شہبازحکومت کا بھی توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار

toshan11k1h.jpg


ایک شہری نے کابینہ ڈویژن کو قیام پاکستان سے لیکر اب تک سربراہان مملکت و حکومت کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات کے لیے درخواست دی تاہم کابینہ ڈویژن نے تفصیلات کو کلاسیفائڈ قرار دیتے ہوئے بتانے سے انکار کر دیا۔

حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں شامل اتحادیوں کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا لیکن اس دورے کے موقع پر کس کو کیا تحائف ملے تھے ان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

قبل ازیں تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے بھی وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر موجودہ حکومت (جو پہلے اپوزیشن میں تھی) نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستانی وفد کو اہم تحائف پیش کیے گئے تاہم حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات شیئر نہیں کی گئیں۔

جیو نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کا مؤقف ہے کہ وفاقی حکومت توشہ خانہ کے حوالے نئی پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہے جو ایک ماہ میں سامنے آ جائے گی جس کے تحت سب کچھ ظاہر کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب بین الاقوامی معیار کو دیکھا جائے تو امریکا، برطانیہ میں حکومتی سربراہان کو جو کچھ بھی ملتا ہے اسے ظاہر کیا جاتا ہے، حتیٰ کہ عوام کو تحائف کی تفصیلات کے لیے کسی قسم کی درخواست بھی نہیں دینی پڑتی۔
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Tu jo Imran khan kay khelaf tusha khana ka drama keya geya tha woh be flop hu geya ha?
Ajj kal noon league ess per bat ne ker rehe ha
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کے خلاف تفصیلات کس نے دیں؟ اور ان کی حکومت نے ایسا کرنے سے انکار کیوں نہیں کیا؟اب توشہ خانہ کا مقابلہ بھی نہیں ہو پا رہا تو الیکشن لڑنے سے ہی انکار نہ کرنے کرمنل پارٹی