صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ درست نہیں،تجزیہ کار

8supertaxtaziakarrr.jpg

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس کے اعلان کےبعد تنقید کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے گفتگو سوال کیا کہ کیا صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانا درست ہے؟

تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ جب بھی کوئی ٹیکس لگایا جاتا ہے تو اس کا اثر کاروبار پر تو لازمی پڑتا ہے،گزشتہ حکومت کے دوران لارج اسکیل جو مینوفیکچرنگ ہے اس میں اضافہ ہوا تو جو ہدف تھے اس ہدف سے زیادہ بہتر طریقے سے معیشت میں بہتری آئی۔

اطہر کاظمی نے کہا ٹیکس ایسے ہوتے ہیں کہ جس سے نقصان ہوتا ہے اور کچھ ایسے ہوتے ہیں جو بہت ضروری ہوتے ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس مسئلے کا حل نہیں اگر ہوتا تو یہ ٹیکس پہلے ہی بجٹ میں لگادیتے، یا اپنی گزشتہ حکومتوں کے دوران کسی قسم کا حل نکال لیتے۔


اطہر کاظمی نے کہاکہ جب صنعتکار یہ سمجھتا ہے کہ حکومت جو فیصلہ کررہی وہ ان کے کاروبار کیلیے بہتر ہے تو پھر اعتماد بڑھتا ہے،پھر اس کو آسانی سے سمجھ کر قبول کرلیتا ہے لیکن اگرمعاشی فیصلے لندن سے ہوں اور لندن سے مفتاح اسماعیل کو بتایاجارہا ہو کہ اب یہ فیصلہ کرنا ہے،اصل مسئلہ اس حکومت میں معاشی پالیسیوں پر اعتماد کے فقدان کا ہے۔

پروگرام شریک تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ٹیکس لگانے پر ردعمل اسی وقت آگیا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی نمایاں طور پر نظر آئی،اس کے مزید منفی اثرات سامنے آئیں گے۔

مظہرعباس نے کہا کہ سپر ٹیکس کے اثرات بڑی صنعتوں میں کام کرنے والے ملازمین پر آئیں گے،ملک میں پیرالل اکنامی کو کوئی ٹیکس میں لاتا ہی نہیں،مسئلہ یہ ہے کہ ایف بی آر میں جو ٹیکس اصلاحات ہیں اگر وہ صحیح ہوں تو آپ کا بوجھ بھی کم ہو اس طرف کوئی نہیں جاتا،ٹیکس والوں پر مزید ٹیکس لگانا کام نہیں کرے گا، ان پر لگائے جائیں جو ٹیکس دیتے ہی نہیں۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑی صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کے بعد کہا تھا کہ صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگے گا ان میں سیمنٹ، اسٹیل، شوگر انڈسٹری، آئل اینڈ گیس، فرٹیلائزر، بینکنگ انڈسٹری ،کیمیکل انڈسٹری اور بیوریج انڈسٹری شامل ہیں۔
 

I_KON

Politcal Worker (100+ posts)
اس امپورٹڈ ،نا اہل اور جاہل حکومت کا کوئی ایک فیصلہ بتا دیں جو درست ہے