سیاست ڈاٹ پی کے پر میرا ایک سال

خداداد

Senator (1k+ posts)
منگل 14 فروری 2017
تحریر: خداداد

سیاست ڈاٹ پی کے پر میرا ایک سال

پاکستانی سیاسی فورمز کے بارے میں میرے محدود علم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سال 2015 تک مجھے علم ہی نہ تھا کہ "سیاست ڈاٹ پی کے" نام کا کوئی فورم موجود ہے جہاں فکرِ معاش کے ستائے فارغ اوقات میں اپنا غم غلط کرنے کے ساتھ ساتھ، پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں سے آگاہی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے میرا واحد زریعہ ایک دوسرے سے مختلف رائے رکھنے والے چند مخصوص اینکرز کے ٹاک شوز تھے جن کی وڈیوز یو ٹیوب پر اگلے روز اپ لوڈ ہو جایا کرتی تھیں۔

یہ تو اللّہ بھلا کرے ڈاکٹر شاہد مسعود کا، کہ سیاست ڈاٹ پی کے پر حکومت پاکستان کی جانب سے پابندی لگنے کے بعد انہوں نے اپنے پروگرام میں اس پابندی کی پُر زور مذمّت کی تو میرا دھیان اس فورم کی طرف گیا اور چند ماہ تک بطور مہمان یہاں وقت گزارنے کے بعد آخر 14 فروری 2016 کو اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کیا۔

اس فورم پر وقت گزارنا میرا "پیشہ" نہیں بلکہ صرف "مشغلہ" ہے۔ جی ہاں۔۔! میرا تعلق نہ کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے ہے، نہ کسی ریاستی ادارے کا ملازم ہوں، نہ بلاگر یا سپیمر، نہ کسی این جی او کا ورکر اور نہ ہی کسی باجی کے میڈیا سیل کا کارندہ۔ ایک سال میں آٹھ سو سے کم پوسٹس میرے موقف کی تائید کے لیے کافی ہیں۔ ہُنر مند آدمی ہوں۔ پیشہ ورانہ ذمّہ داریوں اور دیگر مشاغل سے جو وقت بچ جاتا ہے وہ اس فورم کی نذر کر دیتا ہوں۔ اس فورم پر میری نسبت صرف ایک ہے، مملکت خداداد پاکستان۔

اس فورم کا ممبر بننے کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ مضمون نگاری کی عادت جو ہائی سکول کے بعد سے ختم ہو چکی تھی، دوبارہ شروع ہوئی۔ پچھلے ایک سال میں کئی تھریڈز لکھیں جن کا متن کسی اور فورم سے کاپی پیسٹ نہیں کیا گیا۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں نویں جماعت میں میرے اردو کے استاد صاحب نے جب میرے لکھے گئے مضمون کو باقی جماعت کو پڑھ کر سنایا تو یہ بیان دیا کہ "یہ لڑکا صحافی بنے گا"۔ ایک ہم جماعت بولا "سَر آدھی چھُٹّی میں یہ روز پولیس والا بنتا ہے"۔ دوسرا بولا "سَر یہ صحافی نہیں صافی بنے گا اور شہر سے جرائم صاف کرے گا"۔ اور یوں بات مذاق ہی مذاق میں ختم ہو گئی۔ میں صحافی تو نہ بنا، لیکن ہُنر مند ضرور بن گیا جس پر میں مطمئن اور اللّہ کا شکر گزار ہوں۔

