شہباز گل کو وفاق میں بڑی ذمہ داری ملنے کاامکان

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
113c7add622843b02ff7267414eb02fe_L.jpg


معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز گل سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحفظات تھے جس کی وجہ سے ان کو ہٹایا گیا ہے تاہم انہیں وفاق میں بڑا عہدہ دیا جا رہا ہے۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکہ جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو اُٹھائیں گے، اگر اس معاملے پر پاک بھارت جنگ ہوئی تو اُس کی ذمہ داری اقوام عالم پر ہو گی۔

نعیم الحق نے کہا کہ قانون اور آئین کے تحت کوئی بھی سرگرمی ہو گی تو اُس کا احترام کیا جائے گا اور اگر اسے توڑا گیا تو پھر ہم برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کا دھرنا اور لانگ مارچ قانون کے مطابق ہوا تو ٹھیک ورنہ کارروائی کریں گے۔


لاہور: سابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کو وفاق میں بڑا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ خبر ہم نیوز کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع نے دی۔

اس سے قبل شہباز گل مستعفیٰ ہوگئے تھے جس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ استعفیٰ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے لیا گیا ہے اور ان کی آخری پریس کانفرنس اس کی وجہ بنی۔

پریس کانفرنس میں شہباز گل نے پارٹی رہنماؤں اور کابینہ کے اراکین کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

zm4064

Citizen
آج عثمان بزدار کو تحفظات تھے کل کو عمران خان صاحب کو بھی تحفظات ہونگے۔۔۔