عابد علی کا کرکٹ کیرئیر بچانے کیلئے پی سی بی کا اہم فیصلہ

7abidpcbcare.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کیریئر بچانے کے لئے اہم فیصلہ سامنے آگیا، کرکٹر کے علاج کے لئے پی سی بی نے غیر ملکی اسپورٹس کارڈیالوجسٹ سے رابطے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں، ان کو ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی ہے، ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کردی ہے، ایسے میں ماہرین امراض نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کرکٹر اپنا کیریئر جاری رکھیں گے تو ان کے لئے خطرناک ثابت ہو گا، ایسے میں پی سی بی نے کرکٹر عابد علی کیلئے غیر ملکی اسپورٹس کارڈیالوجسٹ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ عابد علی کے کیرئیر کو بچانے اور ان کے مکمل علاج کیلئے ان کی رپورٹس اسپورٹس کارڈیالوجسٹ کو بھجوائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے یو بی ایل گراؤنڈ پر سینٹرل پنجاب ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ اوپنرعابد علی کو دوران میچ سینے اور بائیں کندھے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ ہوئے، ڈاکٹروں نے عابد علی کو ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص کی۔

بیماری کی تشخیص کے بعد کرکٹر کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی گئی، جس سے معلوم ہوا کہ ان کے دل کی دو شریانیں بلاک تھیں، ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹس کے بعد پہلے سیشن میں انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی ہے، اور ایک بلاک وین کو کھول دیا تھا۔

بعد ازاں قومی کرکٹر نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کر دی، اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہے، بدھ کو ایک اور پروسیجر ہونا ہے جس کیلئے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔


عابد علی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ہے، وہ ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کیلئے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 

abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
I know a young guy in late 30s had same issue infact 3 blocked arteries and they encourage him to slowly start running as it will mAke heart muscle stronger. He even ran 3-4 miles a day later so no harm for abid ali to come back.