طیارہ حادثہ:کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر انجن کی رگڑ کے نشانات مل گئے

i_syed2000

Politcal Worker (100+ posts)
The survivor relates that the pilot made announcement for landing, NOT EMERGENCY LANDING, it seems the pilot was totally unaware he was belly landing the plane, and on impact he realized this and made the fatal mistake of executing a Turn Around ...
Very much plausible.
 
i_syed2000

Politcal Worker (100+ posts)
پہلی بڑی غلطی : پائلٹ لینڈنگ گئیر کھولنا بھول گیا اور کاک پٹ میں آٹومیٹک سسٹم کی وارننگ بیپ سنتے رہنے کے باوجودبغیر لینڈنگ گیئر کھولے جہاز کو رن وے پر اتارنے کی کوشش کی

جہازتیکنیکی طور پر بلکل ٹھیک حالت میں اور فٹ تھا اور اس کی انسپکشن چند دن پہلے ہی ہوئی تھی

دوسری بڑی غلطی : جہاز کے دونوں انجن رن وے پر کافی آگے تک رگڑا کھاتے رہے کیونکہ جہاز کے ٹائر کھلے ہوئے نہیں تھے جس کی بنا پر دونوں انجنوں کو شدید نقصان پہنچا ، لیکن دونوں انجنوں کی اس انتہائی نقصان شدہ حالت کے باوجود پائیلٹ نے دوبارہ جہاز کو رن وے سے اوپر اٹھا لیا جو ایک سنگین غلطی تھی اور کنٹرول ٹاور سے اپنی غلطی چھپاتے ہوئے اصل صورتحال سے آگاہ ہی نہیں کیا اور نہ ہی کنٹرول ٹاور کی ہدایات کو پورا فالو کیا اور کنٹرول ٹاور کو سب اوکے کمفورٹیبل رپورٹ کرتے رہے ، پھر دوسری بار لینڈنگ کرنے کے لئے پائیلٹ نے فضا میں ایک بڑا چکر لگایا لیکن اس بار پائلٹ کو جہاز کے ٹائر کھولنے یاد رہے تھے لیکن افسوس اس وقت تک دونوں انجنوں کا کباڑہ نکل چکا تھا ,انجنوں کا تھرسٹ اور پوٹینشل ہی نہیں رہا تھا جس کی وجہ سے جہاز میں جان آتی ہے ، جہاز کا انجن جہاز کا بہت حساس حصہ ہوتے ہیں جو کئی ہزار چھوٹے چھوٹے پرزوں اور سینسروں پر مشتمل ہوتے ہیں ، اتنے سخت میٹیریل سے بنے رن وے پر رگڑ کھاتے رہنے سے دونوں انجن بیکار ہو چکے تھے ، انجن کے پوٹینشل اور تھرسٹ کے بغیر ایسی حالت میں جہاز کی بحفاظت لینڈنگ کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے ،لیکن پھر بھی اس خراب حالت میں بھی جہاز گلائیڈ ضرور کر سکتا ہے مگر اس کے لئے بھی ایک مخصوص بلندی چاہئے ہوتی ہے جس کے متعلق کنٹرول ٹاور پائیلٹ کو بتا بھی رہا تھا لیکن پائیلٹ پھر بھی اس بلندی کو برقرار کرنے میں ناکام رہا

پائلٹ کو چاہئے تھا کہ جہاز جب پہلی بار لینڈ کر ہی رہا تھا تو اسے واپس رن وے سے فضا میں اوپر نہ اٹھاتا ، جہاز نے رن وے پر رگڑ کھاتے ہوئے آگے جا کر رن وے پر خود رک جانا تھا یا زیادہ سے زیادہ رن وے سے نیچے اتر جاتا اور چھوٹی موٹی آگ لگ جاتی جس پر ائیرپورٹ کی فائیر فائٹر گاڑیاں قابو پا لیتی , اور جہاز کےایمرجینسی ایگزٹ سے مسافر باہر آ کر اپنی جانیں بچا سکتے تھے ، نقصان پھر بھی اتنا زیادہ نہیں ہوتا جتنا پائلٹ کی دوبارہ رن وے سے نقصان شدہ انجنوں کے ساتھ دوبارہ اڑان بھرنے کی وجہ سے ہوا اور جس کے نتیجے میں بہت انسانی جانیں ضائع ہوئی ، سب کچھ گزر جانے کے بعد نیچے آبادی پر کریش ہونے سے صرف چند سیکنڈ پہلے کنٹرول ٹاور کو پائلٹ نے اطلاع دی کہ دونوں انجن فیل ہو چکے ہیں ، حالانکہ دونوں انجن بہت پہلے سے بری طرح سے ڈیمیج ہو چکے تھے جب پائلٹ نے پہلی بار لینڈنگ گیئر کو ایکٹیویٹ کئے بغیر ہی رن وے پر ٹچ ڈاؤن کیا تھا تب سے ہی دونوں انجن فیل ہو چکے تھے

دراصل ہمارے پی آئی اے کے پائلٹوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے لیول کی ٹریننگ کی سخت ضرورت ہے اور باہر کی فضائی کمپنیوں کو ہمارے پائلٹوں کے ٹیسٹ لینے چاہئیں ، مجھے لگتا ایسا ہے کہ پچھلے دور کے سفارشی جعلی ڈگریوں والے پائیلٹ ابھی بھی پی آئی اے میں کہیں نہ کہیں ضرور موجود ہیں اور یہ خدانخواستہ آگے بھی مسافروں کے لئے کوئی بڑی پرابلم پیدا کر سکتے ہیں
Agreed. This is a very real explanation of what might have happened.
 
MHAMZA

Minister (2k+ posts)
Sorry i missed that. Iam not aware please briefly describe what was pilots mistake iam curious. Thx
1- He was coming too high for landing approach.
2- ATC told him to go around and make correct approach
3- Pilot insisted that he could land it even with such a high approach ( ATC gave him clearance disregarding protocol)
4- His descent was too quick and landing gear alarm came on since at high speed landing gear do not come down.
5- He realized his mistake too late and informed the ATC he was executing a GO AROUND but he was too low and bumped into the runway three times damaging both the engines.
6- Once in the air he turned around and tried to climb but the engines stated to fail and he tired to approach the runway at a lower altitude when both engines failed the plane lost altitude rapidly and crashed 1km from the runway.
7- I suspect the Pilot was fasting against protocol which impaired his judgement and slowed his responses.
 
Last edited:

abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)

Great mhamza makes sense now: since at high speed landing gear do not come down.thx dost