شدیدتنقید،پی آئی اے نےمیزبانوں کےلباس سے متعلق متنازع ہدایت نامہ واپس لےلیا

9pianoificatio.jpg

پی آئی اے کی طرف سے نامناسب لباس کے حوالے سے جاری کردہ ہدایت نامے میں نادانستہ غیرمناسب الفاظ استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی طرف سے کیبن کریو کے نامناسب لباس کے حوالے سے جاری کیے گئے احکاماات پر وضاحتی خط جاری کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس کی طرف سے وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیبن کریو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پہچان ہیں، ان کی عزت اور وقار برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

نامناسب لباس کے حوالے سے جاری کردہ ہدایت نامے میں پی آئی اے کی طرف سے نادانستہ غیرمناسب الفاظ استعمال ہوا۔


چیف ہیومن ریسورس نے اس حوالے سے وضاحتی خط میں لکھا کہ 26 ستمبر کو جاری کیے گئے ہدایت نامے کا مقصد صرف ڈریس کوڈ کی پابندی برقرار رکھنا تھا۔ ہدایت نامے میں جو نامناسب الفاظ ہوئے ان کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بدنامی ہوئی ہے۔ پی آئی اے مینجمنٹ نے اس حوالے سے سخت ایکشن لیتے ہوائے ہدایتی خط واپس لے لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1575476266618490881
پی آئی اے کی طرف سے جاری ہدایتی خط پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شدید تنقید کی گئی تھی، اسی حوالے سے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: کیبن کریو کی اخلاقیات پر توجہ دینے کے بجائے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو اپنی توانائیاں ادارے کے انفراسٹرکچر، سیفٹی اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے میں لگانی چاہئیں۔

یاد رہے کہ کیبن کریو کے نامناسب لباس پہننے کا نوٹس لیتے ہوئے 26 ستمبر کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ جنرل منیجر فلائٹ سروسز نے خط لکھا تھا کہ فضائی میزبانوں کے ہوٹل میں قیام، دفاتر آنے اور سفر کے دوران ڈریسنگ کے حوالے سے شکایات ہیں جس کا ادارے کیلئے اچھا تاثر نہیں ہوتا، جی ایم فلائیٹ سروسز نے ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کرنے،کیبن کریو کو انڈرگارمنٹس پہننے کا حکم جاری کیا تھا، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا تھا۔