سوشل میڈیا پر مہم،لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے میں درخواست دیدی

15sania.jpg

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے سوشل میڈیا پر ہراساں کئے جانے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے دھمکی آمیز فون کال اور سوشل میڈیا پر ان سے منسوب کر کے جعلی وڈیوز اور تصاویر سمیت ہتک آمیز مواد کے ذریعے ہراساں کئے جانے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کرا دی۔

ثانیہ عاشق نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر منگل کے روز ایف آئی اے میں درج کی گئی درخواست کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ انہیں ہدف بنا کر ہراساں کییا گیا ہے جس کا سلسلہ دھمکی آمیز فون کالز، ٹک ٹاک کے تھرڈ کلاس گانوں اور ہتک آمیز فیس بک پوسٹوں سے شروع ہوا، اب یہ معاملہ میرے والد کے ساتھ میری تصاویر کے غلط استعمال تک جا پہنچا ہے جو میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں، یہ تصویر انکی زندگی کے آخری ایام کی تھی جب وہ قریب المرگ تھے۔

https://twitter.com/x/status/1452946611835850755
ثانیہ عاشق نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے انکی والد کے ساتھ تصویر کو ایڈٹ کرکے فحش قسم کی تشریح کی اور سکینڈل بنانے کی کوشش کی۔ ثانیہ نے لکھا کہ انہوں نے ہراساں کرنے والے اکاؤنٹس کی شناخت اور متعلقہ اتھارٹیز کو اطلاع دینے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1452946936172929032
مختلف جلسوں کی میری وڈیوز کو ٹک ٹاک ویڈیوز میں استعمال کیا، فحش قسم کے پنجابی گانوں میں استعمال کیا، فحش تبصروں کے ساتھ پوسٹ کیا جاتا رہا اور میرے نام سے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس بھی بنائے گئے۔

ثانیہ عاشق نے شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں ہتک آمیز مواد سے بحیثیت ایک فرد اور عوامی نمائندہ ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس سے ان کو اور ان کے خاندان اور دوستوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا مقدمہ خدا پر چھوڑ دیا ہے اور دعا کرتی ہیں کہ وہ انصاف کرے۔

دوسری جانب اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عطا تارڑ ایڈووکیٹ نے بھی اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں درخواست جمع کروائی ہے اور امید کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثانیہ عاشق کے خلاف جھوٹی نازیبا وڈیوز اور تصاویر پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے، مرحوم والد کی بستر مرگ پر تصاویر تک کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1452946374786494467
 

ranaji

President (40k+ posts)
چلو اس نے درخواست دیدی تو یقینی طور پر اسکی ویڈیو جعلی ہوگی مگر کالیا زبیر عمر ۔۔۔ ۔ زادہ زانی گورنر فرازڈیا لعنتی بے غیرت تو لازمی مجرم ہے ان حرام زدگیوں میں ملوث نہ ہوتا اور سچا ہوتا تو وہ کالا مثلی اور میراثی زبیر عمر بھی شکایت کرتا ایف آئی اے سے
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
چلو اس نے درخواست دیدی تو یقینی طور پر اسکی ویڈیو جعلی ہوگی مگر کالیا زبیر عمر ۔۔۔ ۔ زادہ زانی گورنر فرازڈیا لعنتی بے غیرت تو لازمی مجرم ہے ان حرام زدگیوں میں ملوث نہ ہوتا اور سچا ہوتا تو وہ کالا مثلی اور میراثی زبیر عمر بھی شکایت کرتا ایف آئی اے سے
Rana bhai Galiya gunnah hain
 

Ali-NZ

Minister (2k+ posts)
Oh now I got that, it was her nude videos.....didn't know her by name but these videos are circulating for long time....like myself there were many people who didn't know her name but thanks to Ata tari everyone will know her name now.....lol