صرف میری وجہ سےٹیم ہار رہی ہوگی تو قیادت چھوڑ دوں گا، سرفراز احمد

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز حمد نے کہا ہے کہ اگر ٹیم صرف میری وجہ سے ہاررہی ہوگی تو قیادت چھوڑ دوں گا۔


sarfraz-ahmed.jpg


کراچی میں سینئر اسپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق کی کتاب’ کرکٹ نامہ‘ کی تعارفی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بہترین موقع تھا تاہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے کامیابی حاصل نہیں کرسکے، ہمیں غلطیوں پر قابو پانا ہوگا اور ناکامیوں سے سیکھنا ہوگا۔


سرفراز احمد نے کہا کہ اگر ٹیم برا کھیل پیش کرتی ہے تو ذمہ داری کپتان پر ڈالی جاتی ہے، صرف میری وجہ سے ٹیم کو شکست ہوئی تو قیادت چھوڑ دوں گا تاہم بیٹسمینوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور کارکردگی میں تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔

cricket-nama-1544368182.jpg


نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست پر چیف سلیکٹر کے اظہار برہمی پرسرفراز احمد نے کہا کہ انضمام الحق نے جن غلطیوں اور خامیوں کی طرف نشاندہی کی ہے اسے دورہ جنوبی افریقا میں نہیں دہرائیں گے، دورہ جنوبی افریقا میں منصوبہ بندی سے کھلیں گے اور بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو اب غیر تجربہ کار نہیں کہہ سکتے، ٹیم میں زیادہ تر وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے 10،10 ٹیسٹ میچ کھیل لیے ہیں۔



https://www.express.pk/story/1456159/16/
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Teri performance k bad say to teri team main hi jagha nahin banti...

Kiss match main tu nay 50 score bhi kia hai ?

Is series main bhai sahib ka score kuch yun hai.

2 , 3 , 30 , 25 , 28 ,, thathay pehlay khud kuch perform kar phir team ko bhi boli.