"سکوئیڈ گیم" شمالی کوریا میں لانے والے کوسزائے موت

sdqiod1113.jpg


"سکوئیڈ گیم" کو شمالی کوریا میں لانے والے کوسزائے موت، دیکھنے والوں کو بھی سخت سزائیں

جنوبی کوریا کی جانب سے ویب سیریز "سکوئیڈ گیم" بنائی گئی جو کہ نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی اس پر شمالی کوریا کی حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اس میں جنوبی کوریا کا سرمایہ دارانہ نظام دکھایا گیا ہے۔

اس ویب سیریز کو ایک یو ایس بی میں چائنہ سے شمالی کوریا لیجانے والے شخص کی شناخت کر کے اسے سزائے موت دی گئی اور گولی مار کر اس کی جان لے لی گئی۔

اس شخص نے یہ سیریز اسکول میں طلبا کہ ساتھ شیئر کی تھی، جس کا پتہ چلنے پر ان سب کو بھی سزائیں دی گئیں ہیں۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ویب سیریز کو دیکھنے والے طلبہ، اسکول پرنسپل اور اساتذہ کو بھی سزا سنائی گئی ہے، ایک طالبِ علم کو عمر قید اور دیگر کو 5 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طلبہ کے علاوہ اسکول کے پرنسپل، یوتھ سیکریٹری اور اساتذہ کو بھی سزا دی گئی ہے اور اُنہیں اِن کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
 
Advertisement
Sponsored Link