عدالت کا اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم

5rajariazlhcfaisala.jpg

لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی چینل جیو کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔


عدالت نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔

لاہور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے درخواست گزار شہری اظہر صدیق سے استفسار کیا کہ اس درخواست میں تو پٹیشنر رکن اسمبلی ہی نہیں، کیا رکن اسمبلی نہ ہونے پرعام شہری اس طرح کی درخواست دے سکتا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ یوسف رضا گیلانی کیس میں میری درخواست کا اسپیکر نے ہی فیصلہ کیا تھا۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ راجا ریاض کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا تو پھر ان کا انتخاب تو ہونا تھا، اگر اسپیکر کے سامنے ایک ہی امیدوار آئے تو قانون کیا کہتا ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو موقف پیش کیا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد اسپیکر اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا دن مقرر کرتا ہے، اگر اسپیکر کے سامنے ایک ہی امیدوار آتا ہے تو اسی کا انتخاب ہوگا، اسپیکر نے قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن کیا۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Speaker kon ha??Zardari ka Panjabi dako..Raja...hamaray judges bhi pta nahi kis jangal m rehtay hain ke Pakistan m kia ho raha ha.pta hi nahi..