صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے

9drarifalvi.jpg

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک بار پھر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں صدر عارف علوی نے عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

عارف علوی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ میں دوبارہ کورونا کاشکار ہوگیا ہوں، چار، پانچ روز سے میرا گلاخراب تھا، تاہم طبیعت بہتر ہورہی تھی تاہم دو رات قبل مجھے ہلکا بخار ہوا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ میرے دوستو احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

https://twitter.com/x/status/1479082811978047491
ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور اپنی تمام مصروفیات ترک کردیں۔

یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ویکسینیشن کے تمام مراحل مکمل کر چکے ہیں، صدر عارف علوی اس سے قبل بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے جبکہ انکی اہلیہ بھی کورونا کا شکار ہوئیں تھیں۔