شریف خاندان کی شوگر ملز سے 70 روپے کلو چینی فروخت کرنے کا فیصلہ

sharifami11l1.jpg

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے شریف خاندان کی شوگر ملزم سے 70 روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی حمزہ شہباز شریف کی شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں چینی کی موجودہ قیمت کے تعین کیلئے مذاکرات کیے گئے۔

اس موقع پر ایسو سی ایشن کو 70 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی فروخت کی ہدایات جاری کی گئیں اور ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے چوبیس گھنٹوں کا وقت بھی دیدیا گیا ہے۔

ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بچہ حکومت کی ایک اور بچوں والی حرکت۔ اپنی شوگر ملز کی چینی پہلے ہی بیچ دی تھی اور اب یہ ڈرامہ۔.

https://twitter.com/x/status/1525665026513707009
یادرہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے عوام کی ضروریات کو اولین ترجیح بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو چینی کی قیمت میں استحکام،اسمگلنگ ،ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کی روک تھام کرتے ہوئے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے مافیا کے خلاف سختی سے نمٹنے کی بھی ہدایات دی تھیں۔

ٹویٹر پر اس حوالے سے شہباز شریف کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں چینی کی طلب کو دیکھتے ہوئے ایکسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیدیا ہے، فرائض سے غفلت برتنے والوں کیلئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔
 
Last edited by a moderator:

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

بس باپ اور بیٹا یہی کر سکتے ہیں۔ ایک کپڑے بیچ رہا ہے مگر کوئی خرید نہیں رہا اور دوسرا بیاں بازی کر رہا ہے کہ ہم چینی سستی بیچیں گے۔ جب نو من تیل ہوگا تبھی رادھا ناچے گی نا
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
پہلی بات یہ کہ یہ بکواس ہے ان سے نیک کا کام ہو ہی نہیں سکتا
دوسری بات قیمت ٦٠ روپے ہے ??
تیسری بات یہ ملیں ہیں ہی عوام کی ان دلال کے پرپوتوں
کے پاس ملیں کہاں سے ا سکتی تھیں