئے کہ بھارت اور چین دونوں ہی دنیا کی عظیم معیشت بنتے جا رہے ہیں اور ہم ابھی تک ترقی کا بس نام سن سن کر عاجز آچکے ہیں۔
 
Last edited:

ranaji

President (40k+ posts)
نورے بٹ کے حرام خور چور فراڈئیے جھوٹے یعنی لعنتی خاندان پاکستان پر رحم کرو جو تم لوٹ کر کھا چکے ہو وہ انشااللہ تمہارا پیٹ پھآڑ کر عوام نکا لے گی تمہارا
 

HamzaK

Banned
احتساب کا بندر تماشہ​
ہم نے دیکھا کیسے 1990 کی دہائی میں بے نظیر اور نواز کو یہ کہہ کر ہٹایا گیا کہ وہ بد عنوان اور نا اہل تھے۔
ہم نے مگر دیکھا کہ ان کا کوئی احتساب نہیں ہوا اور یہ 2 بار وزارت عظمیٰ کے مزے لوٹ چکے۔
پھر مشرف نے انے کے ساتھ این آر او کر کے ان کے جرائم دھو ڈالے۔
اور آج مقدس جے آئی ٹی کے ذریعے سے ہماری عظیم عدلیہ تاریخ انسانی کا 'سب سے بڑا احتساب' کر رہی ہے، جس کا نتیجہ ہر سمجھ دار پاکستانی جانتا ہے کہ صفر نکلے گا۔
نہ ہی نواز شریف کی 'لوٹی ہوئی دولت' واپس آئے گی اور نہ ہی زرداری کا 'مال حرام' ضبط کیا جائے گا۔
مملکت پاکستان کے اندر چور بازاری، رشوت ستانی، اقربہ پروری سمیت تمام معاشرتی سرطان پھیلتا رہے گا اور یہ مرض لا علاج ہماری نسلوں کو بھی بیماربناتا رہے گا۔
آخر ایسا کب تک چلے گا؟

 

Two Stooges

Chief Minister (5k+ posts)
پٹواری جی، 35سالوں سے تمہارے آباؤ اجداد لوھاروں کے حرام کی روزی کھا رھے ھیں، حلال کی روزی سے کیا تمہاری موت ھو جائے گی،
 

HamzaK

Banned
قوم کے سامنے آئیں

اس رسہ کشی اور سیاسی و عسکری محاذ آرائی سے نجات کے لئے مملکت کے جمہوری نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
موجودہ جمہوری نظام پاکستان کے لئے بالکل بھی مناسب نہیں ہے کیوں کہ اس سے قانون شکن عناصر نہ صرف یہ کے ملک کے ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں بلکہ وہ خود اس نوعیت کی قانون سازی کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جو جرائم کو حلال کرتی ہے۔
ملک کی انتظامی مشینری (بیوروکریسی) اسی مفاد پرست طبقے کے زیر اثر ہوتی ہے، اس لئے عوام کی خدمت محض خواب و خیال بن جاتی ہے۔
عسکری حلقوں کو کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔
آپ قوم کے سامنے آئیں، اپنا نکتہ نظر اور اغراض و مقاصد تفصیلاً پیش کریں۔
لوگ نہ صرف آپ کی بات سنیں گے بلکہ آپ کے ہاتھ بھی مضبوط کریں گے۔
ہر محب وطن پاکستانی کی خواہش ہے کہ یہ ملک ترقی کرے اور دنیا کے لئے روشن مثال بنے۔