سیالکوٹ:توہین مذہب کا الزام،فیکٹری کے غیرملکی منیجرکو تشددکے بعدجلا دیا گیا

sialkot.jpg


انگریزی اخبار ڈان کے مطابق سیالکوٹ میں واقع وزیرآباد روڈ پر فیکٹری کے غیر ملکی منیجر کو مشتعل ہجوم نے مبینہ طور پر توہین مذہب کے نام پر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے آگ لگا کر جلا دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ایکسپورٹ منیجر پر تشدد کیا، یہ واقعہ سیالکوٹ کے وزیرآباد روڈ پر پیش آیا جہاں مبینہ طور پر نجی فیکٹریوں کے مزدوروں نے ایک فیکٹری کے ایکسپورٹ مینیجر پر حملہ کر کے اسے قتل کرنے کے بعد لاش جلا دی۔



سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت پریانتھا کمارا کے نام سے ہوئی ہے جو سری لنکا کا شہری تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ سینکڑوں مرد اور نوجوان لڑکے جائے وقوعہ پر جمع ہیں جو تشدد کے ساتھ ساتھ لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگا رہے ہیں۔


وزیر اعلیٰ پنجاب نے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا۔ عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، "واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جانی چاہیے۔ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔"

پنجاب کے آئی جی پولیس راؤ سردار علی خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ 2010 میں سیالکوٹ میں اسی طرح کے ایک واقعے نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا جب ایک ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں دو بھائیوں کو ڈاکو قرار دے کر قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے نے پورے ملک میں صدمے اور وحشت کو جنم دیا کیونکہ اس گھناؤنے واقعہ کی بھی فوٹیجز وائرل ہو گئی تھیں۔

 
Advertisement
Last edited by a moderator:

MS pakistani

Politcal Worker (100+ posts)
Imran Khan encourage these kind of things. He deal with TLP, Muhammad ALi saying TLP is our brother, and PTI members meeting TLP Saad Razvi after releasing.

Imran Khan is cancer himself.


IK is doing the same PMLN used to do. Shehbaz sharif used to say that TTP and we have the same ideology, please do not target Punjab. and lashkar jangvi, sipah e sahaba and Jamat dawa leaders used to have their 100% support. Rana Sana and co supported non state actor in their time. now IK has ex leader of lashkar jangvi tahir ashrafi as his religious advisor, its a shame. this same mullah used to spread extremism few years ago. In this regard PPP and ANP has been always vocal against religious extremism.
 

Malik_007

Senator (1k+ posts)
TLP again ?
جہالت ہی جہالت۔۔۔

اول تو کسی کو حق حاصل نہی کسی کی جان لینے کی ، یہ کام حکومت کا ہوتا ہے، وہاں کیس چلتا ہے، پھر فیصلہ ہوتا ہے۔
دوسرا۔۔ انہیں یہ کس نے بتایا کہ مسلمان جلایا کرتے ہیں۔۔
جلانے کا حق صرف اللہ کا ہے۔۔ اسلام کا طریقہ جلانا نہیں۔۔ چے سزا کے طور ہی کیوں نہ ہو،

کیا علی رض ابن ابی طالب کا واقعہ جلانے سے متعلق نہیں معلوم انہیں۔۔
inhain khuch bhi nahi maloom, yeh aanay walay waqat ka bahoot bara fitna ha or yeh sab ko he jala dalain gy !
 

Hussain1967

Chief Minister (5k+ posts)
If you want to know who created TLP, read Justice Faez Esa’s landmark judgement in Faizabad Dharna case. That verdict was the reason that deep state went against him and used the office of President to oust him from Supreme Court.
 

Rafique Ahmed

Councller (250+ posts)

What ? 🤔😭😭

whoever is responsible for this barbaric act should be hanged in public — No mercy 😡😡😡

Do you really think any govt in Pakistan could hang people guilty of such crimes publicly. Do you also really think that the same/similar religious frantic were given money in an envelope by the uniformed army officers who also said to participants that our and your objectives are the same will give any heed to fear of a punishment.
Lastly you have recently seen that how the state surrendered to these TLP people only a few days before who killed so many policemen. Did the government hang any culprits who killed policemen instead all of them were released and the organization is no more proscribed.
Tell me whom you are demanding to hang these criminals, the government or the army or both. In any case after reading the above points do you think they could bring them to book
 

Rio

Politcal Worker (100+ posts)
حکومت کے بقول تحریک لبیک انڈیا سے فنڈنگ لیتی ہے اور دہشت گرد تنظیم ہے، اور پھر بھی حکومت اس کے قدموں میں گری ہوئی ہے،
انہوں نے آج سیالکوٹ جو درندگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور پوری دنیا میں پاکستان کو ذلیل کیا ہے، اس کے باوجود بھی حکومت نے تو انہیں پھول پیش کرنے ہیں، اس لئے امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف انہیں گرے لسٹ سے نکال کر بلیک لسٹ میں ڈالے گی.

یہ قوم اسی لائق ہے.
 

arifkarim

Chief Minister (5k+ posts)
اس کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں۔۔ یہ چند جاہلوں کی جہالت کانتیجہ ہے۔
جلتی ہوئی لاش کے گرد لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ جب چاہا اسلام سے تعلق جوڑ دیا جب چاہا توڑ دیا
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
جلتی ہوئی لاش کے گرد لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ جب چاہا اسلام سے تعلق جوڑ دیا جب چاہا توڑ دیا
اوئے کدو ۔۔ میری کوئی ایک پوسٹ دکھا دو جس میں ٹی ایل پی جیسے جہلا کے کاموں کو اسلام سے جوڑا ہو۔۔ میں تو انہیں مانتا ہی گمراہ ہوں
 

ts_rana

Senator (1k+ posts)
پاکستانیوں کو مبارک ہو کہ ریاست مکہ یعنی افغانستان کے بعد ریاست مدینہ پر بھی طالبان کا مکمل قبضہ ہوچکا ہے۔ اور عمران خان اسے کے امیرمقرر ہوئے ہیں جبکہ سعد رضوی اور دیگر مذہبی اکابرین اپنی نگرانی میں تمام کافروں کوقتل کر کے اس کی رپورٹ عمران خان کو دیا کریں گے ۔ اس طرح سے عنقریب ملک میں تمام کافروں کا خاتمہ ہوجائے گا۔
 
Sponsored Link