سیمی فائنل: رضوان کے چہرے پر سوجن کی تصویر وائرل، شاندار بیٹنگ پر تبصرے

rizwan%20samiii.jpg


سوشم میڈیا پر چہرے پر گیند لگنے کے باوجود شاندار بیٹنگ کرنے والے رضوان کی تعریفیں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں شاندار بیٹنگ کرنے والے محمد رضوان کی چہرے پر سوزش کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں محمد رضوان کو آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے تیز رفتار باونسر مارا جو رضوان کے ہیلمٹ پر لگا اور خوش قسمتی سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مگر میچ میں تھوڑی دیر بعد رضوان کے چہرے پر ہلکی سوزش واضح ہونا شروع ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوگئی ہیں، صارفین نے گیند لگنے کے باوجود شاندار انداز میں اپنی بیٹنگ جاری رکھنے والے رضوان کیلئے تعریفانہ کلمات کی بھرمار کردی ہے۔

عینی نامی صارف نے کہا کہ وطن کی مٹی گواہ رہنا رضوان تیرا نام رہے گا۔

https://twitter.com/x/status/1458831312832405509
میر افضل کھوسو نے کہا کہ لگن کا یہی لیول ہونا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1458831487118233601
ایک صارف نے رضوان کی ففٹی کے بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھانے کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ انکساری دیکھیں۔

https://twitter.com/x/status/1458831546584997890
جگ دیش نے کہا کہ رضوان کی عزت بہت بڑھ گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1458831278187458570
ایک اور صارف نے رضوان کی ڈائیو کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ شاندار ڈائیو اس نے اپنی تمام صلاحیتیں صرف کردیں۔

https://twitter.com/x/status/1458830389708001284
https://twitter.com/x/status/1458830093955092485
https://twitter.com/x/status/1458845291256291336
https://twitter.com/x/status/1458845174847709185
https://twitter.com/x/status/1458844848858017803
 

cestmoi ✅️

Chief Minister (5k+ posts)
کرکٹ میں عزت آنی جانی چیز ہے ۔ آج یہ قوم جس کے گن گا رہی ہے کل کو یہی لعنتیں بھیجیں گے