صحت، تعلیم، مواصلات کی 72 اسکیموں کے بجٹ میں کٹوتی

10developmentbudgetcut.jpg

وفاقی حکومت نے صحت، تعلیم، مواصلات سمیت باہتر ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں کٹوتی کردی ہے، وفاقی حکومت نے یہ کٹوتی اپنی اتحادی جماعتوں کے 4 درجن کے قریب نئے منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی کی غرض سے کی ہے، یہ منصوبے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں اتحادیوں کی سفارش ہی پر شامل کیے گئے تھے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ان 72 ترقیاتی اسکیموں کے لیے 22 ارب 80کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے،جن میں گواد سیف سٹی پروجیکٹ، لائن آف کنٹرول کے ساتھ رہائش پذیر متاثرین کی آبادکاری اور ملک کے پسماندہ اضلاع کے لیے خصوصی ترقیاتی اقدام جیسی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1577143803944660992
دوسری جانب لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی گولہ باری سے متاثرہ افراد کی بحالی کے 30کروڑ کے بجٹ میں 20کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے، اسی طرح گوادر سیف سٹی پروجیکٹ کے 68کروڑ 80لاکھ کے باقی فنڈز میں 30کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی، اس طرح مجموعی طور پر 72ترقیاتی اسکیموں کے مختص کردہ بجٹ میں کٹوتی بھی کی گئی ہے۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Dar-o-nomics in action. Cut budget from every social welfare program and divert that money either on their own luxurious lifestyle and protocol or transfer it to their overseas accounts.