سرفراز سے بدتمیزی کرنے والے صحافی کا اقبال اسٹیڈیم میں داخلہ بند

Khalil Ibrahim

Councller (250+ posts)
206535_4985066_updates.jpg


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے بدتمیزی کرنے والے صحافی کا ایکریڈیشن کارڈ منسوخ کردیا۔

گزشتہ دنوں سرفراز احمد نے صحافیوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اسد شفیق کو ان کی جگہ کپتان بنایا گیا۔

صحافی نے سرفراز احمد سے پوچھا تھا کہ آپ نے سری لنکا سے شکست پر قوم کو مایوس کیا، اس بری کارکردگی پر آپ کے مستقبل میں میچ دیکھنے کون آئے گا؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے فیصل آباد کے صحافی نے جس انداز میں بدتمیزی کی، اس پر ٹیسٹ وکٹ کیپر سخت ناراض ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیو کی خبر کی تصدیق کی ہے کہ سرفراز احمد کے ساتھ ایک مقامی صحافی نے بدتمیزی کی تھی جس پر بورڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صحافی کا ایکریڈیشن کارڈ منسوخ کردیا اور نجی ٹی وی کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے صحافی پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ میڈیا کے حوالے سے بورڈ کی پالیسی کلیئر ہے کہ کرکٹرز ہمارے ہیروز اور اسٹار ہیں، ان سے سوالات ضرور پوچھے جائیں لیکن کسی کو بدتمیزی یا اخلاقی حدود پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سوال پوچھنا میڈیا کا حق ہے لیکن کسی کو بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سرفراز سے سوالات پوچھنے والے غیر معروف ضرور تھے لیکن چند کے سوالات میں بدتمیزی کا عنصر نمایاں تھا۔ اس رویے کے بعد سرفراز احمد نے کپتانی چھوڑکر سب کو حیران کردیا۔

عام طور پر پی سی بی حکام پریس کانفرنس کو خود کنٹرول کرتے ہیں لیکن قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل پوری پریس کانفرنس کا محور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد جیسے ہی پریس کانفرنس سے واپس آئے تو وہ سخت اپ سیٹ تھے، انہوں نے فوری طور پر ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ میں کپتانی نہیں کرنا چاہتا، میری کردار کشی کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حساس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 13 اکتوبر سے شروع ہوگیا ہے جو 24 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی اور رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ سری لنکا نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جس کے بعد سے ہی قومی ٹیم کے کپتان تنقید کی زد میں ہیں۔


 

Beef.Bhaijan

Minister (2k+ posts)
All these bast@rd journalists and idiots should be made to play a regional match to see how tough it is to play at any level.

Sarfraz may not have performed the best but did we look at the performance of the rest of the lot ??. Learn to RESPECT YOUR HEROES.

They are the best you have AT THE MOMENT!
 

Beef.Bhaijan

Minister (2k+ posts)
All these bast@rd journalists and idiots should be made to play a regional match to see how tough it is to play at any level.

Sarfraz may not have performed the best but did we look at the performance of the rest of the lot ??. Learn to RESPECT YOUR HEROES.

They are the best you have AT THE MOMENT!