اب کچھ ذکر اس فورم پر اپنے ایک سالہ تجربے کا بھی ہو جائے۔ گزرے بارہ مہینوں نے اردو کے بہت سے محاورے اور اشعار ذہن میں تازہ کیے۔ فورم پر مہمان کے طور پر آنے کے بعد، پہلے چند دن تو پتہ ہی نہ چلا کہ کون کیا بات کر رہا ہے، یوں لگا جیسے فورم پر "اپنی اپنی ڈفلی، اپنا اپنا راگ" کی صورتحال ہو۔ ایسے میں ایک نئے ممبر کی بات یقیناً "نقار خانے میں طوطی کی آواز" ٹھہرتی، اس لیے پہلے چند ہفتے تو خاموش تماشائی بن کے صورتحال کا مشاہدہ کرنے پر ہی اکتفا کیا۔ معلوم ہوا کہ اس فورم پر سیّد، مِرزا اور افغان سبھی موجود ہیں، بس ایک کمی ہے تو بے چارے "مسلمان" کی، جس کی تلاش تا حال جاری ہے۔

اس فورم پر جہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ، ذی شعور، خوش اخلاق، با کمال، اونچی شان والے لوگ موجود ہیں تو وہیں کچھ مجھ جیسے نابغۂ روزگار، اللّہ کے کرم پر تکیہ کرنے والے روسیاہ بھی۔ یہاں ظلمت کی اتھاہ گہرائیوں میں پڑے افراد سے لے کر بحرِ ظلمات میں گھوڑے دوڑانے والوں تک سبھی موجود ہیں۔ پٹواری، جیالے، برگر، متوالے، سب کے اکٹھا ہونے سے ہی یہ فورم مکمل ہوتا ہے۔

اس فورم پر بولی جانے والی بھانت بھانت کی بولیاں، لکھی جانے والی اُلٹی سیدھی تحریریں، چھوڑے جانے والے کھٹے میٹھے چُٹکلے، دیے جانے والے آڑے تِرچھے مشورے، فِکری اختلافات، سیاسی وابستگیاں، سب ہماری قوم کے مختلف رنگوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ رنگ برنگے ان موتیوں کو جو ایک لڑی اکٹھا کیے رکھتی ہے اس کا نام پاکستان ہے۔ اللّہ مملکت خداداد کی تمام اکائیوں کو یکجان کیے رکھے اور ہمیں توفیق عطا کرے کہ ہم اپنی سیاسی، ثقافتی، لسانی اور مسلکی تفریق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی اپنی بساط کے مطابق اس مملکت کی خدمت کرتے رہیں۔ آمین۔

[email protected]
 
Last edited by a moderator:

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Well written..... Apki story mujh say milti julti hi hay, farq itna hay k mayn 6,7 saal say forum pay hoon ......
 
SahirShah

Minister (2k+ posts)
معاف کیجئے گا۔۔ میں اپنی تحریر میں اس فورم پر موجود تمام طبقات کا احاطہ کرتے ہوئے "گھامڑوں" کا زکر کرنا بھول گیا۔

Sorry, mein nay ghalat parha ... "aik saal" ko "aik sawal" parh gaya...very sorry
 
Last edited:

خداداد

Senator (1k+ posts)
Sorry, mein nay ghalat parha ... "aik saal" ko "aik sawal" parh gaya...very sorry

آپ سے ٹائٹل پڑھنے میں ایک چھوٹی غلطی ہو گئی کیونکہ سال اور سوال ملتے جلتے الفاظ ہیں۔ دوسری بڑی غلطی آپ نے یہ کر ڈالی کہ تحریر پڑھے بغیر کمنٹ کر دیا۔ اور بھائی یہ گھامڑ کا لفظ دل پر نہ لیجئے گا۔ یہ دماغ میں رکھنے کے لیے ہے تاکہ آئندہ کمنٹ سے پہلے بات کو دو بار پڑھ لیا کریں۔ خوش رہیں۔
 
aqeel813

Minister (2k+ posts)
aap nay yaqeenan abhi siasat.pk ka golden period nahin dekha.. is forum ki mojuda shakal esay e hai jesay kisi taraqi yafta qaum ko zawal anay k baad hoti hai.. kese kese azeem member dekhay iss forum nay.. ab tou naam tak bhultay ja rahay.. aisi aisi tehreerain k banda apni muskurahat na chupa sakay.. ab tou kuch bhi na raha.. na @barca raha na @ustadjeejanab aur baray baray azeem naam thay.. sab chlay gay
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
I heard k wo saray kisi new forum pay chalay gaye hayn, do you know the name of that forum??

