سروے

vickypur

Citizen
شہر کے مشہور چوک میں ایک بڑے ٹی وی چینل کی طرف سے سروے چل رھا تھا۔ ھم وھاں سے گزر رھے تھے سو رک گئے۔ " آپ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے ؟" رپورٹر نے سوال کیا۔ " میں اس کا جواب دیتا ھوں" اس سے پہلے کہ میں کچھ کہتا میرے دوست نے مائیک کا رخ اپنی طرف موڑا اور گویا ھوا۔ " جناب آپ جن لوگوں سے یہ سوال کر رھے ھیں کیا وہ ووٹ کی اہمیت سے آگاہ بھی ھیں ، کیا ان کو پتا ھے حقیقی جمہوریت کسے کہتے ھیں؟ ، یہ سوال تو آپ ان لوگوں سے پوچھیں جن میں شعور ھو۔

"آپ کہنا کیا چاھتے ھیں صاف صاف کہیں" رپورٹر نے سوال داغا"

" دیکھیں بات یہ ھے کہ ھمارے لوگوں کا شعور ایک کونسلر کی سطح سے نہی بڑھا یہ ایم ان اے یا ایم پی اے منتخب نہی کرتے ، یہ تو کونسلر منتخب کرتے ھیں ۔ آپ کو اکژ لوگوں نے جواب دیا ھو گا کہ اس ایم ان اے ایم پی اے کو اس لیئے ووٹ دیں گے کیونکہ انہوں نے گلی پکی کروائی ھے۔ نالیاں بنوا دی ھیں سڑکیں بن گئی ھیں ، اس کے سوا ان کے پاس کوئی جواب نہ ھو گا۔ ان کو اس بات کا ادراک ھی نہی کہ یہ کام ایک قانون ساز کے کرنے کے نہ ھیں یہ کام تو کونسلرز کے کرنے کے ھوتے ھیں ۔

" آپ کہتے ھیں بلکہ پورا میڈیا چیخ چیخ کے کہتا ھے پارلیمنٹ کی عزت کریں مگر آپ ھی بتائیں جس پارلیمنٹ میں قانون سازی کم اور فنڈز حاصل کرنے میں زیادہ دلچسپی ھو اس کی کیا عزت ھو گی۔؟ یہ پالیمنٹ نہی یہ تو کونسلرز کا اجتماع خانہ ھے۔ " میرا دوست بولے چلا جا رھا تھا۔

جانتے ھیں یہاں شعور کیوں پیدا نہی کیا جاتا ؟ اس لیئے کہ اگر شعور آ گیا تو لوگ سوال کریں گے پوچھیں گے اور حکمران ایسا نہی چاھتے ۔ اگر ان پر انگلیاں اٹھنا شروع ھو گیئں تو ان کی موج مستی اللے تللے ختم ھو جایئں گے ۔ اور اسی لیئے تعلیم ان کی ترجیحات میں شامل نہی ھے۔ جو تعلیم ھمیں دی جاتی ھے یہ فالوور پیدا کرتی ھے لیڈر نہی۔ پھر اس میں بھی طبقاتی تقسیم ھے۔ امیر کے لیئے الگ غریب کے لیئے الگ ۔ کیا آپ کے میڈیا نے کبی اس پہ بھی سوال اٹھایا ھے؟۔ رپورٹر خاموشی سے سنے جا رھا تھا۔

"آپ نے کچھ کرنا ھی ھے تو عوام کو شعور دیں اس کو بتایئں کہ اس کے بنیادی حقوق کیا ھیں اس کے فرائض میں کیا شامل ھے۔ ایک عظیم ملک کیسے بنتا ھے ، ایک ھجوم قوم میں تبدیل کیسے ھوتا ھے۔ انصاف سچ اور میرٹ کسی قوم کے لیئے کیوں ضروری ھے۔ تعلیم آگہی اور شعور قوموں کو کیسے آگے لیکر جاتے ھیں۔ ترقی کی منزلیں طے کرنے کے لیئے کیا بنیادی عوامل ھیں ؟ یہ آپ کی ذمہ داری ھے یہ میڈیا کا اصل کام ھے۔ اگر آپ نے یہ کر دیا تو آپ کو کسی سروے کسی پروگرام کی ضرورت نہی ھو گی۔ "

" جس دن اس عوام میں شعور آگیا یہ اپنی قسمت اپنی دھرتی اپنا مقدر اور اپنے ملک کو خود ھی ترقی کی شاھراہ پہ گامزن کر دے گی۔ "

رپورٹر کے پاس ان باتوں کا ان سوالوں کا کوئی جواب نہ تھا۔ وہ تھوڑی دیر حیران کن نظروں سے ھمیں دیکھتا رھا پھر اس نے سر جھکایا اور آگے کھڑے شخص کے پاس چل دیا۔ میں نے اور میرے دوست نے رپورٹر کو ایک نظر دیکھا اور خاموشی سے اپنی منزل کو چل دیئے۔

اگلی شام پروگرام آن ائیر تھا۔ " شاد باد پارٹی سروے میں بھاری اکژیت سے لیڈ کر رھی ھے۔" رپورٹر اپنے مخصوص انداز میں بول رھا تھا۔ پروگرام میں سب لوگ تھے صرف میرا دوست نہی تھا۔ اس کی ریکارڈنگ کاٹ دی گئی تھی۔
 
Last edited by a moderator:

Raja Farooq

Senator (1k+ posts)
Yee makroo shakal wala noora iz fully responsible for illiteracy and jihalat in our country he himself read anything without parchi he delebrately didn’t give education to the nation he wants ghullam he destroyed 3 generations in 30 years Allah iss ko dunya orr akhrat my azeetnaak moot dyy people don’t really realize what they have lost during his kingdom
 
BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
قوم کی زہنی حالت اک کھوتے سے زیادہ نہیں ہے۔
گھاس ڈال دو جو مرضی جتنی دیر مرضی کرواتے رہو

،
 
GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)

To be fair PPP is equally responsible for this as well. I remember one of PPP MNA once said on TV that who will vote for us if we educate people.
 
Mutahirsalahudin

Politcal Worker (100+ posts)
main app say itefaq karta hoon
قوم کی زہنی حالت اک کھوتے سے زیادہ نہیں ہے۔
گھاس ڈال دو جو مرضی جتنی دیر مرضی کرواتے رہو
 
Pakistan2017

Chief Minister (5k+ posts)
کیوں آپ لوگ بار بار قوم کو قصوروار ٹھہراتے آ رہے ہیں؟
٢٠١٣ سے پہلے ان کے پاس کیا آپشن تھے سواۓ پی ایم ایل نون یا پی پی پی کے
اور ٢٠١٣ میں پوری قوم نے تیسرے آپشن کو آزمانا چاہا تو اسٹیبلشمنٹ، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کرکے نورے کو جتوایا جو دھاندلی ثابت ہونے کے باوجود سپریم کورٹ نے کوئی ایکشن نہیں لیا تھا
 
Saboo

Bilkul darust kaha aap nay! I agree with you 100%:cool:
 
Notpersonal

Minister (2k+ posts)
To be fair PPP is equally responsible for this as well. I remember one of PPP MNA once said on TV that who will vote for us if we educate people.
You also forgot that one PPP Minster said live in Javed Ch talk show that corruption is our right , there is nothing wrong in that , and the same minister was caught in brothel(chakla) ,
 
GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)
You also forgot that one PPP Minster said live in Javed Ch talk show that corruption is our right , there is nothing wrong in that , and the same minister was caught in brothel(chakla) ,

Thanks for jogging the memory. That was a classic statement worth keeping in historical archives.