سندھ بلدیاتی انتخاب : پہلے مرحلے میں 5600 سے زائد امیدوار کامیاب

locah1i1i1.jpg


سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا نوٹیفکیشین بھی جاری۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 56 سو سے زائد بلدیاتی نمائندے کامیاب ہوئے جن کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر سے وفاقی وزیر خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ یو سی وائس چیئرمین، وزیر بلدیات ناصر حسین کے صاحبزادے کومیل حیدر شاہ ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے رکن، لاڑکانہ سے سابق صوبائی وزیر سہیل سیال کے بھائی شاہ رخ یوسی وائس چیئرمین بن گئے۔

میونسپل کمیٹی شکار پور میں وزیر تونائی سندھ امتیاز کے بیٹے فراز شیخ اور بھتیجے فیاض شیخ کامیاب ہوئے، بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کے بھائی منیر سومرو رکن میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ، سابق سینیٹر اسلام الدین شیخ کے بیٹے ارسلان اسلام اور بہو انعم شیخ بھی رکن میونسپل کارپوریشن سکھر بن گئیں۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے بھائی سرفراز شاہ رکن ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ، وزیر جنگلات سندھ تیمور تالپور کے بھائی یونس تالپور رکن ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ، پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو کے بھائی سیف اللہ خالد سومرو اور ان کے صاحبزادے اسد سیف اللہ رکن میونسپل کمیٹی عمر کوٹ کامیاب قرار پائے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رکن سندھ اسمبلی ممتاز جاکھرانی کے صاحبزادے نیک محمد جیکب آباد کے یوسی چیئرمین، پیپلزپارٹی نواب شاہ کے صدر علی اکبر جمالی رکن ڈسٹرکٹ کونسل شہید بینظیر آباد، پیپلز پارٹی کے رہنما جام تماچی انڑ اور ان کے صاحبزادے جام تمریز شہید بینظیر آباد سے رکن ڈسٹرکٹ کونسل، رکن سندھ اسمبلی سرفراز شاہ کے صاحبزادے غلام مرتضی ممبر میونسپل کمیٹی کنڈھ یارو منتخب ہوئے۔

یاد رہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا انعقاد 26 جون 2022 کو ہوا تھا۔ سندھ میں بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی کو شیڈول تھا جس میں کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جانے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے بارشوں کے پیش نظر اسے ملتوی کر دی تھا۔

اب سندھ میں بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں الیکشن رواں ماہ کے آخر میں ہو گے جس میں 16 اضلاع سے بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
 

Youthiya_hunter

New Member

بلدیاتی انتخابات 2022: مزدور کی بیٹی پروین شیخ جنھوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست دی​