شاہدرہ: تین بھائیوں کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ، جھگڑے کی وجہ کیا بنی؟

shahdra-jhagra.jpg


گزشتہ روز لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 سگے بھائی اور ایک راہ گیر قتل ہوگیا تھا ۔اس کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رشیداں بی بی، اس کے شوہر اصغر اور بیٹے غلام عباس کو حراست میں لیا گیا ہے۔

جھگڑا مقتول کے گھر آئے مہمان کی گاڑی پر پڑوسی کے بچے بیٹھنے سے شروع ہوا، جبکہ مقتولین نے خاتون کے بیٹے کو بیٹے کو گاڑی کے بونٹ پر بیٹھنے سے منع کیا تو بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی ۔

اس پر پڑوسی خاتون رشیداں بی بی نے اشتعال دلا کر اپنے رشتہ داروں کو فون کر کے شرقپور سے بلایا ، جنہوں نے فائرنگ کرکے تین سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں طاہر نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے بھائی 40 سالہ حافظ ذيشان، 35 سالہ مسعود اور ایک راہ گیر 55 سالہ اصغر علی زخمی ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئے۔


پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں