سیالکوٹ واقعہ پر وزیر اعظم عمران خان کا سخت ردعمل،بڑا اعلان کر دیا

8khan.jpg

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں ہجوم کی جانب سے غیر ملکی فیکٹری مینجرپر تشدد اور زندہ جلانے کے واقعے پر ردعمل دیدیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیکٹر ی پر خوفناک حملہ اور سری لنکن مینجر پر تشدد و زندہ جلائے جانے کا واقعہ پاکستان کیلئے ایک شرمندگی کا باعث بنا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1466778137233141762
انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے کی تحقیقات کا خود جائزہ لے رہا ہوں ، ذمہ داران کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1466770570637422592
قبل ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لے لیاہے اور پنجاب حکومت سے تفصیلات بھی طلب کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے اب تک 50 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔


نورالحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔


یادرہے کہ سیالکوٹ میں آج صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں مشتعل ہجوم نے فیکٹری کے سری لنکن غیر مسلمان مینیجر پر توہین مذہب کا الزام عائد کرکے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں زندہ جلاڈالا۔

 
Last edited by a moderator: