سعودی عرب: کرونا وائرس کا خوف، دلہے نے شادی میں انوکھی پابندی لگا دی

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

534587_69697436.jpg


ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب سے دلچسپ خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، سعودی دلہے نے کرونا وائرس کے باعث درخواست کی ہے کہ سلام کرتے وقت صرف مصافحہ پر اکتفا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں اپنے پنجھے گاڑھ دیئے ہیں اب تک اس بیماری سے تقریباً 2900 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، وہیں شادی گھروں میں باراتیوں اور مہمانوں میں بھی خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اخبار 24 کے مطابق بحرین میں ایک دلہے نے دعوت کے کارڈز جاری کرکے مہمانوں پر عجیب و غریب پابندی عائد کر دی۔ پابندی کرونا وائرس کے پھیلاﺅ سے بچاو کے پیش نظر لگائی گئی۔

دلہے نے شادی گھر کے گیٹ پر ایک عبارت چسپاں کی ہے جس میں مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ آپ کی اور ہماری سلامتی کے لیے درخواست ہے کہ سلام کرتے وقت صرف مصافحہ پر اکتفا کیا جائے۔

عرب معاشروں کی روایت ہے کہ مہمان دلہے سے ملتے وقت اسے بوسہ دیتے ہیں جبکہ دلہا اپنے خاندان کے بزرگوں کو سلام کرتے وقت ان کی پیشانی چومتا ہے۔ نئی پابندی کرونا وائرس کے خوف سے لگائی گئی ہے۔

بحرینی دلہے کی یہ درخواست کہ اپنی اور ہماری سلامتی کے لیے صرف مصافحے پر اکتفا کریں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واضح رہے کہ بحرینی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ کرونا وائرس کے مزید سات مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح بحرین میں کرونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔ بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سے بیشتر متاثرین ایران سے منامہ پہنچے ہیں۔
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
Shadi ke baad dulha aur dulhan bhi isee tajweez pe amal karaingey ? ? ? ?
Tu apni bajeyo test karwa k rakh kabhi bhe weyane par jayen ge crona virus ki wajh se kawari na reh jayen jo k tere tou faide mai ni ho ga per unka nuksan zarur ho jaye ga hahahaha