سردیوں میں دن میں تین بار گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو گی : وفاقی وزیر حماد اظہر

hamaad-%2C-gas.jpg

خبر رساں چینل اے آر وائے کے مطابق وفاقی حکومت نے سردیوں کی آمد سے قبل عوام کو بڑے خدشے سے خبردار کردیا، اب دن میں تین بار گیس کی لوڈشیدنگ ہوگی۔

سینیٹ کے اجلاس سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سردیوں کے موسم میں گھریلو صارفین کیلئے ایک دن میں 3 مرتبہ گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔ صبح کے ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے وقت گیس دستیاب ہوگی،

حماد اظہر نے کہا کہ ہفتے میں 3 دن گیس فراہمی کی اگر کہیں خبر چل بھی رہی ہے تو وہ درست نہیں۔ روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے معاملات پر مزید پیشرفت ہورہی ہے، روس کا ایک وفد چند دن قبل مذاکرات کے بعد پاکستان سے واپس گیا ہے۔ مذاکرات کے نئے دور کیلئے2سے3 روز میں روس کا وفد دوبارہ واپس آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی، پی ایل ایل بورڈ کےذریعے خریدا جاتا ہے۔ ایک یا دو کارگو کی خریداری پی ایس او بورڈ کے ذریعے ہوتی ہے بورڈ کی منظوری کے بغیر کوئی خریداری نہیں ہوتی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ آج پاکستان میں 28 فیصد گھرانوں کو گیس ملتی ہے، 70فیصد سے زائد گھرانوں کو آج بھی گیس کی فراہمی نہیں ہو پاتی، گیس بحران کا تعلق ایل این جی سے نہیں ہے۔ گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی کی جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوئی گیس سیکٹر میں نقصانات کی شرح11فیصد کے قریب رہ گئی ہے، اوگرا شرائط کے مطابق صرف ایک فیصد نقصانات باقی ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں گھریلو صارفین اور صنعتی اداروں دونوں سیکٹرز کو گیس کی فراہمی ہو۔
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
Man what govt is this they didn't prepare for smog nor gas supply this is insane and sad?
حماد اظہر نے کہا کہ ہفتے میں 3 دن گیس فراہمی کی اگر کہیں خبر چل بھی رہی ہے تو وہ درست نہیں۔ روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے معاملات پر مزید پیشرفت ہورہی ہے، روس کا ایک وفد چند دن قبل مذاکرات کے بعد پاکستان سے واپس گیا ہے۔ مذاکرات کے نئے دور کیلئے2سے3 روز میں روس کا وفد دوبارہ واپس آئے گا۔
 
Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)

Nightcrawl

Chief Minister (5k+ posts)
Ofcourse they should have booked extra gas before crisis were coming as Pakistan is the only country who are informed about all crisis before they are about to happen.
Sir they didn't renew the lng contract with qatar that's why it happened ik is the best but he needs to care about stuff that matters to people
 
Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Sir they didn't renew the lng contract with qatar that's why it happened ik is the best but he needs to care about stuff that matters to people

I don’t think they ever cancelled the long term contract with Qatar. Pakistan also buys spot cargoes every quarter. This time there was a shortage globally, and still Pakistan was able to secure 10/12 cargoes due to early decision making.

Also remember only less than 30% of our population gets gas at home, remaining public relies on cylinders
 
Fawad Javed

Minister (2k+ posts)
Ofcourse they should have booked extra gas before crisis were coming as Pakistan is the only country who are informed about all crisis before they are about to happen.
oo yawa butt that's called poor planning and forecasting don't act like a brainless patwari