سعودیہ میں چار سال کے دوران کتنے سینما گھروں کا افتتاح ہوا؟

5.jpg

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن دوہزار تیس پر کام تیزی سے جاری ہے، سعودی عرب میں کئی تفریح مقامات پر مبنی پراجیکٹس پر کام کیا جارہاہے،جبکہ عوام کیلئے سینما گھروں کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے،چار سالوں کے دوران چوالیس سینما گھر کھولے جاچکے ہیں، سعودی وزارت اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔

سعودی وزارت اطلاعات و نشریات نے ٹوئٹر پر انفوگراف پیش کردیا ہے،جس میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ سینما گھر 2018 سے 2021 کے دوران اگست میں کھولے گئے، تفصیلات کے مطابق ہر سال اگست میں دس سینما گھر کھولے گئے ہیں،یعنی سعودیہ کے 13 صوبوں میں سے 9 صوبوں میں سینما گھر کھل چکے ہیں،ان میں سے 21 ریاض، 9 مکہ مکرمہ اور 8 مشرقی ریجن میں ہیں۔

18 اپریل 2018 کو دارالحکومت ریاض میں پہلا سینما گھرو کھولا گیا، اور جبکہ آخری دو سینما گھر رواں سال 19 اگست کو ریاض اور طائف میں کھولے گئے،2019 میں سینما گھروں کی تعداد 12 سے بڑھ کر گزشتل سال تک تینتیس ہوچکی تھی اور اب یہ تعداد چوالیس تک جاپہنی ہے،ان سینما گھروں کو پانچ کمپنیاں چلارہی ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی، جس کے بعد تفریحی مقامات کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں،شہری ساحل سمندر کا رخ کررہے ہیں اور خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

لیکن پوچھنے والا سوال یہ ہے کہ ان سینما ہاؤس میں کس قسم کی فلمیں
چلایی جا رہی ہیں؟…..
 
Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)
کیا کہیں انکے بارے میں جو اللہ کو جانتے اور مانتے ہوئے بھی اسکے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

e3cc5eedd7b94d668f38273d9ac1dc38_18.jpeg