شادی کب کریں گے ، آمدنی کتنی ہے ؟ بابراعظم کے سوالات پر دلچسپ جوابات

babr-pcb-video.jpg


قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان بابراعظم نے اپنے سے متعلق گوگل پر سرچ کیے جانے والے ان سوالوں کے جوابات دے دیئے جو ان کے مداحوں کو جاننے کی سب سے زیادہ تشنگی ہے۔ ان میں سب سے اوپر آمدنی اور شادی سے متعلق کیے جانے والے سوالات ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بابراعظم بڑے ہی لائٹ موڈ میں ان سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔ پہلا سوال تھا کہ وہ کہاں رہتے ہیں۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں میں لاہور کا رہنے والا ہوں جو اپنے کھانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔


دوسرا سوال تھا کہ وہ کونسا بیٹ استعمال کرتے ہیں اس کے جواب میں کپتان نے بتایا کہ گرے نکل بیٹے استعمال کرتے ہیں اور ایک میچ کے لیے چھ سے سات بیٹ ساتھ لے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹ کاوزن2.8 سے 2.9 پاؤنڈ کے درمیان ہوتا ہے۔ مگر یہ اس چیز پر انحصار کرتا ہے کہ وہ کس جگہ پر کھیل رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1462363665819185154
تیسرا سوال بابر اعظم کی آمدنی سے متعلق تھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سیدھا تو نہیں بتائیں گے مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ جتنا آپ سمجھتے ہیں اس سے کم ہی کماتا ہوں۔ شادی سے متعلق کیے گئے سوال پر انہوں نے پنجابی میں کہا کہ "اے تے مینوں وی نئیں پتہ" ساتھ ہی کہا کہ یہ گھر والوں کو معلوم ہوگا کیونکہ میری ساری توجہ ابھی کھیلنے کی طرف ہے۔

اپنے آئیڈیل سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈویلیئر میرے آئیڈیل ہیں میں انہی کو پسند کرتا ہوں اور انہی کے انداز کو کاپی کرتا ہوں۔