سندھ بلدیاتی الیکشن،علی زیدی نے ٹھپے لگانے کی ویڈیو شیئر کر دی

9alizaidthapavoeo.jpg

سندھ کے 4 ڈویژنز کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے جس میں پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے دھاندلی کرتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں چند لوگوں کو بیلٹ پیپر پر اسٹیمپ لگاتے اور تیزی سے انہیں بیلٹ باکس میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران ایک پولیس افسر بیلٹ پیپر پر اسٹیمپ لگانے والے شخص سے آکر کچھ کہتا دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1541108245926117378
اس پوسٹ کے کیپشن میں علی زیدی نے لکھا کہ’ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی ایک بہترین مثال لیکن پیپلز پارٹی کے حق میں، یہ سب کچھ پولیس، ای سی پی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کب اور کیسے بدلے گا؟ جب قانون کی پاسداری کی قسم کھانے والے خود ہی قانون توڑ رہے ہوں گے۔

یاد رہے کہ صرف پی ٹی آئی ہی نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی سندھ کے بلدیاتی انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے چکی ہیں۔ ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ تشدد اور دھاندلی کے واقعات سے بھرا پڑا ہے، جے یو آئی (ف) کے امیدواروں، کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
 
ranaji

President (40k+ posts)
انکو غور سے پہچان لیں یہ بھی آئی ایس آئی کے بندے ہی ہونگے ان سے اب دھاندلی کرانے کا کام لیا جارہا ہے مختلف رپورٹس کے مطابق پنجاب میں تو بریگیڈیر فہیم اور بریگیڈیر راشد کی ڈیوٹی الیکشن رگنگ کے لئے لگائی گئی ہے جس ایجنسی کی پرسپشن دنیا کی بہترین ایجنسی کی ہوتی تھی اس سے دھاندلی ملک دشمنی کراکے پاکستان کی بد ترین دشمن ایجنسی کا درجہ دیا جا رہا ہے
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan has gone to dogs.In English this phrase is used when something is ruined but here when I write the country has gone to dogs I mean it is ruined and it has literally gone to PDM dogs.
 
ranaji

President (40k+ posts)
باجوہ اور راجہ سلطان سکندر دھاندلی نہیں دھاندلا کروا رہے ہیں
 
monkk

Senator (1k+ posts)
la'ant ISI and bajwa!!
how low you would go? awara kutton a tola ban gaye ho...
remind me why you hate punjab police so much?? when you ,your self becoming
punjab police.
 
Altruist

Minister (2k+ posts)
9alizaidthapavoeo.jpg

سندھ کے 4 ڈویژنز کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے جس میں پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے دھاندلی کرتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں چند لوگوں کو بیلٹ پیپر پر اسٹیمپ لگاتے اور تیزی سے انہیں بیلٹ باکس میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران ایک پولیس افسر بیلٹ پیپر پر اسٹیمپ لگانے والے شخص سے آکر کچھ کہتا دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1541108245926117378
اس پوسٹ کے کیپشن میں علی زیدی نے لکھا کہ’ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی ایک بہترین مثال لیکن پیپلز پارٹی کے حق میں، یہ سب کچھ پولیس، ای سی پی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کب اور کیسے بدلے گا؟ جب قانون کی پاسداری کی قسم کھانے والے خود ہی قانون توڑ رہے ہوں گے۔

یاد رہے کہ صرف پی ٹی آئی ہی نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی سندھ کے بلدیاتی انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے چکی ہیں۔ ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ تشدد اور دھاندلی کے واقعات سے بھرا پڑا ہے، جے یو آئی (ف) کے امیدواروں، کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

Where is the duffer Election commissioner?