aap nay yaqeenan abhi siasat.pk ka golden period nahin dekha.. is forum ki mojuda shakal esay e hai jesay kisi taraqi yafta qaum ko zawal anay k baad hoti hai.. kese kese azeem member dekhay iss forum nay.. ab tou naam tak bhultay ja rahay.. aisi aisi tehreerain k banda apni muskurahat na chupa sakay.. ab tou kuch bhi na raha.. na @barca raha na @ustadjeejanab aur baray baray azeem naam thay.. sab chlay gay
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

آپ سے ٹائٹل پڑھنے میں ایک چھوٹی غلطی ہو گئی کیونکہ سال اور سوال ملتے جلتے الفاظ ہیں۔ دوسری بڑی غلطی آپ نے یہ کر ڈالی کہ تحریر پڑھے بغیر کمنٹ کر دیا۔ اور بھائی یہ گھامڑ کا لفظ دل پر نہ لیجئے گا۔ یہ دماغ میں رکھنے کے لیے ہے تاکہ آئندہ کمنٹ سے پہلے بات کو دو بار پڑھ لیا کریں۔ خوش رہیں۔

ویسے میں نے بھی سوال ہی پڑھا تھا ..مین پیج پر .
آپ نے بہت اچھا لکھا ہے ..اور بلکل صحیح لکھا ہے ..میں نے بھی یہ فورم جوائن کرنے سے پہلے باہر کھڑے ہو کے جائزہ لیا تھا ..
اس وقت واقعی بہت اچھے اچھے لکھاری تھے ....ان کو دیکھ کر ہی جوائن کیا تھا ..ان کی حوصلہ افزائی نے یہاں ٹکنے پر مجبور کر دیا ..
وہ وقت بہت یاد آتا ہے ..میرے شروع کا عرصہ بہت ہی یادگار گزرا ہے ..
 
asadrehman

تو میرے دوست رونے کےبجائے تم بھی چلے جاؤ۔ ہر وہ وقت سنہری ہوتا ہے جس میں انسان خوشی محسوس کرے۔ جب تمہیں خوشی محسوس نہیں ہوتی تو بجائے اس کے کہ دوسروں کے جذبات کو ڈی گریڈ کیا جائے، منہ کو بند رکھتے ہیں۔ میں دو ہزار تیرہ میں رجسٹر ہوا تھا لیکن پوسٹ تقریباً دس مہینے پہلے کرنا شروع کیں۔ مجھے تو آپ کے گولڈن پیریڈ کا خاموش تماشائی بن کر دیکھنے کا موقع ملا لیکن سوائے سستی جگتوں،مسلسل گالیوں اور چند لوگوں کی گروپ بندی کے علاوہ کچھ پڑھنے کو نہیں ملا۔ اور ویسے بھی ذیادہ ہنگامہ دو ہزار تیرہ اور اس کے بعد دھرنے کی وجہ سے مسلسل رہا۔ اب پانامہ کی وجہ سے ہے۔ ہر وہ وقت اچھا ہوتا ہے جب انسان اچھا فیل کرے۔ آپ اچھا فیل نہیں کرتے تو آپ جا سکتے ہیں اپنے گولڈن پیریڈ کی یاد میں جنگلوں کو۔
(bigsmile)
 
Last edited:

خداداد

Senator (1k+ posts)
ویسے میں نے بھی سوال ہی پڑھا تھا ..مین پیج پر .
آپ نے بہت اچھا لکھا ہے ..اور بلکل صحیح لکھا ہے ..میں نے بھی یہ فورم جوائن کرنے سے پہلے باہر کھڑے ہو کے جائزہ لیا تھا ..
اس وقت واقعی بہت اچھے اچھے لکھاری تھے ....ان کو دیکھ کر ہی جوائن کیا تھا ..ان کی حوصلہ افزائی نے یہاں ٹکنے پر مجبور کر دیا ..
وہ وقت بہت یاد آتا ہے ..میرے شروع کا عرصہ بہت ہی یادگار گزرا ہے ..

