شیخ رشید کو جینے دو

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
محمد حنیف - صحافی و تجزیہ کار

پاکستان کے ایک سیاستدان ہیں جن کے پاس ایک قومی راز تھا۔ شاید پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی راز۔ پاکستان میں شاید دو چار سو لوگ ہوں گے جن کے پاس یہ راز ہوگا کہ آج ہم ایٹمی دھماکہ کرنے جا رہے ہیں۔

_107916816_sh.jpg

شاید کچھ درجن ہوں گے جن کو یہ علم ہوگا کہ چاغی میں کرنے جا رہے ہیں اور کس وقت کرنے جا رہے ہیں۔

ہمیں یہ علم نہیں کہ جن کو علم تھا کہ پاکستان ایٹمی دھماکہ کر کے انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے جا رہا ہے انھوں نے دھماکے والے دن کیا کیا ہوگا۔ ہم اندازہ کر سکتے ہیں کہ انھوں نے دعا مانگی ہوگی یا دو نفل پڑھے ہوں گے کہ اللہ ہماری مدد فرمائے۔

شیخ رشید سب سے زیادہ پریکٹیکل آدمی تھے۔ انھوں نے صبح صبح جہاز پکڑا اور پاکستان سے نکل لیے اور جب منزل پر پہنچے تو میزبان سفر سے کہا کہ ٹی وی لگاؤ، اگر دھماکہ خیر خیریت سے ہوگیا ہے تو واپسی کی فلائٹ بک کرواؤ۔ اور ہاں، کھانا میں کھا کے جاؤں گا۔

شیخ رشید کو کون سا ڈر تھا جو ان کے کسی ساتھی سیاستدان کو، کسی جنرل کو، کسی جوہری سائنسدان کو اور چاغی کا پہرہ دینے والے کسی سپاہی کو نہیں تھا؟

ان کے اپنے الفاظ ہیں کہ ‘اگر کہیں ہمارا پٹاخہ اوپر نیچے ہوگیا، اگر کہیں کوئی لیکج ہوگئی، تو ان کے دل میں ڈر تھا کہ کہیں اس دھماکے کے نتیجے میں پورا پاکستان ہی نہ اڑ جائے۔ (میرے منہ میں خاک) لیکن وہ یہ منظر کسی دوسرے ملک میں کسی سفیر کے ایئرکنڈیشنڈ کمرے میں بیٹھ کر ٹی وی پر دیکھنا چاہتے تھے۔

اتنا دور اندیش پاکستانی کبھی کسی نے دیکھا ہے؟

غالباً اسی لیے جب انھوں نے اپنے سوانح لکھی تو اس کا عنوان رکھا فرزندِ پاکستان۔

107916810_sh3.jpg

عید سے پہلے قربانی دیں اور شیخ رشید کو وزیر اطلاعات بنا دیں ان کو بھی افاقہ ہوگا اور قوم کو بھی

آج کل وہ وزیرِ ریلوے ہیں اور بہت مصروف ہیں اس لیے چار ٹی وی چینلوں پر بیک وقت نظر آنے کے بجائے ایک آدھ چینل پر ہی نظر آتے ہیں۔

پچھلے چند ہفتوں میں ان کے حکم سے چلنے والی اور رکنے والی ٹرینوں کے حادثوں میں درجنوں پاکستانی شہری جو ایٹمی دھماکوں کے دن محفوظ رہے تھے، مارے جا چکے ہیں جبکہ شیخ رشید کے ازلی دشمن استعفیٰ استعفیٰ کر رہے ہیں۔

شیخ صاحب نے فرمایا ہے کہ میرا ضمیر صاف ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ شاید وہ اپنا ضمیر اسی سفیر کے کمرے میں چھوڑ آئے تھے جہاں بیٹھ کر ٹی وی پر انھوں نے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی خبر سنی تھی۔

انھوں نے ٹرینوں کے حادثوں کو انسانی غلطی قرار دیا ہے (کانٹا بدلنے والے کی، ٹرین ڈرائیور کی، ٹکٹ بلیک کرنے والے کی، قلیوں کی، ریلوے سٹیشن پر نان چھولے بیچنے والوں کی، مگر میری نہیں) اور ساتھ یہ بھی مژدہ سنایا ہے کہ اگلے تین مہینوں میں ان کے سارے مخالف جیل میں ہوں گے۔

