صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے پی اے کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

6taimoor.jpg

صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کے خلاف قومی احتساب بیورو ( نیب) کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے پرسنل اسسٹنٹ ارسلان انجم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی مد میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس ضمن میں نیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے لیے سیکرٹری فنانس سے ارسلان انجم کو دوران ملازمت دی گئی دیگر مراعات سمیت تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

FHhQVgSXoAQE_b2


دوسری جانب نیب نے ارسلان انجم کے پی اے کے محکمے میں جمع کرائےگئےگوشوارے کی تفصیلات بھی مانگ لی ہے۔
 

ealtaf

Minister (2k+ posts)
So what's wrong with this. Its good that NAB is checking financial status of this individual. He is public servant so he must submit all details.