حد ہو گئی۔۔۔ یعنی لوگوں کی آسانی کے لیے مجھے کچھ اس قسم کا ٹائٹل دینا چاہئے تھا جیسے "سیاست ڈاٹ پی کے پر میرے اکاؤنٹ کی ہپی برتھ ڈے"۔

[hilar]
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)

آپ سے ٹائٹل پڑھنے میں ایک چھوٹی غلطی ہو گئی کیونکہ سال اور سوال ملتے جلتے الفاظ ہیں۔ دوسری بڑی غلطی آپ نے یہ کر ڈالی کہ تحریر پڑھے بغیر کمنٹ کر دیا۔ اور بھائی یہ گھامڑ کا لفظ دل پر نہ لیجئے گا۔ یہ دماغ میں رکھنے کے لیے ہے تاکہ آئندہ کمنٹ سے پہلے بات کو دو بار پڑھ لیا کریں۔ خوش رہیں۔

کوئی بات نہیں جب تحریر لکھنے والا گھامڑ اور میاں مٹھو ہو سکتا ہے تو ایک لفظ غلط پڑھنے والے بیچارے کو تو وہ اپنی نظر سے ہی دیکھے گا۔
;)
خوش رہیں، میرا کومنٹ دل پہ نا لے لیجیے گا یہ نا ہو خداداد سے خدا کے پاس ہو جائیں۔
;)
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

حد ہو گئی۔۔۔ یعنی لوگوں کی آسانی کے لیے مجھے کچھ اس قسم کا ٹائٹل دینا چاہئے تھا جیسے "سیاست ڈاٹ پی کے پر میرے اکاؤنٹ کی ہپی برتھ ڈے"۔

[hilar]

پھر آپ کو کیک کھلانا پڑتا اور ہمیں تحفہ دینا پڑ جاتا
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)

حد ہو گئی۔۔۔ یعنی لوگوں کی آسانی کے لیے مجھے کچھ اس قسم کا ٹائٹل دینا چاہئے تھا جیسے "سیاست ڈاٹ پی کے پر میرے اکاؤنٹ کی ہپی برتھ ڈے"۔

[hilar]
:lol:
کوئی بات نہیں۔ دوسری سالگرہ پہ یہ ٹائٹل رکھ لیجیے گا۔ ویسے بھی آپ صحافی تو بنے نہیں، سلیم صافی ضرور بن گئے ہیں۔
;)
 
خداداد

Senator (1k+ posts)
پھر آپ کو کیک کھلانا پڑتا اور ہمیں تحفہ دینا پڑ جاتا

میں نے تو ایسی صورت میں کیک کی تصویر پوسٹ کر دینی تھی۔ آپ نے مُنّے اکاؤنٹ کو کس تحفے کی پکچر پر ٹرخانا تھا؟
 
خداداد

Senator (1k+ posts)
کوئی بات نہیں جب تحریر لکھنے والا گھامڑ اور میاں مٹھو ہو سکتا ہے تو ایک لفظ غلط پڑھنے والے بیچارے کو تو وہ اپنی نظر سے ہی دیکھے گا۔
;)
خوش رہیں، میرا کومنٹ دل پہ نا لے لیجیے گا یہ نا ہو خداداد سے خدا کے پاس ہو جائیں۔
;)

الحمد لِلّٰہ۔ خدا کے پاس میں پہلے سے ہی ہوں۔ اونلی اِف یو نو وَٹ آئی مِین۔ اب لمبی بحث شروع نہ کر دینا۔ یہاں رات کے ساڑھے گیارہ کا وقت ہے۔
:lol:
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
معاف کیجئے گا۔۔ میں اپنی تحریر میں اس فورم پر موجود تمام طبقات کا احاطہ کرتے ہوئے "گھامڑوں" کا زکر کرنا بھول گیا۔
مطلب جوسوال کرنابھول گیا
:p