ہمارے سینیئر اور محترم صحافی شیخ رشید کو لال حویلی کا بقراطِ عصر کہتے ہیں۔ وہ طنز کرتے ہیں لیکن ہمارے پیارے وطن میں ہر لطیفہ ایک بھیانک حقیقت میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

ہماری جدید سیاسیات کی تشکیل نو شیخ رشید نے فرمائی ہے۔ ہمارے گلی محلوں میں، ٹی وی سکرینوں پر، سوشل میڈیا پر جو گفتگو ہوتی ہے، اس کی زبان شیخ صاحب نے ہی تو ایجاد کی ہے۔

سیاستدانوں کی ‘فنی خرابیاں’، عید سے پہلے قربانی، ڈیل یا ڈھیل اور اس جیسے کئی سیاسی محاورے انھوں نے ہی عطا کیے ہیں۔

_107917182_shtrain.jpg

ان کے لیڈر عمران خان بہت اعتماد سے کہا کرتے تھے کہ ٹیم بنانے کا فن ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا، کسی بندے کا کیا ہنر ہے اور اسے کب کہاں استعمال کرنا ہے وہ دنیا کے سٹیج پر ثابت کر چکے ہیں۔

شیخ رشید کے پاس ایک ہی ٹیلنٹ ہے اور وہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ ٹی وی پر ان سے زیادہ رونق کوئی نہیں لگا سکتا ہے۔ شاید اسی لیے وہ یہ سمجھنے کے بجائے کہ اپنی ٹرینوں میں بیٹھے مسافروں کو زندہ سلامت اپنی منـزل تک کیسے پہنچانا ہے وہ اسی چکر میں رہتے ہیں کہ ایک اور ٹرین کا افتتاح عمران خان سے کروا کر فوٹو بنوا لی جائے۔

ٹرینوں سے میرا ذاتی رومانس بھی ہے، اچھے برے وقتوں میں، سیکنڈ کلاس میں، اے سی سلیپر میں سب میں سفر کیا ہے۔ ’چوروں، ڈاکوؤں‘ کی پچھلی حکومت میں خوشگوار حیرت یہ ہوئی تھی کہ ٹرینیں عام طور پر وقت پر چلنے لگیں تھی۔ اپنے بچوں کو بلکہ بعض دفعہ دوستوں کے بچوں کو بھی لے کر ٹرین پر بیٹھ جاتا تھا اور سب ہنستے گاتے، ہر سٹیشن کے پکوان چکھتے لاہور پہنچ جاتے۔

اسی لیے میری ہمشیرہ نے بچوں کو گرمیوں کی چھٹیوں میں کراچی کی سیر کے لیے آنا تھا۔ ٹرینوں کے لگاتار حادثوں کے بعد اس نے فون کر کے کہا ’نہیں آ رہی، میں نے اپنے بچے نہیں مروانے۔‘

شیخ صاحب کے دشمن جو بھی کہیں وہ ایک مقبول عام شخصیت ہیں۔ ہر سیاسی ٹیم میں اپنی محنت سے جگہ بناتے ہیں۔ جو لوگ فرزند راولپنڈی کے بارے میں یہ پوچھتے ہیں کہ آخر وہ کون سی پنڈی کے فرزند ہیں وہ بھی حسد میں یہ بات کرتے ہیں۔

خان صاحب اپنی ٹیم کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا جانتے ہیں۔ ان سے گزارش ہے کہ ریلوے غریبوں اور اب ذیادہ تر متوسط طبقے کا بھی سفر کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔ وہ لندن اور انگلینڈ سے سیکھے ہوئے سبق ہمیں پڑھاتے ہیں، یہ بھی یاد رکھیں کہ لندن شہر اور پورا ملک ٹرینوں کے سہارے کھڑا ہے۔

خان صاحب کے پاس بے شمار ترجمان ہیں لیکن شیخ رشید فرزند کسی کے بھی ہوں ان سب ترجمانوں کے باپ ہیں۔

خان صاحب سے گزارش ہے کہ وہ شیخ رشید سے کوئی ڈیل کریں، ریلوے کے مسافروں کو تھوڑی ڈھیل دیں۔ عید سے پہلے قربانی دیں اور شیخ رشید کو وزیر اطلاعات بنا دیں ان کو بھی افاقہ ہوگا اور قوم کو بھی۔

Last edited by a moderator:

عمر

Minister (2k+ posts)
No matter who becomes the Railway minister, he is not going to be able to change the rotten system that is in place for decades. Whether Sheikh is able to change it or not, could be argued but nobody can deny the fact that most of the institutions of Pakistan are inefficient, with outdated systems & in huge losses where nobody wishes to invest & lose money.
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کا مطلب ہے کے شیخ رشید کے کھاتے میں نواز شریف کے پیلی ٹیکسی اور بہنیں کیا کر رہی تھیں والا بھی الزام ڈال رہے ہیں اور مریم نواز کی گندی ویڈیوز دیکھنے اور خریدنے کا بھی؟ اور قوم کو یہ خوشخبری سنانے کا بھی کے ان کے قبضے میں گندی وڈیوز ہیں ؟ آپ جانتے تو ہوں گے ایسی ویڈیوز کون بناتے ہیں اور کون خریدتے ہیں؟ اور آپ نے تو کمال کر دیا دانیال طلال رانا ثناء عابد شیر علی اور جاوید لطیف کو بھی شیخ رشید کے کھاتے میں ڈال دیا اس سند کے بعد وہ ہی کامیاب ہے کے اس کی اپنی پارٹی بھی ہے اور ساری نون لیگ بھی سیاست میں اس کی پیروی کر رہی ہے اس کی ایجاد کردہ زبان کے علاوہ نوں لیگ کے پاس سیاست کرنے کا کوئی ہنر اب تک ہاتھ نہیں آیا .
شیخ رشید کی کوئی جائداد نکل ای ہے کیا بیرون ملک یا پاکستان کو ڈبونے کے بعد شریفوں اور زرداریوں جیسے بزدلوں نے پاکستان سے بھاگ جانے کو اپنے یہ ٹھکانے بنا رکھے تھے اتنے بزدل تو یہ لوگ ہی لگتے ہیں آپ کے دس روپے پورے ہوئے .
 
شیخ رشید نے اپنے انٹرویو میں خود کہا تھا کہ جس دن پاکستان ایٹمی دھماکے کرنے جارہا تھا وہ تو پاکستان سے ہی بھاگ گیا تھا کہ دھماکے کہیں لیک نہ ہوجائیں اور یہ بھی کہ نواز شریف نڈر لیڈر ہے جو چاغی جا پہنچا دھماکے کرنے ، شیخ رشید نے اپنے اس بیان سے ابھی تک یوٹرن نہیں لیا

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
منزل پر پہنچے تو میزبان سفر سے کہا کہ ٹی وی لگاؤ، اگر دھماکہ خیر خیریت سے ہوگیا ہے تو واپسی کی فلائٹ بک کرواؤ۔ اور ہاں، کھانا میں کھا کے جاؤں گا۔
ان کے اپنے الفاظ ہیں کہ ‘اگر کہیں ہمارا پٹاخہ اوپر نیچے ہوگیا، اگر کہیں کوئی لیکج ہوگئی،

49020392[/URL]​
Do you have source of the above quote - exactly what, where, to whom and in what context if there is any truth to it. I don;t trust likes of m haneef but your input will be appreciated.

Sheikh rasheed has to take some responsibility for railway accidents and chalk out safety plans at crossings or management etc. to give some results in a certain time. You are right to demand reduction of railway accident in a due time.
However reducing sabotage/human error or railing's wear/tear related accidents may need investment/planning and may not be solved in a short time.

Don't rely of BBC propaganda pieces to carry pmln agenda. They have their own agenda. This (taka tokri intellectual and ex inqalabi) m. haneef has some personal grudge with IK and pakistan - he'll not be less happy if pmln is derailed and ridiculed with similar fake stories. He has got a space on BBC for a reason.
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
شیخ رشید نے اپنے انٹرویو میں خود کہا تھا کہ جس دن پاکستان ایٹمی دھماکے کرنے جارہا تھا وہ تو پاکستان سے ہی بھاگ گیا تھا کہ دھماکے کہیں لیک نہ ہوجائیں اور یہ بھی کہ نواز شریف نڈر لیڈر ہے جو چاغی جا پہنچا دھماکے کرنے ، شیخ رشید نے اپنے اس بیان سے ابھی تک یوٹرن نہیں لیا

Do you know the story of 'bangles/chooRiaN' that bb sent to nawaz shareef on the house floor.
She had later narrated and explained the event to western audience. Both BB and nawaz were crooks and pussy -- - What sh. rasheed said or not won't cover up the crimes of political mafias and their cowardice.
Don't rely on Haneef or BCC. haneef is certified fake and a liar.